geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ق لیگ اور بیساکھیوں کا سہارا

November 7, 2020 0 1 min read
Chaudhry Brothers
Share this:

Chaudhry Brothers

تحریر : روہیل اکبر

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دیے جانے والے ظہرانے میں ق لیگ نے شمولیت اختیار نہ کر کے حسب سابق اپنے محسنوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے بلکل اسی طرح جیسے چوہدری برادران نے پرویز مشرف کے ساتھ کیا تھا نواز شریف کو صرف ایک موقعہ ملا تھا اور وہ لیڈر بن گیا وہ دن اور آج کا دن میاں نواز شریف کو سیاست سے اوٹ کرنا مشکل ہو گیا مگر چوہدری برادران کو اقتدار سمیت ہر چیز پلیٹ میں رکھ کر پیش کی گئی اسکے باوجود وہ لیڈر نہ بن سکے اس بار اگر پی ٹی آئی انکا ساتھ نہ دیتی تو پھر چند حلقوں سے چوہدری بھی نہ بن پاتے اوراب اسی چودھراہٹ کو قائم رکھنے کے لیے انہوں نے نوکریوں کی بندر بانٹ کردی اپنے ہی لوگوں کو نوازنے کے لیے قانون اور میرٹ کی دھجیاں آڑادی گئی نہ سیٹ نہ جگہ مگر سینکڑوں افسران بھرتی کرلیے گئے جنہیں سرکاری خرچ پر اپنی اور پارٹی کی خدمت پر معمور کر دیا۔

اسمبلی میں بھرتی ہونے والے افراد میں ایسے بھی ہیں جو خود تو باہر تھے مگر انکے آرڈر ہوگئے اعلی عہدوں پر کن کن کو کیسے بھرتی کیا گیا یہ ایک الگ اور لمبی کہانی ہے اسے پھر کبھی تفصیل سے لکھوں گا مگر اس وقت اقتدار کی غلام گردشوں میں پھنسے ہوئے چوہدری برادار دو کشتیوں میں سوار ہیں کچھ حلقے حمزہ ششہباز کو اسمبلی میں بلانے کے سخت مخالف تھے مگر سپیکر چوہدری پرویز الہی نے ہر اجلاس پر حمزہ شہباز کو بلایا بلکہ انہیں اپنا سیاسی کھیل کھیلنے کے لیے بھر پور موقعہ بھی فراہم کیا صبح سویرے اسمبلی آکر رات گئے واپسی کرنے والے کرپشن کے ملزم حمزہ شہباز اسمبلی کا اجلاس اٹینڈ کرنے کی بجائے سارا دن پارٹی عہدیداروں سے ملکر پلاننگ کرتے رہتے اور اس سلسلہ میں انہیں سپیکر کی بھر پور معاونت رہی کچھ باخبر حلقے میاں نواز شریف کی طرف سے چوہدری برادران کی معافی قبول کیے جانے کی نوید بھی سناتے رہے جسکے پیچھے کچھ خفیہ ملاقاتیں تھیں یہی وجہ تھی کہ سپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعظم کی واضح ہدایات کے باوجود نیب کے ملزمان کو اسمبلی میں کھل کر سیاست کا موقعہ فراہم کرتے رہے اور کررہے ہیں اسی وجہ سے چوہدریوں نے عمران خان کی مخالفت کرنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا حالانکہ ق لیگ کو اگر پی ٹی آئی کا کندھا دستیاب نہ ہوتا تو آج چوہدری برادران اپنی 10سیٹوں سے بھی محروم ہو سکتے تھے۔

چاہیے تو یہ تھا کہ چوہدری برادران اپنی ق لیگ کو عوام میں مزید مضبوط بناتے مگر انہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن کی زبان استعمال کرنا شروع کردی ق لیگ کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ اگر بااختیار ہوتا تو معاملات اس حد تک نہ پہنچتے، پنجاب کو کون چلا رہا ہے،فیصلے کون کر رہا ہے یہ تو صرف وزیراعظم اور ان کے اکابرین ہی بتا سکتے ہیں،نظام کس کے ہاتھ میں ہے ہم حکومت سازی یا فیصلہ سازی میں حصہ دار نہیں ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ہم اہم اعلان کی طرف نہ جائیں،اگر ہم وزیراعظم کیلئے غیر اہم ہو چکے ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔

