geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا حکومت کرپٹ عناصر سے لوٹی دولت واپس لے گی؟

September 21, 2019 0 1 min read
Accountability
Share this:

Accountability

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

یقینا اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ ہمارے بعد دنیا کے جو مُمالک آزاد ہوئے، آج اُن کی ترقی اور خوشحالی کی رفتار ہم سے کئی گنا بہتر ہے، وہاں کے عوام کو ہم سے بہتر بنیادی حقوق اور دیگر سہولیات زندگی حاصل ہیں۔ مگر ایک ہم ہیں کہ ابھی تک گٹر وسیوریج ، بجلی وتوانائی، خوراک و صحت اور تعلیم و ٹرانسپورٹ اور صاف پینے کے پانی کے حصول جیسے مسائل سے ہی نہیں نکل سکے ہیں۔اِس پربھی ہمارا گھمنڈ اور فخر یہ ہے کہ ہم نے توبنیادی مسائل میں گھیرے رہنے کے باوجود بھی ایٹم بم بنا لیا ہے۔

اَب ہم بھی دنیا کی ایک ایٹمی طاقت بن گئے ہیں۔بس خالی پیٹ اور بنیادی اِنسانی حقوق سے محروم رہ کر اپنی بقاءو سالمیت کے لئے اتنا ہی ہمارا فخریہ کام ہے۔ ورنہ، تو حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ہم ترقی یافتہ اور اپنے جیسے بہت سے ممالک کے مقابلے میں عُشرِعشیر بھی نہیں ہیں۔کیوں کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں اور اداروں کے درمیان ایک دوسرے کے مفادات کے لئے مصلحت، منافقت اور مصالحت پسندانہ رویوں نے مُلک کی ترقی اور خوشحالی کو خاک میں ملا کر ساری قوم کو اِس کے بنیادی اِنسانی حقوق اور سہولیات زندگی سے محروم رکھ کر پستی میں دھکیل دیاہے۔

اِس پر راقم الحرف کویہ کہنے دیجئے کہ ہمارے یہاں ”صرف رہنمااورحکمران ہی منافق اور کرپٹ نہیں ہیں۔ بلکہ مُلک و قوم کا ستیاناس کرنے میں وہ ووٹرز بھی اتنے ہی برابر کے شریک اور ذمہ دار دار ،کرپٹ اور منافق ہیں ۔جو ستر سال سے ایسے لوگوں کو ایوانوں میں پہنچاتے رہے ہیں۔ جو اپنے ووٹرزاور مُلک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کوبلائے طاق رکھ کر قومی خزانے سے لوٹ مارہی میں لگے رہے یوں وہ ہٹ دھرمی سے مُلک و قوم کا بیڑاغرق کرگئے۔

آج ماضی کے مقابلے میں کیا واقعی ہمارے معاشی اور اقتصادی لحاظ سے قریب ا لمرگ مُلک میں بہتری کے اثرات نمودار ہونے شروع ہوگئے ہیں؟؟ بیشک جہاں ایک سال پہلے تک تومایوسی اور مبالغہ کا غلبہ تھا۔ مگر جیسا کہ پچھلے دِنوں غیرمُلکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے۔

ہمارے وزیراعظم عمران خان جواپنے عزم و ارادے میں کھرے ہیں ۔اُنہوںنے کہا ہے کہ ©” حکومت کا پہلا سال بہت مشکل تھا، لیکن اَب یہاں سے آگے لوگ فرق محسوس کریںگے، اَب مُلک کی سمت ٹھیک راستے پر گامزن ہے۔“ الحمدُاللہ، آج بظاہر نظر نہ آنے والی محب وطن طاقت کے تعاون سے حکومت نے قانون اور احتساب کے اداروں کو فری ہینڈ دے رکھا ہے۔ تب ہی تو ادارے ماضی کے کسی بھی شکل کے بڑے سے بڑے قومی لٹیروں اور کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب جاری رکھے ہوئے ہیں۔بہت جلد سارے آف شور کمپنیوں ، اقامے اور جعلی بینکس اکاو ¿نٹس اور بے نامی جائیدادوں کا مُلک میں گورکھ دھندا جاری رکھنے والے قومی چورقانون نافذ کرنے اور احتساب کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

