’وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں بہت کچھ کہا، صورتحال کسی بھی طرف جا سکتی ہے‘

 Tariq Bashir Cheema

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے بھی اپنی تقریر میں اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے ، صورت حال کسی بھی طرف جا سکتی ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سے اداروں کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہمیں کسی طرف سے کچھ کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی اپنی تقریر میں اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے ، صورت حال کسی بھی طرف جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں وزرا کی کمیٹی نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار کو بدلنے پر وزیراعظم راضی ہوگئے ہیں، مگر کہا ہے کہ پہلے وفاق میں عدم اعتماد کا مرحلہ گزر جائے۔

طارق بشیر کے مطابق کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہوا ہے؟ کیسے یقین کرلیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