پھر ہم اپنا فیصلہ خود کر لیں گے تاہم اگر ملکی مفاد، قومی سلامتی، عوام کی بہتری اور مسائل حل کرنے میں اگر کچھ فیصلے کرنے ہیں تو ہم آج بھی حاضر ہیں،حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے۔بلکل صحیح فرمایا چیمہ صاحب نے حکومت میں تو آپ لوگ بہت مشکل سے آئے ہو اسے چھوڑنا تو شائد آپ کے وہم وگمان میں بھی نہ ہو رہی بات مفادات کی اسکے بغیر تو آپ کی سیاست چل ہی نہیں سکتی لاکھوں نہیں کروڑوں روپے خرچ کرکے آپ لوگ بڑی مشکل سے بیساکھیوں کا سہارا لیکر تو اسمبلیوں میں پہنچے ہو اور اب آپکے کہنے پر تعیناتیاں ہورہی ہیں اور نہ ہی آپ کو وہ فنڈز مل رہے ہیں جو مشرف دور میں ملتے رہے اور اوپر سے آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب کی وزارت اعلی کے ساتھ ساتھ آپکے سبھی اراکین کو وزیر بنا دیا جائے ایسا بہت مشکل ہے ہاں جہاں آپ کا زور چلتا ہے وہ آپ نے کام کرلیا نئی اسمبلی کا سیمنٹ،بجری سریا اور مزدور کہاں کہاں استعمال ہوتا رہا اور اب نئے بھرتی ہونے والوں کو کس کس کے گھر بطور نوکر بنا کر رکھا گیا ہے۔

یہ پنجاب حکومت کی آپ پر مہربانی ہی تو ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ورنہ جس طرح آپ نے حکومت کو بائی پاس کرتے ہوئے اپنے بندے بھرتی کیے ہیں اور حکومت نے صبر سے کام لیا اسی طرح آپ بھی باقی کے تین سال صبر،ہمت اور جرات سے کام لیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں اگر درمیان میں شرلیاں،پٹاخے چھوڑنے ہیں تو پھر اس سے بہتر ہوگا کہ خلع لے لیں اسی میں آپکی،عوام کی اور ملک کی بہتری ہوگی اور پھر آنے والے الیکشن میں آپ صرف اپنے زور بازو پر الیکشن لڑلیں آپکو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائیگا رہی بات پی ٹی آئی کی اسکی حیثیت گلگت بلتستان کے الیکشن میں واضح ہوجائیگی عمران خان اس وقت بہت سے محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے بیرونی دشمن تو نظروں میں ہیں ہی مگر کچھ اندرونی دشمن بھی ہیں جن کی چالوں سے بچنے کیلیے اسکی ٹیم بھی برسرپیکار ہے پنجاب میں فردوس عاشق اعوان کو لانا اچھا اقدام ہے وہ بہتر طریقے سے اس فریضہ کو سرانجام دے سکتی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان اب پہلے سے بہتر پوزیشن پر ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کواحسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔

اگر انہوں نے جیل میں وی وی آئی پی کلچر کو ختم کرکے سبھی ملزمان کو ایک ہی لائن میں کھڑا کردیا تو انکی بہت بڑی بہادری ہوگی اگر ایسا نہ کرسکے تو پھر کسی نہ کسی خاتون سے ادھار مساج کروا کر سکون کی زندگی بسر کریں۔آخر میں اتنا کہنا چاہیوں گا کہ عمران خان کی ملک میں سیاحت کے حوالہ سے پالیسیاں بہت اچھی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاحت کے حوالے سے عالمی برانڈ بنائیں گے، ملک میں سیاحتی مراکز پر انفرااسٹرکچر قائم کیا جا رہا ہے حکومت سیاحت کو فروغ کے لیے بہت سنجیدہ ہے اور یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں سیاحت غیرملکیوں سے کھلے گی، ہمارے اپنے عوام بھی پاکستان کی سیاحت کریں، تھائی لینڈ کو عالمی سیاحت کا مرکز بننے میں 20سال لگے۔ میری حکومتی اتحادیوں سے بھی گذارش ہے کہ آپس کے اختلافات کو بغیر کسی لالچ کے ختم کرکے اپنے اپنے عہدوں کا مزہ لیں ہوسکتا ہے کہ یہ آپکے لیے آخری موقعہ ہو کیونکہ لڑائی اور لسی جتنی چاہیں بڑھالیں مگر بے لذت ہوتی جائے گی نسلوں کی سیاست ضرور کیجیئے مگر نسلوں کو خراب نہ ہونے دیں یہی آپکی،ہماری اور سبھی کی ذمہ داری ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Justice Gulzar Ahmed
Previous Post یہ کہنا غلط ہے کہ چند ججز بہت بہادر ہیں اور باقی میں ہمت نہیں، چیف جسٹس
Next Post یگانگت کی لڑی
Power

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.