geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیپلز پارٹی اور بلبل کا بچہ

May 19, 2021 2 1 min read
PPP
Share this:

PPP

تحریر : روہیل اکبر

آجکل پیپلز پارٹی کے حالات دیکھ کر مجھے اپنے بچپن کا زمانہ یاد آگیاجب میں پکی میں پڑھتا تھا پکی کا مطلب شاید کچھ دوستوں کو معلوم نہیں جیسے آج کل نرسری پریپ اور ون ٹو تھری ہے اس وقت میرے بوری سکول میں کچی پکی پہلی دوجی تیجی کلاسیں ہوا کرتی تھی نئی نسل کو اب بوری سکول کا مطلب بھی بتانا ہی پڑے گا جو آپ سوچ رہے ہیں وہ نہیں بلکہ ہر گز نہیں اس سکول میں انسانوں کو بوریوں میں بند کرنا نہیں سکھایا جاتا تھا اور نہ ہی علم بوریوں میں بھر بھر کے دیا جاتا تھی ایسا کچھ نہیں اصل میں یہ سکول ٹاٹ سکول سے نچلے درجے کے سکول ہوتے تھے جنہیں بوری سکول کہا جاتا تھا اور ان سکولوں میں پڑھنے کیلیے گھر سے لائی ہوئی بوریوں کے اوپر بیٹھ کر علم کی دولت کو سمیٹا جاتا تھا پیپلز پارٹی نے وہ بوری سکول کیوں یاد کروایا اسکی وجہ ایک نظم ہے جب میں پکی کلاس میں ہوا کرتا تھا اس وقت ہماری اردو کی کتاب میں ایک نظم تھی بلبل کا بچہ جسے ہم مزے لے لے کر پڑھا کرتے تھے بلکہ بعض اوقات تو اس میں کچھ ترمیم بھی ہو جاتی تھی مجھے وہ نظم بلبل کا بچہ… کھاتا تھا کھچڑی… گاتا تھا گانے…. میرے سرھانے…… اک گیا تو واپس نہ آیا…ہر انسان کو اپنی زندگی میں انسانوں کے روپ میں بہت سے بلبل کے بچے ملتے ہونگے مگر جتنے بلبل کے بچے پیپلز پارٹی نے پیدا کیے شائد کسی اور جماعت نے پیدا نہیں کیے ہونگے جنہوں نے دانہ تو پیپلز پارٹی کے چھابے سے کھایا موج مستی کی نام بنایا اور پھر آڑ گئے پیپلز پارٹی کے تربیت یافتہ لوگ آج آپ کو ہر جماعت میں نمایاں نظر آئیں گے۔

پیپلز پارٹی نے جن کو شناخت دی،جنہیں اڑنا سکھایا،جنہیں بولنا سکھایا وہ اپنے مفادات کے لیے کسی اور کی چھتری پر بیٹھ گئے پہلے ایک گیا پھر دوسرا گیا اور پھر لائن لگ گئی جو بچ گئے انہوں نے آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کی سیاست شروع کردی انہی لڑائیوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے پنجاب نکل گیا پہلے پیپلز پارٹی کی حکومت گئی پھر بندے گئے پھر سیٹیں گئی اور اب عہدیدار بھی نہیں بچے میں سمجھتا ہوں کہ سندھ میں برسراقتدار ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کی تاریخ کے اتنے برے دن کبھی بھی نہیں تھے جتنے آج ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے جیالوں کو نوازا اعلی سے اعلی نوکریاں دی کمزور اور عام ورکر کو پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچایا گمناموں کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا بیوروکریسی کو لگام ڈال کر ایک عام جیالے کے ہاتھ میں دیدی اور تو اور آج ملک بھر میں بھٹو کالونیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہی اس ملک کے غریب عوام کو چھت دی پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جسکے عام عہدیدار سے لیکر وزیروں تک کے دروازوں کو پارٹی کے جیالے اپنے پاؤں کی ٹھوکر سے کھولتے تھے اور بلا جھجک اپنا کام کرواتے تھے بینظیر بھٹو کا دور حکومت ہو یا آصف علی زرداری کا جتنی عزت پارٹی کارکنوں کو انہوں نے دی شائد ہی آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی اور جماعت نے دی ہو مگر بات پھر وہیں بلبل کے بچے پر آکر ختم ہوجاتی ہے۔

پیپلز پارٹی کو اتنا نقصان چھوڑ جانے والوں نے نہیں پہنچایا جتنا اس پارٹی کے اندر رہتے ہوئے افراد نے پہنچایا یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب میں پارٹی قیادت کیلیے کوئی ایسا موزوں نام سامنے نہیں آرہا جسکی عوام کے اندر جڑیں موجود ہوں آصف ہاشمی پیپلز پارٹی کے حوالہ سے ایسا معتبر نام ہے جنہیں ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا حافظ غلام محی الدین پارٹی کا خوبصورت اثاثہ ہے،شاہدہ جبین پیپلز پارٹی کی تاریخ اور اسکے ماتھے جھومر ہے اسی طرح اور بہت سے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں جن کی رگوں میں بھٹو ازم اب بھی دوڑ رہا ہے جنکے اندر کچھ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت بھی ایسے لوگوں کو اگر پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالہ سے کوئی ذمہ داری دی جائے تو پیپلز پارٹی پنجاب کے مردہ گھوڑے میں جان پڑ سکتی ہے۔

آزمائے ہوؤں کو بار بار آزمانا کسی طور بھی بہتر نہیں ہے ابھی الیکشن میں تقریبا 2سال پڑے ہیں اور یہ دو سال تیاری کے ہیں اگر ایسے افراد کو پنجاب میں ذمہ داری دی گئی جو گروپ بندیوں کے ماہر ہوں اور جیالوں کو سخت ناپسند کرتے ہوں تو پھر اس وقت پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے جو 7اراکین ہیں وہ بھی دوبارہ منتخب نہیں ہونگے بلاول بھٹو زرداری اس وقت پارٹی کی تنظیم نو میں خود دلچسپی لے رہے ہیں تو انہیں پرانے جیالوں کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے اسکے ساتھ ساتھ نجوان نسل کو بھی پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دیں کیونکہ آنے والے دور میں یہی نجوان آپکے بازو بنیں گے پیپلز پارٹی کو اس وقت پنجاب سے نئے خون کی بھی ضرورت ہے جو بھاگ دوڑ میں آپ کا ساتھ دیں پنجاب میں بلخصوص جو کبھی پیپلز پارٹی کا واقعی قلعہ ہوا کرتا تھا جس شہر سے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی آج بھر اسی شہر میں اس کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے اعتزاز احسن جیسے افراد کی مشاور کو شامل کیا جائے اور جن لوگوں پر آپ نے نوازشات کی ہوئی تھی انکا بھی زرا حساب کتاب کرلیں کہ انہوں نے پارٹی کو کیا فائدہ پہنچایا اور پارٹی سے انہوں نے کیا کیا فوائد حاصل کیے وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے اور ان سخت حالات میں بلاول بھٹو کو سخت فیصلوں کی ضرورت ہے تاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Imran Khan
Previous Post الزام تراشی کی سیاست اور عمران خان کا کردار
Next Post جنیوا اوپن میں راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست
Roger Federer

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.