geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، ہمیں کوئی سلیکٹڈ اور سلیکٹر قبول نہیں: بلاول بھٹو

December 16, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری پارٹی اس پر ڈٹی ہوئی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور ہمیں سلیکٹڈ منظور نہیں۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اس وقت بلوچستان میں لوگوں کو حقوق نہیں دیےجارہے، بلوچستان میں دیگر صوبوں سے زیادہ وسائل ہیں، مگربدقسمتی سے بلوچستان کے لوگ محروم ہیں، نالائق اور نااہل حکمران بلوچستان کے عوام کو فائدہ نہیں پہنچاسکتے، پاکستان سے جاگیرداری نظام شہید بھٹو نے ختم کیا اور عوام کو آواز دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اگر حکومت کی تو وہ عوام کی مرضی اور عوام کی طاقت سے کی، 18 ویں ترمیم کے ذریعے ہم نے صوبوں کو ان کے حقوق دیے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ 18 ویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ جمہوری حقوق پر حملے ہورہے ہیں اور سلیکٹڈ کو بٹھا کر 18 ویں ترمیم پر حملے کیے جارہے ہیں، سلیکٹڈ اپنی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈ ال رہا ہے، ملک میں غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہماری معیشت پی ٹی آئی ایم ایف پر چل رہی ہے لیکن سلیکٹڈ جب کوئی اور لاتا ہے تو وہ سلیکٹڈ عوام کا خیال نہیں رکھتے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے لیکن عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ بھی کیا، سلیکٹڈ آج بھی سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کو دبا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ظلم اس ملک کے عوام کے ساتھ ہورہاہے وہ ہم برداشت نہیں کرسکتے، لیاقت باغ میں جہاں شہید بے نظیر بھٹو کو شہید کیا آج وہاں بھٹو کی تیسری نسل آرہی ہے، پوری پارٹی اس پر ڈٹی ہوئی ہے کہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہے، ہمیں سلیکٹڈ منظور نہیں، ہم نے عوام کو مشکلات سے نکالنا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے ہیں، کٹھ پتلی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی۔

بلاول کا کہنا ہے کہ اس سال بینظیر بھٹو کی برسی ہم لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تیسری نسل کا پنڈی کو پیغام ہے کہ ہم پھر سے پنڈی آرہے ہیں، ہمیں کوئی سلیکٹڈ اور سلیکٹر قبول نہیں، ہمارے لیے صرف عوام کی مرضی چل سکتی ہے، کسی امپائر کی انگلی نہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کا راج ختم کرنا ہے اور عوامی راج قائم کرنا ہے، ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی تو کوئی چیز ہی نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ بے نظير کے بیٹے کو ڈرا سکتے ہيں تو یہ ان کی بھول ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کیا جائے گا۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post جرمنی میں ہنر مندوں کی کمی، میرکل پریشان
Next Post امل کیس: نجی اسپتال کی غفلت سے متعلق سندھ حکومت کی متضاد رپورٹ سامنے آگئیں
Amal Case

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.