geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدارتی انتخابات میں جیت دراصل دشمن کے پروپیگنڈا پر ایرانی قوم کی فتح ہے: خامنہ ای

June 20, 2021 0 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں قدامت پسند امیدوار کی جیت کو دشمن کے پروپیگنڈا پر قوم کی فتح قرار دیا ہے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’گذشتہ روز کےانتخابات میں عظیم فاتح ایرانی قوم ہی ہے کیونکہ وہ ایک مرتبہ پھر دشمن کے پروپیگنڈا کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔‘‘

ایران میں جمعہ کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں غیرحتمی نتائج کے مطابق عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی جیت گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار جمال عرفی نے ایک نشری نیوزکانفرنس میں بتایا ہے کہ صدارتی انتخاب میں دوکروڑ 86 لاکھ ووٹ ڈالے گئے تھے۔ان میں 90 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے،ووٹ ڈالنے کی شرح 48 فی صد رہی ہے اور ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔اس طرح انھیں ناقابل شکست برتری حاصل ہوچکی ہے۔

رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ووٹوں کے ان اعداد وشمار کو ایرانی عوام کی جانب سے نظام کی حمایت کا مظہر قراردیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ ہے۔یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں جن میں ووٹ ڈالنے کی شرح 50 فی صد سے بھی کم رہی ہے۔

60 سالہ نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کو رہبرِاعلیٰ کی حمایت حاصل تھی۔تبصرہ نگار صدارتی انتخابات سے قبل ہی ان کی جیت کا امکان ظاہرکررہے تھے۔انھوں نے 2017ء میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا مگر وہ موجودہ صدرحسن روحانی کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔انھیں آیت اللہ خامنہ ای نے 2019ء میں ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔اسی سال امریکا نے ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان پر 1980ء کے عشرے میں قتلِ عام کے واقعات میں ملوّث ہونے کے الزامات عاید کیے جاتے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ان کا مرکزی بنک کے سابق گورنرعبدالناصر ہمتی کے ساتھ مقابلہ تھا۔عبدالناصرہمتی کودوسرے صدارتی امیدواروں کے مقابلے میں’’اعتدال پسند‘‘ قراردیا جارہاتھا اور اصلاح پسند گروپوں نے ان کی حمایت کا اظہار کیا تھا مگر وہ نمایاں عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پولنگ سے دو روزقبل علی خامنہ ای نے اپنے ہم وطنوں پر زوردیا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں کیونکہ ان میں ووٹر ٹرن آؤٹ اورایران پر بیرونی دباؤ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’’اگر لوگ پولنگ کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک نہیں ہوتے تو دشمن کی جانب سے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔اگر ہم دباؤ اور پابندیوں میں کمی چاہتے ہیں تو لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہونا چاہیے اور نظام کو حاصل عوامی مقبولیت دشمن پر ظاہرہونی چاہیے۔‘‘

ایرانی صدرحسن روحانی نے بھی اپنے ہم وطنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ میں بھرپورانداز میں حصہ لیں۔انھوں نے ایک نشری تقریر میں ایرانی ووٹروں پر زوردیا تھا کہ’’ وہ کسی ایک ادارے یا گروپ کی کمیوں،کوتاہیوں کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں۔‘‘ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ووٹنگ پر اپنے تحفظات کو مقدم نہیں رکھنا چاہیے۔

Share this:
LPG
Previous Post ایل پی جی مسلسل دوسرے روز 5 روپے کلو مہنگی
Next Post سعودی عرب: کووِڈ-19 کا شکار 13 مریضوں کی وفات ،1153 نئے کیسوں کی تشخیص
Saudi Arabia Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.