geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر ٹرمپ کی صحت اب کیسی ہے؟

October 5, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

 Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج کرارہے ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت میں اگر سدھار ہوتا ہے تو انہیں ہسپتال سے جلد ہی رخصت مل جائے گی۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے اور ان کا شکریہ ادا کیا لیکن طبی ماہرین نے ان کے اس عمل سے طبی عملے کے افراد کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے قبل ازیں ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ڈاکٹر وں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ‘بہت بڑی خبر‘ قرار دیا۔ اپنے حامیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان سے ملنے جلد ہی پہنچنے والے ہیں۔ جس کے تھوڑی دیر بعد ہی ٹرمپ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر، جہاں وہ زیر علاج ہیں، کے باہر موجود تھے۔

صدر ٹرمپ کے حامی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ دوسری طرف طبی ماہرین نے 74سالہ صدر کے اس طرح ہسپتال سے باہر آنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طبی عملے کی صحت کو خطر ے میں ڈال دیا۔ والٹر ریڈ ہسپتال کے ڈاکٹر جیمز فلپس نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا، ”یہ غیر ذمہ داری ناقابل یقین ہے۔‘‘

میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ہسپتال سے باہر نکلنے کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا لیکن وائٹ ہاوس کے ترجمان جڈ ڈیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ ڈاکٹر وں سے منظور شدہ اور تمام حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

اتوار چار اکتوبر کو ڈاکٹروں نے وائٹ ہاؤس کو بتایا تھاکہ صدر ٹرمپ کی حالت’مسلسل بہتر ہو رہی ہے‘۔ تاہم انہیں جمعہ کے روز کچھ سنگین علامتیں ظاہر ہوئی تھیں۔ اس پریس کانفرنس کو صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے متضاد بیانات سے پیداہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ کی میڈیکل ٹیم کے ایک رکن ڈاکٹر شان کونلی نے تسلیم کیا کہ صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے بعض غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں تاہم ٹیسٹ کے نتائج توقع کے مطابق ہیں اور کوئی بڑی طبی پریشانی سامنے نہیں آئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کونلی کا کہنا تھا کہ گ‍‍زشتہ روز صدر ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح 93 فیصد سے نیچے گر گئی تھی اور انھیں سانس پھولنے کی شکایت پیدا ہوئی جس کے بعد انھیں ڈیکسامیتھاسون دی گئی۔ تاہم ڈاکٹر کونلی نے کہا کہ اب ان کے خون میں آکسیجن کی سطح 98 فیصد ہے اورکوئی بڑی طبی تشویش کی بات نہیں ہے۔

ڈاکٹر سیان کونلی کے مطابق صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ کے نتائج توقع کے مطابق ہیں اور کوئی بڑی طبی پریشانی سامنے نہیں آئی ہے۔

ٹرمپ کی میڈیکل ٹیم کے ایک اور رکن ڈاکٹر شان ڈولی نے بھی کہا کہ صدر کی حالت کافی بہتر ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کا یہ جملہ نقل کیا ”میں ایسا محسوس کررہا ہوں کہ آج (پیرکو) ہسپتال سے واپس جاسکتا ہوں۔”

لیکن بعض دیگرماہرین جن کا صدر ٹرمپ کے علاج سے کوئی تعلق نہیں ہے، کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ صدر ٹرمپ کا معاملہ شدید نوعیت کا ہے۔ صدر کو ڈیکسا میتھاسون دی جا رہی ہے جو کووڈ سے بری طرح متاثر ہونے والے افراد کو دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اینٹی وائرل ریمڈیسویر دوا بھی دی جا رہی ہے۔

دلچسپ سفر اور حقیقی اسکول
قبل ازیں صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت دلچسپ سفر ہے۔ ”میں نے کووڈ 19کے بارے میں حقیقی اسکول میں آکر سیکھا ہے۔ یہ حقیقی اسکول ہے۔ یہ ویسا نہیں کہ چلو کتابیں پڑھیں اور مجھے سمجھ آگئی ہے۔ یہ بہت دلچسپ ہے۔”

خیال رہے کہ امریکی صدر کی ایک سینئر مشیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے اور ان کے نتائج بھی مثبت آنے کے بعد صدر ٹرمپ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ ایسے وقت میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب صدارتی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

Share this:
Social Media - Girl
Previous Post لڑکیاں بدسلوکی کے خوف سے سوشل میڈیا چھوڑنے پر مجبور
Next Post سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.