geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ہم سوگوار تھے اور پولیس ہمارے والد کی میت لے گئی‘، نسیم گیلانی

September 6, 2021 0 1 min read
Syed Ali Gilani
Share this:

Syed Ali Gilani

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اسی ہفتے انتقال کر جانے والے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خاندان کے افراد پر بھارت مخالف نعرے لگانے اور مرحوم سید علی گیلانی کی میت کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹنے جیسے ‘غیر قانونی اقدامات‘ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ کشمیر کی بھارت سے آزادی کی جدوجہد کی علامت سمجھے جانے والے سید علی گیلانی اکانوے برس کی عمر میں بدھ کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات کی اطلاع ملتے ہی وادی کشمیر میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلے ہی بڑی تعداد میں فوج اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں۔ فوری طور پر موبائل فون سروس، انٹرنیٹ اور آمد و رفت پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

سید علی گیلانی کے پسماندگان کے خلاف بھارت کے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے خصوصی ایکٹ (UAPA) کے تحت تفتیشی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ کی مدد سے کسی کو بھی بغیر کسی قانونی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ گیلانی خاندان پر الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی حکمرانی کے خلاف مزاحمت کرنے اور عمر بھر کشمیریوں کی آزادی کی سیاسی جنگ لڑنے والے اس بزرگ کشمیری لیڈر کی موت کے فوری بعد ان کے گھر پر نئی دہلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس کے علاوہ ان کے جسد خاکی کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹنے جیسے ‘غیر قانونی اقدامات‘ بھی کیے گئے۔

سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے کہا تھا کہ پولیس نے ان کے والد کی میت زبردستی اپنی تحویل میں لے کر اور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ہی انتہائی خاموشی سے ان کی آخری رسومات ادا کر دی تھیں۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق سید علی گیلانی کی دیرینہ خواہش تھی کہ انہیں سری نگر میں قبرستان شہداء میں دفن کیا جائے، تاہم حکام نے ان کے جنازے میں شرکت کے لیے کشمیری باشندوں کو بہت بڑی تعداد میں جمع ہونے اور سکیورٹی کا ممکنہ مسائل کھڑے ہونے کے خدشے کے پیش نظر فجر کی نماز کے وقت ہی انہیں گھر کے قریب ہی واقع حیدر پورہ قبرستان میں خاموشی سے سپرد خاک کر دیا۔ بھارتی پولیس نے تاہم نسیم گیلانی کے اس الزام کی تردید کر دی تھی۔

سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے ان الزامات کی تردید نہیں کی، جن کے تحت ان کے خاندان کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اتوار پانچ ستمبر کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک بیان دیتے ہوئے نسیم گیلانی کا کہنا تھا، ”ہم نے ویزیٹنگ پولیس افسران کو بتایا کہ انہوں نے میرے والد کی موت کے بعد ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ ایک ایسے وقت پر جب ہم سوگوار تھے۔ ہمیں کچھ خبر نہیں تھی کہ کون کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس نے سید علی گیلانی کی میت ان کی فیملی سے زبردستی اور ہاتھا پائی کے بعد چھین لی تھی اور اس سے قبل اس کشمیری سیاست دان کی میت پاکستانی پرچم میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران ویڈیو میں پس منظر سے ‘ہم آزادی چاہتے ہیں‘ کے نعروں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔

بھارتی حکام نے اتوار کو کشمیر بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ اس وقت وادی میں محدود نقل و حرکت کی اجازت ہے جبکہ کل ہفتے کو انٹرنیٹ اور موبائل فون رابطوں کی بندش بھی جزوی طور پر ختم کر دی گئی تھی۔

سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کا نصف صدی سے بھی زائد کا عرصہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزارا تھا۔

Share this:
Afghan Women
Previous Post پسی ہوئی افغان اقلیت طالبان سے خوفزدہ
Next Post اسرائیلی صدر کی شاہ عبداللہ دوم سے خفیہ ملاقات کا انکشاف
Meeting

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.