geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی: لیاقت باغ میں بلاول کا خطاب

December 28, 2019 1 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم گھبرارہے ہیں اور ان کا کٹھ پتلی راج ہل رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا بینظیر کی شہادت کے بعد راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پہلا جلسہ ہے جس میں ملک بھر سے جیالے اور رہنما شریک تھے۔

لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے ٹوٹا ملک جوڑا اور 90 ہزار جنگی قیدی دشمن سے واپس لائے، بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ جمہوری اسلامی آئین دیا، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، مسلم اُمّہ کو پاکستان کی قیادت میں اکٹھا کیا، مسئلہ کمشیر کی آواز بنے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی گواہ ہے کہ بھٹوکی بیٹی نے والد کا پرچم تھاما، آپ گواہ ہیں کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کی جدوجہد جاری رکھی، شہید بی بی نے 30 سال عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، بینظیر نے آمروں اور انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو 12 سال جیل میں رکھاگیا، ایک الزام ثابت نہیں ہوا، شہید بی بی نے جلاوطنی کاٹی، خطرے کے باوجود اپنے وطن واپس آئیں، 2007 میں اسی لیاقت باغ سے بی بی شہید نے آخری خطاب کیا تھا، بینظیرکوبم دھماکے میں شہید کیا گیا، وہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو مانتی تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں — فوٹو: پی پی آئی
بلاول کا کہنا تھا کہ آج پھر یہ دھرتی پکار رہی ہے کہ میں خطرے میں ہوں، دھرتی کہہ رہی ہے کہ یہ وہ آزادی نہیں جس کا وعدہ قائداعظم نےکیا تھا، آج پارلیمنٹ پر تالا لگ چکا ہے، 18 ویں ترمیم پر حملے ہورہے ہیں، صوبوں سے حقوق چھینے جارہے ہیں، دہشت گردی کوضرورشکست دی ہوگی لیکن انتہاپسندی آج ملک بھرمیں پھیلی ہوئی ہے، سندھ کے عوام ناراض ہیں، گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس سے محروم رکھاجارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہ حکومت عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے، لاکھوں غریبوں کے سر سے چھت چھینی لی گئی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگوں کو نکالا گیا، اس ملک کے معاشی فیصلے عوام نہیں آئی ایم ایف لے رہا ہے، کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ معیشت کا حال دیکھیں تو عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، میں جمہوریت کو آزاد کراؤں گا اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنا کر دکھاؤں گا، بی بی شہید کے نامکمل مشن کو جاری رکھوں گا اور مکمل کروں گا، اسی مقام پر موجود ہوں جہاں بی بی کو ہم سے چھینا گیا، راولپنڈی گواہ رہنا ملک کو آزادی دلاؤں گا، ووٹ کا تحفظ کروں گا، ’بھٹو ہے ضیاء تھا، بینظیر بھٹو ہے مشرف تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر سیاسی یتیموں کا راج ہے، یہ تجربہ فیل ہوچکا ہے، آئینی، معاشی، قیادت کا بحران ہے اور ملک میں بحران ہی بحران ہے، یہ کیسی بزدلانہ سیاست ہے کہ بزرگوں اورخواتین کو گرفتار کیا گیا، کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی، یہ سیاسی یتیم گھبرا رہے ہیں، ان کا کٹھ پتلی راج ہل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم کہتے تھے کہ نواز شریف اور زرداری باہر نہیں آئیں گے تو اب وہ باہر آگئے، سیاسی یتیمیوں سے ملک نہیں چل سکتا، ان سے حکومت، معیشت نہیں چل سکتی، ایک سال میں 10 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں، یہ تو مزید ادارے بند کررہے ہیں۔

بلاول کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کا راج ہوگا تو ملک اور سیاست نہیں چل سکتی اور عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، 2020 عوامی راج کا سال ہوگا، صاف اور شفاف الیکشن کا سال ہوگا، خیبر سے کراچی تک عوام کہہ رہےہیں الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع، عوامی راج پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سیاسی یتیموں کوگھر بھیج کررہیں گے، عوامی راج لاکر رہیں گے، ہم نے اپنے غم اور غصے کو قابو میں رکھا، انتقام اور انتشار نہیں پھیلایا۔

خیال رہے کہ 12 سال میں پہلی بار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی لیاقت باغ میں منائی گئی، یہی وہ مقام ہے جہاں 2007 میں بینظیر کو شہید کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کی اہم سڑکوں اور لیاقت باغ کے اطراف پیپلز پارٹی کے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے جب کہ لیاقت باغ کے اطراف میں پارٹی کیمپس بھی لگائے گئے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی بیٹی بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد دہشت گرد حملے کانشانہ بنایا گیا تھا، دو بار وزیراعظم اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت بینظیربھٹو کی شہادت کو 12 برس بیت گئے ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post مشکل وقت گزرنے کے بعد ملک میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیراعظم
Next Post کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی
National Institutes of Disease Heart

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.