ہماری دُعا ہے کہ اللہ کرے۔ ایسا ہی ہو جائے ۔جیسا کہ اِن دِنوں انصاف اور احتساب کرنے والے ادارے کوششیں کررہے ہیں۔ اورجیساہمارے وزیراعظم فرمارہے ہیں۔پھربھی قوم کی تشنہ لبی باقی ہے اور یہ سوال ابھی تک زبانِ زدِ عام ہے کہ کیا ” آج جس طرح قومی احتسابی اداروں کو حکومتی دباو ¿ سے آزاد رکھ کرموجودہ حکومت کرپٹ قومی عناصر سے کسی بھی طرح سے کمپرومائز نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔کیا حکومت جیلوں میں بند کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی قومی دولت بھی واپس لے گی یا یہ سب محض عوام میں اپنا سیاسی قد اُونچا کرنے کا کوئی حربہ ہے؟ بہرکیف ، اِس حوالے سے حقیقی معنوں میں حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنے ہوگی ۔جس کے لئے لازمی ہے کہ ابھی وزیراعظم کواِنصاف اور احتساب فراہم کرنے والے اداروں کو مزید فری ہینڈ دے کربہت سے کڑے اور سخت امتحانات سے گزرنا ہوگا ۔خواب خرگوش میں رہنے کے بجائے وزیراعظم کو ابھی بہت سے کٹھن فیصلے کرنے ہوں گے اِن کا کام یہیں تک نہیں ہونا چاہئے۔کیسے چند ماہ کی حکومت میں ہی وزیراعظم سینہ ٹھونک کر اور گردن تان کر سب ٹھیک ہے کے دعوے کرنے لگے ہیں اور چین کی بانسری بجاتے پھررہے ہیں؟ ۔

جبکہ کسی بھی حال میں یہ ممکن ہی نہیں ہوسکتا ہے کہ 70سال کی گند ایک سال میں ہی ختم ہوجائے؟ وزیراعظم عمران خان صاحب ابھی تو بہت سے نازک مراحل آئیں گے؛ اور آپ کو کئی ایسے سخت فیصلے مزید کرنے ہوں گے؛ جس سے قومی لٹیروں پر لرزہ طاری ہوجائے۔ اور آئندہ کوئی قومی خزانے کو لوٹ کھانے کے لئے شب خون مارنے کا عملی مظاہر ہ کرنے سے پہلے اپنے عبرت ناک انجام کوسوچے،اور اگر کوئی کسی کو کہیں سے بہکائے؛بھی تو وہ ایساکرنے کا سوچنا اور خواب دیکھنا بھی چھوڑ دے ۔قومی خزانے کو لٹیروں اور قومی چوروں کے ناپاک عزائم سے بچانے کے سخت قوانین وضع کرنے ہوں گے؛ توتب بات بنے گی ورنہ؟؟۔ ویسے بھی معاف کیجئے گا،وزیراعظم صاحب، ابھی لگ بھگ ایک سال کے عرصے میں آ پ نے کئی قومی اور عالمی معاملات میں سِوائے یوٹرن لینے کے کچھ نہیں کیا ہے۔مگر اِس پر بھی یہ دعویٰ ہے کہ ” اَب مُلک کی سمت ٹھیک راستے پر گامزن ہے “ آپ کا اِتنا کہنا اپنے اندر بہت گہرائی رکھنے کے ساتھ کئی سوالات بھی لئے ہوئے ہے۔

بہرحال، آج یقینا یہ حوصلہ افزا موقعہ ہے کہ کئی سالوں بعد ہمارے کسی وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے۔ قوم کو یقین دِلانے کی کوشش تو کی ہے کہ ” اَب مُلک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہاہے “ ورنہ تو 70سال سے بالخصوص چند دہائیوں سے اپنے کسی حکمران(قومی لٹیروں نواز و زرداری اور اِن کے چیلے چانٹوں ) سے قوم اِس جملے کو سُننے کے لئے ترس رہی تھی۔ چلیں ، کسی وزیراعظم نے اِتنا بھی کہہ کر قوم کی ہمت تو بڑھائی ہے۔ آج تب ہی تو مہنگائی کی چکی میں پسی ساری پاکستانی قومی یک زبان ہو کر کہہ رہی ہے کہ ” قدم بڑھاو ¿ عمران خان قوم تمہارے ساتھ ہے“۔

بیشک، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ سے قوم کو بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں ۔قوم کے دل میں اِن حضرا ت کی اتنی عزت پیداہوگئی ہے ۔اَب یہ سمجھنے لگی ہے کہ اللہ نے اِن شخصیات کو مُلک اور قوم کو ماضی کے لٹیرے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات دلانے کے لئے وطن عزیز پاکستان کے عوام پر اپنا بڑا احسان العظیم کیا ہے۔ تاہم، آج پاکستانی قوم میں وزیراعظم اور آرمی چیف سے متعلق اتنی محبت اور احترام کا جذبہ پیداہوگیاہے کہ اَب پاکستانی قوم کے دل میں ماضی کے کسی بھی نواز و زرداری جیسے حکمرانوں اور اِن کے خاندانوں اور حواریوں کے بارے میں کوئی گنجائش ہی نہیں رہی ہے۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکا کے دورے پر روانہ
Next Post کشمیر : آئیں آپ کو جھوٹوں سے ملائیں!
Narendra Modi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.