geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاسی کھیل

January 27, 2020 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : قاضی زین العابدین

انسان کی فطرت میں یہ بات موجود ھے کہ جب وہ کوئی کھیل دیکھ رھا ھو تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذہن میں مختلف طرز کے خیالات جنم لیتے ھیں۔ وہ مختلف قسم کے کے تبصرے کرتا ھے۔ کبھی وہ تماشائی ھو تو کھلاڑیوں پر تنقید بھی کرتا ھے اور بعض اوقات تعریف بھی کرتا ھے۔ کئی مرتبہ ایسا بھی ھو جاتا ھے کہ کسی ایک کھلاڑی سے فطری طور پہ محبت ھو جاتی ھے اور کچھ کھلاڑیوں سے نفرت ھو جاتی ھے۔ وہ کھلاڑی جس سے محبت ھو وہ برا کھیل بھی پیش کرے تو یہ سبجیکٹو اپروچ والا تماشائی مائنڈ تک نہیں کرتا مگر اس کے بر عکس جس کھلاڑی سے نفرت ھو وہ اچھا کھیل پیش کرے تو پھر یہی تماشائی داد دے گا مگر عجیب طریقہ سے یا پھر طنزیہ انداز اختیار کرے گا۔ انہی تماشائیوں میں کچھ اس حد تک متشدد ھوتے ھیں کہ ان کے تبصرے سننے کو ہر کسی کا جی چاہ رھا ھوتا ھے۔وہ کھلاڑیوں پر لعن طعن بھی کرتے ھیں۔ وہ کھیل مکمل سمجھتے نہیں مگر تھوڑا بہت یعنی ادھورے علم والے ھوتے ھیں اور یہ بھی دعوی کر دیتے ھیں کہ اگر اس کھلاڑی کی جگہ میں ھوتا تو یوں کھیلتا۔

مختلف طرح کے خیالی پلاؤ بھی پکا لیتے ھیں اور سننے والا اسے یوں محسوس کرتا ھے کہ جیسے وہ حقیقت میں اس کھلاڑی سے بڑھ کر کھیلنا جانتا ھے۔ مگر جب اسی تماشائی کو کھلاڑی بنا کر میدان اترنے کو کہا جاۓ تو اس وقت اس کا منہ دیکھنے کے لائق ھوتا ھے کیونکہ وہ سمجھتا کہ میں اناڑی ھوں۔ مگر پھر بھی عزت کا سوال آۓ تو وہ اپنی عزت بچانے میدان میں اتر بھی جاتا ھے۔ جب وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتا تو طرح طرح کہ بہانے بنا کر حالات اور دوسرے ساتھیوں کو ذمہ دار اور قصوروار ٹھہرا دیتا ھے۔ مگر جو بھی ھو ایسا اناڑی اور ناقد شخص اپنے ذلت بھرے انجام کو ضرور پہنچتا ھے۔ کچھ ایسا ھی منظر آپ کو سیاست میں نظر آ جاۓ تو بعید از قیاس بات نہیں کیونکہ پاکستانی سیاست بھی کسی کھیل سے کم نہیں۔

موجودہ وزیراعظم عمران خان جو کہ مسٹر یو ٹرن کے نام سے بھی مشہور ھو چکے ھیں جب حکومت میں نہیں تھے تو بڑے بڑے دعوے کرتے نظر آۓ۔ کبھی آٹھ روپے پر یونٹ بجلی کے بل کو مہنگائی تصور کر کے آگ لگائی۔ کبھی سول نافرمانی پہ عوام کو اکسایا۔کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی۔ غریب کی امید بن کر سامنے آۓ تھے۔ وہ حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر کہلوانے کے دعویدار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آۓ تو عوام راج کرے گی المختصر وہ پنجابی میں کہتے ھیں ”میں انج کر دیاں گا میں انج کر دیاں گا“۔۔۔۔مگر آج صورتحال نا قابلِ برداشت ھے مہنگائی اتنے عروج پہ ھے غریب کا جینا محال ھے متوسط طبقہ پریشان ھے۔

بات وہیں کی وہیں کہ وزیراعظم عمران خان اب یہ کہنے لگے کہ میری تنخواہ سے تو میرے گھر کے اخراجات پورے نہیں ھو رھے۔ گویا ان کا اپنا گزارا بھی مشکل ھو چکا ھے۔ آج پاکستان میں آٹے کا بحران ھے۔ چینی کی قیمت 55 روپے سے 80 ھو گئی۔ سبزیوں اور دالوں کی قیمت میں ایک سال میں 83 فیصد اضافہ ھو چکا۔ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے اضافہ ھوا۔گیس کی قیمت میں ناقابلِ بیان اضافہ کیا گیا۔ بجلی کا بل پر یونٹ 9روپے سے 16 روپے ھو گیا۔ یہ انتہا مہنگائی اور اس پہ ستم کہ جب یہ سوال ھو کہ اس کا ذمہ دار کون ھے؟کیا آپ نا اہل ٹھہرے؟ کیا آپ کی حکمت عملی نا کام ھوئی؟ کیا آپ کرپٹ نکلے؟ تو جواب میں ”گھبرانا نہیں“ کی گولی عوام کو دے دی جاتی ھے اور اب تو کہتے ھیں کہ سکون قبر میں ھے۔

جب اس کھلاڑی کی کارکردگی کا تذکرہ ان کے عاشقوں سے کیا جاۓ تو اِسے وہ اپنے محبوب لیڈر کی ادا جان کر دفاع کرتے ھیں۔ بہرحال وہ غریب عوام آج خود پہ لعنت کرتی ھے کہ ھم نے عمران خان صاحب سے امید لگائی۔ المختصر آج اسی اناڑی کھلاڑی اور ناقد شخص کی طرح جو باہر بیٹھ کر تنقید کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میں اس کھلاڑی کی جگہ ھوا تو یوں کرتا، یہ وزیراعظم کی کرسی پہ براجمان ہستی خود کو اس وطن کے لیے ناگزیر سمجھ رہی ھے اس ہستی کا انجام بھی خطرے میں دکھائی دے رھا ھے۔
Qazi Zain al-Abadin

تحریر : قاضی زین العابدین

Share this:
Coronavirus
Previous Post چائنہ کے شہر ووہان سے پھیلتا ہوا، کرونا وائرس
Next Post نئے پاکستان میں تھانہ کلچر نہ بدل سکا
Police Station

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.