geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پریکٹس میچ میں بھی سرفراز قیادت سے محروم

July 18, 2020 0 1 min read
Sarfraz
Share this:

Sarfraz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امیدوار صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے تیار ہیں، ڈربی میں پہلا 4 روزہ انٹراسکواڈ میچ جمعے کو شروع ہوگا،پریکٹس میچ میں بھی سرفرازاحمد قیادت سے محروم ہو گئے،اظہر علی اور بابر اعظم کوکپتانی سونپنے کا امکان ہے، مہمان کرکٹرز انگلش کنڈیشنز میں فارم اور فٹنس ثابت کرکے اپنی سلیکشن ممکن بنانے کیلیے جان لڑائیں گے،گذشتہ روز کھلاڑیوں نے بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا،یونس خان نے بیٹسمینوں کے فٹ ورک پر خصوصی توجہ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے ووسٹر میں قرنطینہ مکمل کرنے کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، اس دوران2انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گئے،ڈربی میں ایک دن آرام اور2 روز مشقوں کے بعد جمعے کو پہلا چار روزہ انٹراسکواڈ مقابلہ ہوگا،اظہر علی اور بابر اعظم ممکنہ طور پر قیادت کریں گے، گذشتہ میچ میں سرفراز احمد کو ایک ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا مگر اب یہ ذمہ داری چھین لی گئی،گرین اور وائٹ ٹیمیں ایک ایک اننگز ہی کھیل سکی تھیں،اس بار میچ 4روزہ ہونے کی وجہ سے بیٹسمینوں اور بولرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا زیادہ موقع ملے گا، ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امیدواروں کی پوری کوشش ہوگی کہ اپنی فارم اور فٹنس سے متاثر کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کی توجہ حاصل کریں۔

گذشتہ میچز کے دوران پیسرز میں سے شاہین آفریدی بہتر فارم میں نظر آئے تھے، اس بار دیگر بھی انگلش کنڈیشنز کا مناسب استعمال کرنے کیلیے کوشاں ہوں گے۔ دریں اثناگذشتہ روز بھی مہمان کرکٹرز نے صبح اور سہ پہر کے 2الگ سیشنز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا،چند بیٹسمینوں کو پہلے دیگر کو دوسرے مرحلے میں نیٹ میں موقع دیا گیا،عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم نے طویل سیشن کیے،دیگر بھی اپنی باری پر نیٹ میں آئے۔
یونس خان بڑی باریک بینی سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کرتے رہے، بولرز میں وقار یونس نے نسیم شاہ کو لینتھ بہتر بنانے کیلیے خصوصی مشورے دیے،نوجوان پیسر نے باؤنسرز بھی کیے،شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض اور دیگر پیسرز بھی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کوشاں رہے، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی مشقیں بھی جاری رہیں۔

Share this:
Cynthia Richie
Previous Post سنتھیا رچی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وزارت داخلہ نے کلین چٹ دے دی
Next Post اداکار رنبیر کپور کا ہمشکل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
Junaid Shah - Ranbir Kapoor

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.