geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دوستی دوستی کا جالجال

February 3, 2020February 3, 2020 0 1 min read
Girl
Share this:

Girl

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

جنوری کا پہلا ہفتہ موسم سرما اپنے جوبن پر سورج دیوتا بادلوں کے اُس پار گہری نیند سو گیا تھا مسلسل ابر آلود موسم برفیلی ہوا ئیں پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کی وجہ سے پورا ملک برفیلی ہوائوں کی وجہ سے ٹھنڈا ٹھار یخ برفشاں بن چکا تھا ‘شہر لاہور بھی مسلسل بارشوں اور برفیلی ٹھنڈی ہوائوں کی وجہ سے منفی سینٹی گریڈ کے قریب آگیا ‘شام ڈھلتے ہی انسان چرند پرند جانور گھروں کو نوں کدروں میں دبک جاتے تاکہ منفی درجہ حرارت کی جان لیوا ٹھنڈ سے بچ سکیں پہلے لوگ موسم سرما دسمبر کا انتظار کر تے تھے لیکن اِس بار کی سردی تو جان لیوا ہو گئی تھی اتنی شدید سردی انجوائے کر نے والی نہیں بلکہ جان بچانے والی تھی میں بھی حسب معمول شام ڈھلنے سے پہلے ٹھنڈ ے ٹھار لاہور کی کینال سڑک پر گھر کی طرف گامزن تھا۔

بوندا باندی آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا تیزٹھنڈی ہوائیں آرام د ہ گاڑی میں حرارت آمیز ہیٹر آن تھا جس کی گرما گرم ہوا ہمارے جسموں کو زندگی بخش حرارت کا فیض بانٹ رہی تھی شدید سردی سے بچائو کے لیے میں اور میرے دوست نے راستے سے گرما گرم کافی کے مگ بھی پکڑ لئے تھے اب ہم ہاتھوں میں مزے دار گرما گرم تلخ و شیریں کا فی کے سیب لیتے ہو ئے آگے بڑھ رہے تھے گاڑی کاحرارت آمیز ماحول اور حلق اُترتی گرما گرم مزے دار کافی نے اچھا ماحول بنا دیا تھا ہمارے جسم اب سردی کا اچھے طریقے سے مقابلہ کرتے نظر آرہے تھے کافی کے گرما گرم چند گھونٹ لینے کے بعد اعصاب عضلات نارمل ہو گئے تھے اب میں اچھے موڈ میں اطراف کی گاڑیوں کو دیکھنا آگے بڑھ رہا تھا جیسے ہی ہم انڈر پاس سے نکلے تو راستہ کشادہ ہوا تو کسی امیر زادے کی پراڈو پیچھے گن مینوں کا ڈالا گزر ا امیر زادے کی رفتار اور انداز بتا رہے تھے کہ وہ اِس شہر اور سڑک کا اکلوتا مالک ہے جیسے ہی پراڈو میرے پاس سے گزری تو فرنٹ سیٹ پر نسوانی جوان چہرہ دیکھ کر میرے بدن میں تو شاید آگ ہی لگ گئی جوان لڑکی کا خوبصورت چہرہ آتش فشاں کے گو لے کی طرح پھٹا اور میرے تن بدن میں آگ لگ گئی لڑکی اور میری آنکھوں کا ایک لمحے کے لیے ٹکرائو ہوا مجھے دیکھتے ہی اُس کے چہرے پر حیرت پریشانی پھر شرمندگی کے گہرے رنگ پھیلتے چلے گئے۔

