geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم نے فرشتہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا، پاک فوج کی بھی مذمت

May 23, 2019 1 1 min read
Maj Gen Asif Ghafoor - Imran Khan
Share this:

Maj Gen Asif Ghafoor - Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 10 سال کی بچی فرشتہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کے معاملے کا نوٹس لے لیا جبکہ پاک فوج نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بچی فرشتہ کے مبینہ زیادتی اور قتل کے معاملے پر براہ راست کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد کو معطل جبکہ ایس پی عمر خان کو او ایس ڈی بنا دیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اور فوری طور پر محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی آر میں نامزدگی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتار نہ کیے جانے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک ڈی ایس پی کو معطل اور ایس پی کو او ایس ڈی بنانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر واقعہ کی اپ ڈیٹس دینے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم فرشتہ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاک فوج اس معاملے میں ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شر پسند عناصر سے نئی نسل کےتحفظ کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

وزیراعظم آفس نے بچی فرشتہ کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ فرشتہ کے والد نے 15 مئی کو بچی کی گمشدگی سے متعلق پولیس کو رپورٹ کیا۔

چار دن کی تاخیر سے 19 مئی کو ایف آئی آر درج کی گئی، بچی فرشتہ کی لاش 20 مئی کو ملی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے لواحقین کے ساتھ پولیس کا رویہ سخت تھا، پولیس نے بچی کے اہلخانہ سے اپنے دفاتر کی صفائی کروائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی مداخلت پر بچی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سسٹم کی ناکامی ہے کہ بچی کے اہلخانہ سے دفاتر کی صفائی کروائی گئی، آئی جی اور ڈی آئی جی وضاحت کریں بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے میکنزم کیوں نہیں بنا؟ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کیلئے سسٹم کی ناکامی کی وجوہات بتائی جائیں۔

خیال رہے کہ فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند سے تھا جو اپنے والدین کے ساتھ اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں مقیم تھی۔

بچی 15 مئی کو لاپتہ ہوئی جس کی پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔

چند روز قبل فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی۔

مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔

تاہم غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

پولیس نے فرشتہ کے قتل کے الزام میں اُسی کے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi - Sushma Swaraj
Previous Post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات
Next Post سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے جرائم کی رپورٹ پر ڈچ وزیر مستعفی
Mark Harbers

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.