geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولیس سے جھگڑے پر گرفتار لیگی رہنما نہال ہاشمی اور بیٹوں کی ضمانت منظور

October 3, 2020 0 1 min read
Nehal Hashmi
Share this:

Nehal Hashmi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس سے جھگڑا کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے دو بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔

کراچی میں ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کے بیٹے کا پولیس اہلکاروں سے مبینہ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس پر پولیس نے نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کر کے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

آج پولیس نے نہال ہاشمی اور ان کے دونوں بیٹوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

پولیس نے نہال ہاشمی اور انکے دو بیٹوں نصیر ہاشمی اور ابراہیم ہاشمی کے خلاف جان سے مارنے کی دھکی، کارسرکار میں مداخلت، تشدد اور لڑائی جھگڑے کی دفعات کے تحت ایس ایچ او سعود آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹے کی کسی سے تکرار ہو رہی تھی، پولیس اہلکاروں نے رک کر فریقین سے پوچھا جس پر نہال ہاشمی کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا شروع کر دیا، معاملہ بگڑنے پر نصیر ہاشمی کو حراست میں لیکر سعود آباد تھانے منتقل کیا گیا۔

تھانے لے جانے پر نہال ہاشمی کے صاحبزادے نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں اور والد نہال ہاشمی کے سامنے اہلکار کو گلے سے پکڑ لیا۔

دوسری جانب نہال ہاشمی کے بیٹے کا مؤقف ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر قریب آنے کی کوشش کی، اہلکاروں کو روکا تو انہوں نے موبائل فون توڑ دیا۔

نہال ہاشمی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم تھانے آئے تو ایس ایچ او یویفارم میں نہیں تھے، پولیس نے انہیں اور اہلیہ کو دھکے دیے جس سے بیوی زخمی ہو گئیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس والے اصل ویڈیو دکھائیں جس میں وہ ان کی بیوی اور بیٹے سے بدسلوکی کر رہے ہیں۔

تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی اہلیہ ڈاکٹر نشاط فاطمہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے تشدد سے انہیں چوٹیں آئیں۔

نہال ہاشمی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرانے کے لیے انہوں نے بھی درخواست دی ہے، جس کو پولیس نے وصول نہیں کیا۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post اختتام فرعونی آغاز کا
Next Post نیب کا سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ
Saad Rafique

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.