مُجھ سے نظریں چار ہو نے سے پہلے اُس کے چہرے پر قہقہوں کی موسلا دھار بارش برس رہی تھی لیکن مجھے دیکھ کر وہ پریشان ہو گئی تھی اِسی دوران پراڈواور گن مینوں کا ڈالا تیزی سے آگے نکل گیا گاڑیاں تو گزر گئیں لیکن میںاپنی سیٹ کے کو نے پر آکر اُنہیں دور جاتا دیکھتا رہا میرا یہ ری ایکشن میرے دوست کے لیے حیران کن تھا وہ حیران پریشان نظروں سے میری طرف دیکھ رہا تھا وہ سمجھ رہا تھا شاید امیر زادہ بد تمیزی سے گزرا ہے اِس لیے میں پریشان ہو گیا ہوں جب سچ گاڑیاں نہیں بلکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی لڑکی تھی لڑکیاں تو ہر دوسری گاڑی میں ہو تی ہیں لیکن یہ تو ناز تھی ( فرضی نام ) اور میں ناز کو جانتا تھا جو مُجھ سے ملنے بھی آتی رہی تھی ۔ جب میرے پاس آتی تھی تو بہت سادہ اور شریفانہ لباس میں اِس میں کو ئی شک نہیں کہ وہ بلا کی حسین تھی لیکن آج تو اُس کا انداز ہی بدلا ہو اتھا آ ج اُس نے اپنے بالوں کو سنہرا کلر کروا کر ڈیزائن دار بنایا ہوا تھا آنکھوں میں گرین لینز اور چہرے پر تیز میک اپ اور ہونٹوں پر شوخ لپ اسٹک نے اُس کے حسن میں آگ بھر دی تھی حسن کی اِس آگ کو وہ بطور ہتھیار استعمال کر رہی تھی نا ز کو دیکھ کر میں غصے کی آگ میں جھلسنے لگا لیکن پھر یہ آگ مدہم پڑتی گئی اب غصے کی جگہ پچھتاوا اور شرمندگی میری رگوں میں ڈورنے لگی۔

اب میں غصے اور شرمندگی کے جھولے جھولتا گھرآگیا کھانا کھایا نئی کتاب پڑھنا شروع کی اپنی شروع کی ہو ئی کتاب لکھنے کی کو شش کی لیکن اعصاب دماغ بو جھل تھے کو ئی بھی کام کرنے کو دل نہیں کر رہا تھا اب میری شرمندگی اور پچھتاوا احساس ندامت میں بد ل گیا تھا کہ ناز آج اگر اِس مقام پر ہے تو اِس میں میرا بھی پورا قصور ہے کیونکہ وہ مدد مدد پکارتی میرے پاس بھی آئی تھی جب میں نے بھی اُس کی مدد نہ کی تو مجبورا اُسے یہ راستہ اختیار کر نا پڑا ندامت کی آنچ میری ہڈیوں کے گودے تک پہنچنے لگی تو میں صوفے کی پشت سے ٹیک لگا کر اُس ملاقات کو یاد کر نے لگا جب ناز پہلی بار میرے پاس میرے آفس آئی تھی وہ سر کاری محکمے میں گریڈ 11کی ملازم تھی اُس کا باس اُس سے کسی بات پر ناراض ہو گیا تھا اُس نے غصے میں آکر تبادلہ پنجاب کے دور دراز علا قے میں کر دیا تھا اب وہ بیچاری اپنی ٹرانسفر کینسل کرانے کے چکر میں اِدھر اُدھر ہاتھ پائوں مارتی ہو ئی میرے پاس آگئی تھی کہ کو ئی وظیفہ بتائیں کہ اُس کا تبادلہ رک جائے میں نے وظیفہ بتا دیا اِس سلسلے میں وہ تین چار بار میرے پاس آئی آخری ملاقات میں اُس نے ایسی بات کر دی کہ میں نے اُسے اپنے پاس آنے سے منع کر دیا کہ دوبارہ زندگی میں کبھی میرے پاس نہ آئے مجھے آج بھی آخری ملاقات یاد ہے جب وہ آئی اور کہنے لگی سر آج میں نے تنہائی میں آپ سے ملنا ہے اور پھر تنہائی میں جب اُس نے کہا سر آپ مجھ سے دوستی کر لیں۔

مجھے اپنی keepبنا لیں اِس کے بدلے میں میری مدد کر دیں اُس کی بات سن کر مجھے لگا اُس نے میرے منہ پر تیزاب پھینک دیا ہو میری رگوں میں بچھو دوڑنے لگے میں اُس کی جرات اور بے باکی پر حیران تھا اُس کو خوب ڈانٹا اور کہا چلی جائوں جاتے جاتے وہ کہہ گئی سر اِس معاشرے میں زندہ رہنے کے لیے کسی طاقت ور انسان کا دست شفقت چاہیے ہو تا ہے ورنہ بھیڑیوں کا یہ معاشرہ میرے جیسی بے آسرا بچیوں کو ادھیڑدیتا ہے اِن بھیڑیوں سے بچنے کے لیے کسی طاقت ور کی نو کری کر نا پڑتی ہے آپ کے پاس میں نے معاشرے کے بااثر منسٹر بیوروکریٹ دیکھے تو اِس لیے آپ کو دوستی کی آفر کی کہ آپ میری مدد کردیا کریں گے ورنہ خونخوار درندے مجھے اِس معاشرے میں جینے نہیں دے رہے جہاں نو کری کر تی ہوں وہاں میرا باس اپنی ناجائز خواہش کی تکمیل کے لیے تنگ کر تا رہا جب میں نے بات نہیں مانی اُس نے میری ٹرانسفر کر دی اب وہ پیغام بھیجتا ہے میرے بستر تک آجائو تبادلہ بھی رک جائے گا اور دوبارہ کبھی تمہیں تنگ نہیں کروں گا نوکری بھی تم شہزادیوں کی طرح کرو گی بھٹی صاحب میں نے شریفانہ زندگی کو ترجیح دی تو اُس نے میرا تبادلہ کرا دیا۔

