geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قراردادیں منظور

December 19, 2019 0 1 min read
US House of Representatives
Share this:

US House of Representatives

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دو قراردادیں منظور کر لی ہیں۔ امریکی تاریخ کے وہ تیسرے صدر ہیں، جنہیں ایسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ معاملہ اب امریکی سینیٹ میں جائے گا، جہاں شکست کی صورت میں صدر ٹرمپ کو صدارتی عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا امکان بہت کم ہے کیوں کہ ان کی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہے۔

ٹرمپ امریکا کے تیسرے ایسے صدر ہیں، جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ رچرڈ نکسن نے مواخذے کی کارروائی سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق قرارداد کے حق میں 230 اور مخالفت میں 197ووٹ پڑے جب کہ کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام سے متعلق قراراد کے حق میں 229 اراکین نے اور مخالفت میں 198اراکین نے ووٹ دیے۔

ووٹنگ کے بعد ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اعلان کیا، ”صدر کے خلاف مواخذے کی قراردادیں منظور ہو گئی ہیں۔” انہوں نے کہا، ”یہ امریکا کے آئین کے لیے ایک تاریخی دن ہے لیکن ساتھ ہی امریکا کے لیے افسوس ناک دن،کیوں کہ صدر کے غیر ذمے دارانہ رویے کی وجہ سے مواخذے کی قراردادیں پیش کرنا ضروری ہو گیا تھا۔”

مواخذے کی قراردادیں منظور ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ”مواخذہ میرا نہیں ڈیموکریٹس کا ہونا چاہیے جو بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔” انہوں نے ایوانِ نمائندگان میں انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شف کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”شف من گھڑت الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے انہیں دھمکی دی ہے، شف ایسے شخص ہیں، جو سمجھتے ہیں کہ انہیں ہر چیز میں استثنیٰ حاصل ہے۔‘‘

صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن پر ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ لیکن وہ اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ انہوں نے یوکرائن کے صدر سے چار سو ملین امریکی ڈالر کی فوجی امداد کے عوض سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بدھ کی صبح ایک ٹویٹ میں مواخذے کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور لکھا تھا کہ بائیں بازو کے باغی ڈیموکریٹس کے ایسے بھیانک جھوٹ امریکا اور ریپبلکن پارٹی پر حملہ کرنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے ایک روز قبل اسپیکر نینسی پلوسی کو بھی ایک خط لکھا تھا، جس میں اپنے خلاف ”قابل ملامت مہم جوئی” کی مذمت کی تھی۔ خط میں صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کو رد کرتے ہوئے نینسی پلوسی پر الزام لگایا تھاکہ انہوں نے جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ”وقت آئے گا جب لوگ اس معاملے پر غور کریں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ معاملے کی نزاکت کا احساس کیا جائے اور اس سے سبق سیکھا جائے تاکہ کوئی دوسرا صدر کبھی اس صورتحال سے دوچار نہ ہو۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post لبنانی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج، احتساب اور تبدیلی کے نعرے
Next Post متنازع شہریت بل؛ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ
Indian Police

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.