geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر طیب ایردوآن کے خلاف تہران کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں: ترک وزیر خارجہ

December 13, 2020 1 1 min read
Turkish Foreign Minister
Share this:

Turkish Foreign Minister

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے متنازع اشعار پڑھنے کے نتیجے میں انقرہ اور تہران کے مابین بحران پیدا ہونے کے بعد ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوگلو نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خبردار کیا ہے کہ تہران کا صدر طیب ایردوآن کے بارے میں موقف ناقابل قبول ہے۔ تہران کی طرف سے ترک صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

ہفتے کے روز ایرانی شوریٰ کونسل میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ ذوالنوری نے ایردوآن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ “قفقاز” میں ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذوالنوری نے الزام عاید کیا کہ ایردوآن آذربائیجان، شام، عراق اور خلیج جیسے ممالک میں ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانا چاہتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے ترک صدر سے ان کے بیانات کو ایران کی سالمیت کے لیے جارحانہ قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

جمعہ کے روز انقرہ نے ایرانی وزارت خارجہ کو تہران میں ترک سفیر کو طلب کرنے کا جواب دیا تھا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کیا اور ان سے صدر رجب طیب اردوآن کے خلاف تہران کی طرف سے لگائے گئے “بے بنیاد الزامات” پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ایران کے العالم ٹی وی چینل نے جمعہ کے روز بتایا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے صدر ایردوآن کے متنازع ریمارکس کے بعد تہران نے انقرہ سے “فوری وضاحت” فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تہران نے کہا: “توسیع پسندانہ عزائم کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے اور ایران کسی کو بھی اپنی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور ایک انچ بھی اپنی قومی سلامتی کو قبول نہیں کرے گا۔”

خیال رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے جمعرات کے روز آذربائیجان کی فوج سے خطاب کے دوران پڑھے گئے کچھ اشعار پر ایران نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے تہران میں متعین ترک سفیر کو طلب کر کے اس پر احتجاج کیا ہے۔ دوسری طرف ترکی نے ایران کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے انقرہ میں تعینات ایرانی سفیر کو احتجاج کے لیے طلب کرلیا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف تہران کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو “بے بنیاد” قرار دے کر اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ایرانی سفیر سے اس پر باقاعدہ احتجاج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز ایرانی وزارت خارجہ نے انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدر ایردوآن کی تقریر میں متنازع علاقے سے متعلق اشعار پڑھنے کے واقعے کی وضاحت کرے۔

تہران نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ایران کسی کو بھی اپنی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دےگا اورنہ ہی اپنی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دے گا۔

وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران کسی بھی جماعت کو اپنی علاقائی سالمیت کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا اور اپنے مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

جمعرات کے روز باکو میں ترک صدر نے آذربائیجان کی فوج سے خطاب کے دوران اراس کے علاقے سے ایک نظم کے کچھ اشعار پڑھے جن پر ایران میں سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایردوآن کو یہ اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ انہوں نے باکو میں جو اشعار دہرائے تھے ان کا “غلط طور پر” تعلق “اراس کے شمالی علاقوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک ٹویٹ میں فارسی اور انگریزی میں استفسار کیا کہ کیا وہ (ایردوآن) کو سمجھا نہیں سکے کہ وہ جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کے خلاف بات کرتے ہیں۔ کوئی بھی ہمارے پیارے آذربائیجان کے بارے میں بات نہیں کرسکتا۔

Share this:
Coronavirus Vaccines
Previous Post کرونا وائرس: ابوظبی میں روزانہ پانچ ہزار افراد کو سائنو فارم کی ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل
Next Post آرمینیا کی کاراباخ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، متنازع علاقے پر بمباری
Bombing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.