میں اور میرے جیسی بے آسرا لڑکیاں اِن سرکاری دفتروں میں جب تک جنسی کھلونہ نہیں بنتیں آرام سے نوکری نہیں کر سکتیں میرے ماں باپ مر چکے ہیں میںاور میری دو بہنیں زندہ ہیں جن کی کفالت میں کر تی ہوں محلے میں بھی اوباش لڑکے بے آسرا سمجھ کر تنگ کر تے ہیں پاکستان کے سارے شہروں میں مُجھ جیسی لڑکیاں ہر موڑ محلے گلی میں مدد مدد پکارتی ہیں لیکن سارے کو فی بن چکے ہیں جہاں زینب کی پکار کو ئی بھی سننے والا نہیں ہمارے شہر موہنجودڑو ہڑپہ بن چکے ہیں جہاں موت بے حسی کا راج ہے جہاں پر اور بے آسرا لڑکیاں نازک پھولوں کی طرح کچلی جاتی ہیں کو ئی ہماری آواز سننے والا نہیں ہے مدد کا ہر دروازہ کھڑکی بند ہے کو ئی بھی ہماری آواز نہیں سنتا آپ کو نیک انسان سمجھ کر مدد کی بھیک مانگی آپ بھی عام انسانوں جیسے نکلے پھر ناز چلی گئی اور جاکر کسی طاقت ور کی keepبن گئی تاکہ درندوں کے اِس معاشرے میں زندہ رہ سکے۔

میری رگ رگ پور پور ندامت کی آگ میں جھلس رہی تھی پھر میں نے ایک فیصلہ کیا او ر سو گیا اگلے دن میں ناز کو مسیج کیا کہ بیٹا ایک بار آکر مل جائو مجھے تم سے بات کر تی ہے تو اگلے دن وہ میرے سامنے بیٹھی تھی وہ شرمندہ شرمندہ سی تھی اُس کی مدد کے لیے میں اپنے بڑے بیوروکریٹ سے بھی مستقل مدد کر وعدہ لے چکا تھا کہ اب میں بولا ناز تم نے جو آفر کی تھی میں آج وہ قبول کر تا ہوں لیکن رشتہ میں طے کروں گا آج سے تم میری بیٹی ہو میںاپنی بیٹی کی طرح تمہاری دیکھ بھال کروں گا اور اِس مدد میں فلاں سرکاری آفسر بھی شامل ہے اب تمہیں جب بھی ضرورت ہو گی ہم دونوں باپ بن کر تمھاری مدد کریں گے میری بات سن کر ناز حیران ہوئی پھر اُس کے چہرے پر خوشی کے قوس قزاح کے رنگ بھکرتے چلے گئے اور آنکھوں میں تشکر کے موتی جھلملانے لگی ناز شکریہ کر کے چلی گئی کہ تو بہ کبھی غلط راستے پر جائوں لیکن اُس کے جانے کے بعد بھی میرا سانس گھٹ رہاتھا کہ پتہ نہیں آج بھی ناز جیسی کتنی لڑکیاں اپنی بقا کے لیے کسی طاقتور کے سامنے دوستی کی آفر کر رہی ہو گی پتہ نہیں کب و ہ عادلانہ نظام آئے گا جہاں ایسی بے کس لڑکیوں کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہو گی۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
MPA Rabistan Khan
Previous Post مہنگائی کے خلاف اقدامات شروع کر دیئے ہیں، ربستان خان
Next Post یوم یکجہتی کشمیر !
Kashmir Solidarity Day

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.