geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم عمران خان کا کورونا کے معاملے پر سختی کرنے کا اعلان

June 12, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے معاملے پر سختی کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہ علاقہ، دکان، ٹرانسپورٹ سب بند کردیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد کے لیے سختی کی جائے گی ، عوام لاپرواہی کررہے ہیں، پوچھو تو کہتے ہیں کہ ہم نے کورونا دیکھا ہی نہیں، حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد کی خود بھی نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ خاندانوں کو شفاف طریقے سے امداد فراہم کی گئی، بھارت کی مدد اور ان کےساتھ کیش ٹرانسفر پروگرام کا طریقہ کار شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت میں 34 فیصد گھرانے اضافی امداد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ گزارا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے بھارت کو مدد اور پاکستان کے احساس کیش ٹرانسفر پروگرام کے تبادلے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو شفافیت اورعوام تک رسائی کی وجہ سے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے مستحق شہریوں کو کورونا کے اثرات سے بچانے کے لیے کامیابی سے 9 ہفتوں میں 120 ارب روپے تقسیم کیے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق بھارت کے لاک ڈاؤن سے امیر طبقے کو کوئی فرق نہیں پڑا،بھارت نے ایک دم کرفیو لگا کر ملک بند کردیا جس سے 84 فیصد گھرانوں کو آمدنی میں نقصان ہوا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں آج یہ حالات ہیں کہ 3 کروڑ لوگوں کی نوکری چلی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم نے ان 3 ماہ میں صوبوں،ڈاکٹرز اور ماہرین سے مشاورت کرکے زبردست اقدامات کیے،ہم خوش قسمت ہیں کہ ان جیسے زبردست لوگ ہیں جن سے بہتر مشورے ملے، اللہ کا شکر ہے کہ حکومت دباؤ میں نہیں آئی اور وہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جو ہمسائے نےکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باعث معیشت بیٹھ جائے اور زیادہ اموات ہوں،یہ لندن سے بھاگے بھاگے آئے ماسک پہنا اور لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ گئے کہ میں بتاؤں گا، تاثر یہ ملا کہ ملک مشکل میں ہے اور یہ ان حالات کو کیش کرنے کی کوشش میں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہمیں لوگوں کو کورونا سے بچانا ہے اور دوسری طرف غربت سے بھی بچانا ہے،ہمارے آج وہ حالات نہیں جو بھارت میں ہیں، بھارت میں ایک طرف غریب طبقہ پس گیا دوسری طرف وائرس بھی نہیں رکا اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا سے پاکستان میں اموات دیگر ممالک سے کم ہیں، بد قسمتی سے آئندہ دنوں میں کورونا سے اموات بڑھیں گی،ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس 10 لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگر فورس ہے،ڈاکٹرز، طبی عملے کو کہناچاہتا ہوں مشکل وقت ہے یہ آپ آج اللہ کا کام کررہے ہیں، اس کام کو آپ نے جہاد سمجھنا ہے۔

کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز) پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایس او پیز پر کتنا عمل کیا جارہا ہے اس کی رپورٹ آرہی ہے،جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا اور وبا پھیل رہی ہے اس جگہ کو بند کیا جائےگا، تاجروں اور دکانداروں سے کہ رہا ہوں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہوگا تومارکیٹ اور دکان بند کی جائےگی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جب کورونا شروع ہوا تو پاکستان میں صرف 2 لیب تھیں آج 107 ہیں،شروع میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 500 تھی آج 4 گھنٹے میں 25 ہزار ٹیسٹ کرسکتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سب کو تاکید کررہا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کرنا اپنا فرض سمجھیں،اگر احتیاط نہیں کریں گے تو مریضوں اور معمر افراد کی زندگیاں خطرے میں آجائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 2 ہزار 356 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share this:
Pakistan Steel Mills
Previous Post پاکستان اسٹیل ملز کا سانحہ: قصور وار کون؟
Next Post کورونا : اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
Islamabad

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.