geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولیس گردی اور عوام

June 28, 2020June 28, 2020 0 1 min read
Police
Share this:

Police

تحریر : منزہ سید

آج با دلِ نخواستہ ایک ایسے مسئلے پر بات کرنے جا رہی ہوں جو ہمارے معاشرے میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکا اور اگر اب بھی اس پر آواز نہ اٹھائی گئی تو آگے چل کر یہ مسئلہ عوام اور حکومتوں کے درمیان تصادم اور انتشار کی سب سے بڑی وجہ بنے گا،چونکہ یہ مسئلہ ایک سرکاری محکمے کی پیداوار ہے اس لئے میں نے با دلِ نخواستہ کا لفظ استعمال کیا کیونکہ بحیثیت پاکستانی مجھے حکومتی اداروں پر تنقید کرنا بالکل بھی پسند نہیں مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ جن کاندھوں پر بوجھ پڑتا ہے صرف وہی جانتے ہیں کہ بوجھ کی شدت اور اُسے برداشت کرنے کی استطاعت میں توازن کس طرح برقرار رکھ کر اپنا آپ بچایا جا سکتا ہے۔یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ محکمہِ پولیس میں ایسے بہادر،ایماندار،ہمدرد اورفرض شناس افسران و اہلکاران کی کمی نہیں ہے کہ جنہوں نے صحیح معنوں میں عوام کے خدمت گار اور محافظ ہونے کا ثبوت دیا اور خطرناک مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے اپنی جان تک دینے سے گریز نہیں کیا۔اب آئیے! اصل بات کی طرف چلتے ہیں۔۔

کہتے ہیں کہ ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کردیتی ہے مگر جب پورا تالاب ہی گندا ہو تو تعفن کا چاروں طرف پھیلنا لازمی امر ہے۔محکمہ پولیس کی حالت بھی اسی تالاب جیسی ہو چکی ہے کہ جس میں اِکا دُکا ہی صاف ستھری مچھلی داخل ہو پاتی ہے اور پھر پہلے سے موجود بعض ”گندی مچھلیاں” مل کر اس کا جینا حرام کر کے اُسے کونے میں لگائے رکھتی ہیں،المیہ یہ ہے کہ بسا اوقات نامی گرامی ٹاؤٹوںاور انڈر ورلڈ مافیاسے اپنے تعلقات کے بل بوتے پر اس کا کام ہی تمام کروادیتی ہیں۔دیکھنے میں آیا ہے کہ بیشتر پولیس والوں نے مبینہ طور پر اپنی بادشاہت قائم کرنے اور اپنے پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لئے ظلم و بربریت کی وہ داستانیں رقم کیں کہ جن کو سن کر ہر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،بعد ازاں یہی واقعات بین الاقوامی سطح پر پورے ملک اور قانون کی بدنامی کا باعث بنے۔

پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ حق وانصاف کی فراہمی ہے،اس معاملے میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، پولیس گردی،لوگوں کے ساتھ ان کے سفاکانہ رویے،رشوت خوری اور جرائم کی پشت پناہی کے حوالے سے عوامی شکایات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، موجودہ صورتحال میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا باقی نہیں رہی، عوامی خدمت کا یہ ادارہ سفاکی اور ظلم و بربریت کی علامت بن چکا ہے، بیشتر عوام اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر صرف اس لئے خاموشی اور صبر کو ترجیح دیتے ہیں کہ تھانے کے چکروں میں پڑنے اور ناحق پیسہ بھرنے سے بچ سکیں اورعوام کی اکثریت کویہ بھی یقین ہوتا ہے کہ چمک یا سفارش کے زور پرمخالفین فوری آزاد ہو جائیں گے اور پولیس والوں کی حمایت حاصل کر لینے کے بعد انہیں مزید نقصان پہنچانے کے درپے ہوں گے،کیونکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہر مجرم کو کسی نہ کسی طرح پولیس کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔

