geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولش کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کی سینکڑوں نئی شکایات

June 30, 2021 0 1 min read
Arrested
Share this:

Arrested

وارسا (اصل میڈیا ڈیسک) پولینڈ میں کیتھولک چرچ نے کلیسائی اہلکاروں کے ہاتھوں کم سن بچوں کے جنسی استحصال کی سینکڑوں نئی شکایات کا انکشاف کیا ہے۔ پولش کیتھولک چرچ کو پہلے ہی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ یہ شکایات 2018ء سے لے کر اب تک درج کرائی گئیں۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کم عمر بچوں کے جنسی استحصال اور ان سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کی ان شکایات میں کیتھولک کلیسا سے وابستہ مختلف مذہبی شخصیات کے ان جرائم کا ذمے دار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولینڈ مشرقی یورپ کا اکثریتی طور پر کیتھولک مسیحی آبادی والا ملک ہے اور وہاں کیتھولک چرچ بہت زیادہ سیاسی اثر و رسوخ کا حامل ہے۔ اس ملک میں کچھ عرصہ پہلے تک کلیسائی اداروں میں بچوں سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کے واقعات کے بارے میں کچھ بھی کہنا شجر ممنوعہ سمجا جاتا تھا۔

اب لیکن صورت حال کافی بدل چکی ہے اور اس ملک میں کلیسائے روم کو پہلے ہی ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہاں کئی سرکردہ کلیسائی شخصیات کم سن بچوں کے جنسی استحصال کی مرتکب ہوئیں یا انہوں نے ایسے واقعات کی پردہ پوشی کی تھی۔

کیتھولک کلیسا کی طرف سے پولینڈ میں بچوں کے تحفظ کی کوششوں کے لیے نامزد کردہ رابطہ کار اور Jesuit پادری ایڈم ذاک نے اس بارے میں اپنی چھان بین کے نتائج پر مشتمل رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، ”حیران کن بات یہ ہے کہ گزشتہ سروے کے بعد سے ہمیں ایسی شکایات اور انکشافات کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ یقینی طور پر اب بھی ایسے کئی واقعات ہیں، جو تاحال پوشیدہ ہیں اور جو مستقبل میں رپورٹ کیے جاتے رہیں گے۔‘‘

ایڈم ذاک نے ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ جولائی 2018ء سے لے کر گزشتہ برس کے آخر تک پولینڈ میں کیتھولک چرچ کو کم عمر بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات کی 368 شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا، ”ان واقعات میں سے کچھ کا ارتکاب عشروں پہلے کیا گیا تھا لیکن متاثرین نے ان کی باقاعدہ شکایات اب کی ہیں۔ دیگر واقعات جنسی استحصال کے حالیہ واقعات ہیں۔‘‘

فادر ذاک نے بتایا کہ کلیسا کو ملنے والی جنسی استحصال کی ان 368 شکایات میں سے 39 فیصد واقعات کو شواہد کی بنا پر درست تسلیم کیا گیا، 51 فیصد شکایات کی چھان بین جاری ہے جبکہ 10 فیصد شکایات کو چھان بین کے بعد ان کے قابل اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔

کلیسائی اہلکاروں کی طرف سے جنسی استحصال کے ان واقعات میں نصف متاثرین کی عمریں 15 برس سے کم تھیں۔ ان میں سے تقریباﹰ نصف تعداد لڑکوں کی تھی جبکہ متاثرین کا دوسرا نصف حصہ لڑکیوں پر مشتمل تھا۔ ایڈم ذاک نے مزید بتایا کہ چند واقعات میں تو ایسے جرائم کے مرتکب چرچ اہلکار متاثرہ بچوں کا ایک عشرے سے بھی زیادہ عرصے تک جنسی استحصال کرتے رہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post ایرانی خطرے کو روکنے کے لیے شام اور عراق میں حملے کرائے: جو بائیڈن
Next Post جرمن فورسز کا افغانستان سے انخلاء مکمل
German Forces

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.