geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر ٹرمپ کی جلد از جلد برخاستگی کا مطالبہ

January 8, 2021 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے بعد پہلی بار کیپیٹل ہل کے فسادات اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے جو بائیڈن کو منظم طریقے سے اقتدار منقتل کرنے کا عہد کیا ہے۔

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات سات جنوری کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے امریکی کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے سے متعلق بات چیت کی۔ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا، جس کی بحالی کے بعد ان کی جانب سے یہ پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا گيا ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے تشدد کو ’’گھناؤنا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’تمام امریکیوں کی طرح میں بھی، لاقانونیت، تشدد اور تباہی سے نالاں ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ فسادیوں نے، ’’جمہوریت کی سیٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے اور جن لوگوں نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے انہیں اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘‘

ان کا یہ نیا بیان ایک روز پہلے والے ان کے اس بیان سے بالکل مختلف ہے، جس میں انہوں نے انتخابات میں اپنے غیر مصدقہ دھاندلی کے دعوؤں کو بار بار دہرایا تھا۔ ایک ایسے وقت میں، جب ان پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی انہیں جلد از جلد عہدہ صدرات سے ہٹانے کی کوشش میں ہے، انہوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بغیر کسی رخنہ اندازی کے اقتدار کی منتقلی کا عہد کیا۔

پولیس کے مطابق پارلیمانی عمارت میں بدامنی کے دوران چار افراد مارے گئے۔ ان میں سے ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ باقی تین افراد کی موت کی وجہ میڈیکل ایمرجنسی بتائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اب چونکہ کانگریس نے نتائج کی تصدیق کر دی ہے، 20 جنوری کو ایک نئی انتظامیہ کا افتتاح ہو گا۔ اب میری توجہ ہموار، منظم اور بغیر کسی رکاوٹ کے اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنانے پر ہو گی۔ بطور صدر امریکا کی خدمت کرنا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ’’یہ تو بس ہمارے ناقابل یقین سفر کا آغاز ہے۔‘‘

لیکن صدر ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف نہیں کیا کہ انہوں نے ہی بدھ کے روز اپنے حامیوں کو نہ صرف اشتعال دلایا بلکہ کیپیٹل ہل کی عمارت کی جانب مارچ کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بولنے اور تشدد کے واقعات کے فوری بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے حامیوں کی تعریف کرتے ہوئے نہ صرف انہیں “خصوصی” بتایا، بلکہ انتخابی نتائج سے متعلق اپنے متنازعہ موقف کو بھی دہرایا تھا۔ اسی وجہ سے بعد میں ٹویٹر نے ان کے اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا تھا۔

ٹویٹر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا اگر ٹرمپ غلط بیانی اور تشدد پر اکسانے سے متعلق اصول و ضوابط کی خلاف ورزی جاری رکھیں گے تو ٹویٹر ان پر تاحیات پابندی عائد کر سکتا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ان کے اکاؤنٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔

عہد صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ
اس دوران آئندہ 20 جنوری کو جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی صدر ٹرمپ کو عہد صدرات سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس کے لیے امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کا بھی ممکنہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ترمیم کے تحت اگر صدر اپنی ذمہ داریاں اور فرائض پورے کرنے میں ناکام رہے تو کابینہ کی اکثریت صدر کو اقتدار سے بے دخل کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس طریقے پر عمل کے لیے نائب صدر کو پہل کرنا ہو گی۔

بائیڈن کے جرمن شیپرڈ نسل کے کتے کی ٹانگ اس وقت ٹوٹ گئی جب نومنتخب صدر اس کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے سے پہلے اب بائیڈن کو ایک بلی دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ پالتو بلی امریکا کے دوسرے صدر رتھرفورڈ ہائس لائے تھے۔

ٹرمپ کو ہٹانے کی مہم میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر آگے آگے ہیں، جنہوں نے نائب صدر مائیک پینس سے 25ویں ترمیم کے تحت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ متعدد میڈیا رپورٹوں کے مطابق چونکہ نائب صدر پینس نے اس پر عمل کرنے سے منع کر دیا ہے، اس لیے اب ٹرمپ کے مواخذے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر نائب صدر مائیک پینس کی قیادت میں کابینہ نے صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے 25ویں ترمیم کا استعمال نہ کیا تو وہ ان کے مواخذے کے لیے ایوان نمائندگان کا اجلاس طلب کر سکتی ہیں۔

ڈیموکریٹک رہنماؤں کے ساتھ ساتھ معروف انگریزی اخبار ‘دی وال اسٹریٹ جنرل’ نے بھی اپنے اداریے میں صدر ٹرمپ کے استعفے یا پھر ان کی برخاستگی کی وکالت کی ہے۔ خود ٹرمپ انتظامیہ کے بعض سینئر اراکین بھی کیپیٹل ہل کے تشدد کے مخالفت میں مستعفی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Abu Bakar Bashir
Previous Post انڈونیشیا: بالی بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو رہا کر دیا گیا
Next Post ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
Zaki-ur-Rehman Lakhvi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.