ایک نظر پولیس گردی کرنے والے مشہور کرداروں اور ظلم کے واقعات پر ڈالی جائے توماضی قریب میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی پولیس گردی میں جن لوگوں اور واقعات نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ان میں پولیس آفیسر عابد باکسرکا نام بدترین خوف و دہشت کی علامت بن کر سامنے آیاجس نے پنجاب میں سیاسی اشارے پر درجنوں نہیں، سینکڑوں بیگناہوں کو قتل کروایا۔اس کے بعد را ؤانوارکا نام آتا ہے جس نے سندھ میں سیاسی اشارے پر بیگناہوں کو قتل کیا اور نجانے کیوں ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا،کراچی میں ایک نوجوان سرفراز کو سر عام گولیاں مار کر قتل کیا گیا،پھر ساہیوال پولیس کا گھناؤنا اور شرمناک واقعہ کہ جس کے بعد کسی بھی پاکستانی کے دل میں پولیس والوں کے لئے رتی برابر بھی عزت باقی نہ رہی اور بچے،جوان،بوڑھے،مرد،خواتین غرضیکہ سب کے سب ہی خود کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور ہو گئے کہ کسی کو بھی سڑکوں پر پولیس والے گولیوں سے چھلنی کر دیں گے اور بعد میں انہیں” دہشت گرد”قرار دے کر ہمیشہ کیلئے ان کا کفن بھی میلا کر دیں گے۔

اس واقعہ کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف کھل کر اپنی نفرت کا اظہار کرنا شروع کیا اور بیشتر شہروں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔آئے روز اخبارات اور سوشل میڈیا پر پولیس گردی کے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ابھی حال ہی میں خیبر پختونخواپولیس کے حوالے سے مبینہ طور پرایک واقعہ سامنے آیا ہے کہ جس میں ایک دل برداشتہ نوجوان عامر تہکال نے پولیس والوں کی بدتمیزی پر نشے کی حالت میں غصے اور گالی گلوچ کا مظاہرہ کیا تو پولیس اہلکاروں نے اُسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کو برہنہ کر کے تصاویر کھینچ کرسوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دیں اور اس کے گھر کی خواتین کے بارے میں فحش کلامی بھی کی۔

پہلے تو صرف ایک S.H.O سارے علاقے کے لئے دہشت کی علامت ہوا کرتا تھا اب تو نچلے درجے کا پولیس اہلکار بھی اپنی بساط کے مطابق عوام کے لئے عذاب بنا رہتا ہے پہلے صرف رشوت ان کے پیٹ کا جہنم بھرنے کے لئے ضروری ہوا کرتی تھی اب تو یہ عوام کی عزت و ناموس اور جان کے ہی دشمن بن چکے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسا محکمہ جسے معاشرے کی خدمت اور تحفظ کے لئے قائم کیا گیا اُسے کس نے عوام ہی سے دشمنی کی اجازت دی۔؟کس کا فرض تھا کہ اس محکمے کو چیک کرتا۔۔؟کون ہے جو انہیں ان کا اصل کام یاد دلائے۔۔؟ کون ہے جو انکا قبلہ درست کرنے پر دھیان دے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والی نفرتیں اور دوریاں ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اگر اب بھی اس ادارے کے اختیارات کی حدود کا ازسرِ نو جائزہ نہ لیا گیا اور ان کی من مانیوں اور سینہ زوری کو نہ روکا گیا تو آگے چل کر عوام اور پولیس کے مابین بدترین تصادم کی فضا تکلیف دہ صورتحال پیدا کر دے گی جو کہ بعد ازاں خانہ جنگی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔۔اللہ پاک ہماری عوام کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔آمین
Munazza Syed Sahiba

تحریر : منزہ سید
Email:munazzasyed2020@gmail.com

Share this:
Supreme Court
Previous Post شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج
Next Post پاکستان میں آپ کو اس وقت عزت ملتی ہے جب آپ مکمل لباس میں ہوں، ماہرہ خان
Mahra Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.