geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثہ جات کی تفصیلات میں بڑے تضادات

July 20, 2020 1 1 min read
Prime Minister Advisors Assets
Share this:

Prime Minister Advisors  Assets

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی طرف سے حکومت کو جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی تفصیل میں ان کی طرف سے حکومت پاکستان کو اداکیے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات موجود نہیں ہیں جب کہ اکثر کی طرف سے اپنے اثاثوں کی مالیت کو مارکیٹ قیمت سے کہیں کم ظاہر کیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی طرف سے جاری اثاثہ جات میں ابہام اور تضادات پائے جاتے ہیں۔

مشیر خزانہ نے اپنے نام زمین کی مد میں 20۔۔ ایم اور اہلیہ کے نام 103 ایم لکھا ہے ۔۔ یہ واضح نہیں کیا گیا یہ کہ مربعہ ہے یا کچھ اور ہے۔

مشیر خزانہ نے اپنی مرسیڈیز ای سیریز کی گاڑی کا ماڈل نہیں لکھا اور اس کی قیمت صرف پانچ ملین ظاہرکی ہے۔

پاکستانی مشیر خزانہ کے سات غیر ملکی اکاؤنٹس میں 134 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے مساوی ڈالرز و درہم ہیں جب کہ ان کے دو پاکستانی بینکو ں میں صرف اور صرف 25 ہزار روپے ہیں۔

حفیظ شیخ کی طرف سے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے گئے کسی ایک دھیلے کا ذکر نہیں ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثہ جات میں ان کے بچوں کے اثاثہ جات کا ذکر موجود نہیں ہے، اہلیہ کے نام صرف 31 لاکھ کے شیئرز کا ذکر ہے جب کہ انہوں نے 2016 ماڈل کی ٹیوٹا پراڈو زیڈ ایکس کی قیمت صرف 30 لاکھ روپے لکھی ہے جو مارکیٹ میں کم و بیش 3 کروڑ روپے ملکیت کی حامل ہے۔

عاصم باجوہ کے اثاثوں میں گلبرگ گرین میں 5 کنال کا گھر، ڈی ایچ اے کراچی، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں رہائشی پلاٹ، ڈی ایچ اے لاہور میں کمرشل پلاٹ جب کہ رحیم یار خان اور بہاولپور میں زرعی اراضی بھی شامل ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے گلبرگ گرین میں 39 لاکھ روپے کا رہائشی پلاٹ اور 3 کروڑ 60 ہزار روپے مالیت کے فارم ہاؤس کا ذکر کیا ہے تاہم اس کی خریداری کے لیے آمدن کا ذریعہ نہیں لکھا، ان کے مجموعی اثاثہ جات 11 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے ذرائع آمدن اور ٹیکسوں کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

بابر اعوان نے اپنے اثاثہ جات میں بیٹے کے نام اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں دو پلاٹوں کی قیمت بالترتیب 31 لاکھ اور 29 لاکھ درج کی ہے تاہم پلاٹوں کا سائز نہیں لکھا، یاد رہے کہ اس سیکٹر میں پانچ مرلے کے پلاٹ کی قمیت کم و بیش 90 لاکھ روپے ہے۔

بابر اعوان نے اپنے ٹیکسوں اور آمدن کی تفصیلات کا ذکر بھی نہیں کیا۔

ثانیہ نشتر کے پاس صرف 5 لاکھ روپے کی جیولری ہے، ان کے شوہر کے چار مختلف اکاؤنٹس میں کم و بیش ایک کروڑ 81 لاکھ روپے ہیں جب کہ ان پر 30 لاکھ روپے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔

تانیہ شاہد ایدرس کے پاکستان میں کوئی غیرمنقولہ اثاثہ جات سرے سے موجود ہی نہیں تاہم ان کے پاس 82 لاکھ روپے کی پاکستان میں ایک ٹیوٹا گاڑی ہے جس کا ماڈل اور دیگر تفصیلات لکھنا انہوں نے مناسب نہیں سمجھا۔

ان کے پاس 50 تولے سونا، امریکا اور برطانیہ میں پراپرٹی اور بینک اکاونٹس الگ سے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کے اثاثہ جات کی تفصیل بھی لکھی ہے۔

زلفی بخاری برطانیہ میں ایک فلیٹ کے مالک ہیں جوکہ بینک کے ساتھ مارگیج کی گئی ہے، زلفی بخاری سیک ویلے لمیٹڈ نامی ایک کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی ملکیت برطانیہ میں دو اپارٹمنٹ بھی ہیں۔

زلفی برطانیہ میں چار قیمتی گاڑیوں اور پاکستان میں ایک لینڈ کروزر کے بھی مالک ہیں۔

وزیراعظم کے مشیران و معاونین کی طرف سے جمع کرائے گئے اثاثہ جات میں آمدن کے ذرائعے لکھے گئے اور نہ ہی ٹیکسوں کی تفصیلات، بعض نے تو اپنے اہل خانہ کے ملکیتی اثاثوں کا ذکر بھی نہیں کیا۔

Share this:
Meeting
Previous Post عراق کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کا دورہ سعودی عرب
Next Post احتیاطی تدابیر کے باعث ہلاکتوں میں کمی، 24 گھنٹے میں 31 اموات، 1587 افراد متاثر
Corona Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.