geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گنجان آبادیوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

April 22, 2020April 22, 2020 1 1 min read
Murad Ali Shah
Share this:

Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کراچی کی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے، اس لاک ڈاؤن کی چھتری کو ہر صورت سنبھالنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج سندھ میں 320 نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3373 ہو گئی ہے اور ملک میں کیسز کی تعداد 10ہزار ہو گئی ہے، صوبے میں مزید 3 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 69 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی ضلع جنوبی میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 578 ہوگئی جب کہ ضلع شرقی سے 42 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 468 ہے جس میں سے 448 کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں آج 48 نئے کیسز آنے کے بعد 259 کیسز ہوگئے ہیں جب کہ کورنگی میں 16 نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 179 ہے اور ملیر میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی کورونا وائرس کے 229 کیسز ہیں جن میں مقامی منتقلی کے 71 کیسز ہیں جب کہ لاڑکانہ سے 65 کیسز بتائے گئے ہیں جن میں 23 افراد میں وائرس مقامی سطح پر منتقلی ہوا۔ اسی طرح سکھر میں بھی کورونا وائرس کے 347 مصدقہ کیسز ہیں، وہاں بھی مقامی منتقلی کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ مقامی طو ر پر کورونا کیسز کی منتقلی 15.2 فیصد ہو گئی ہے، 320 نئے کیسز میں سے 308 کورونا کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس صورتحال میں ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی۔

مراد علی شاہ نے عوام سے التجا کی کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں کیونکہ لوگ گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچ سکتے ہیں، اس احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور ہمارے شہریوں کی زندگی سمائی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 373 ہو چکی ہے جس میں سے69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں بھی 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں کچھ کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وفاق نے رمضان کےدوران مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کی بھی مشروط اجازت دے دی ہے۔

Share this:
Coronavirus in Pakistan
Previous Post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 5 اموات، ہلاکتیں 212 ہوگئیں، مجموعی کیسز 10 ہزار سے تجاوز کر گئے
Next Post باہر کھیلنے والے بچے جراثیم گھر لے جاتے ہیں: ڈاکٹر سیمی جمالی
Doctor Seemi Jamali

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.