geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم کا مہنگائی کو بے لگام کرنے کے بعد روکنے کی پہلی کوشش

February 11, 2020February 11, 2020 1 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

ہماری تو 72 سالہ تاریخ بتاتی ہے اور اکثریت کا مشاہدہ بھی رہاہے کہ جب کسی حکومت نے غریبوں کی حالتِ زار کی بہتری کے لئے مُلک میں مہنگائی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے دعوے کئے ہیں۔ اگلے ہی روز سے سب کچھ یکد م اُلٹ ہی ہواہے۔ اِس طرح مُلک میں مہنگائی کم ہونے کے بجائے اتنی بڑھی کہ روزمرہ کی استعمال کی ضروری اشیاء چینی ، چاول ، دال ، آٹا اور گھی وغیرہ کی قیمتیں غریبوں کی پہنچ سے دور ہو کر مہنگائی کے راکٹ کے ساتھ اُوج ثُریا تک پہنچ کر خلاء میں چلی گئیں۔

اللہ خیر ے کرے، گزشتہ دِنوں وزیراعظم عمران خان کا بھی اپنی حکومت میں مہنگائی کے خلاف پہلی بار دعویٰ عظیم سامنے آیا ہے کہ” مہنگائی کم کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاو ¿ں گا“ دیکھتے ہیں۔ سر پر کتنے بال ہیں، بہت جلد سب کچھ سامنے آجائے گا؛ اور لگ پتہ جائے گامہنگائی کے خلاف بڑے بڑے دعویدار اپنے دعوو ¿ں میں کتنے مخلص ہیں۔ اَبتک رواں حکومت میں سب سے زیادہ جس شعبے میں ترقی ہوئی ہے وہ مہنگائی کا کھاتہ ہے ۔کوئی دورائے نہیں ہے کہ مُلک میں سب زیادہ مہنگائی بڑھی ہے۔ باقی تواِدھر سے اُدھرتک سب ہی شعبے زوال پذیر ہیں۔ چلیں ، اَب اگر وزیراعظم عمران خان کو مُلک میں بے لگام ہوتی مہنگائی کو لگام دینے اور اِسے قابو کرنے کا خیال آہی گیاہے۔ توکیا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو اُمید کی مدھم کرن کا دامن تھام لینا چاہئے ؟ یا نا اُمیدی کی بدبودار مہنگائی کی دلدل میں دھنسے عوام کو اِس اُمید سے منہ چُرا کر حکومت کے جلد ازجلد جانے کے لئے بد دعائیں کرتے رہنا چاہئے؟ اَب یہ فیصلہ عوام کریں کہ اِنہیں کیا کرنا چاہئے؟پہلی مرتبہ حکومت کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی جانب اُٹھتے پہلے اسٹیپ (قدم )کی ثابت قدمی کے لئے صبروشکر سے دُعائیں کرنی چاہیں۔ یا سب سیراب سمجھ کر اپنی حالتِ زار پر روتے رہنا چاہئے۔

بہرحال ،پچھلے دِنوں اسلام آباد بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران کھانے پینے کی اشیاءکی سستے نرخوں فراہمی پر پہلی مرتبہ غورکیا گیا۔ ورنہ توپہلے حکومت کا اِس جانب کبھی خیال ہی نہیں گیاتھا ؛یعنی کہ عمران خان کی حکومت میں سب ہی نے مہنگائی کے جن کو کھلا چھوڑے رکھنے اور مہنگائی کو بے لگام کئے رکھنے کو ہی خالی قومی خزانے کو بھرنا اپنی حکومت کی کامیابی جاناتھا ۔حیرت انگیز طور پر اجلاس میں آئی ایم ایف کا کوئی ایسا نامور یا قابلِ اعتبار نمائندہ تو شریک نہیں تھا ۔ہاں البتہ،راقم الحرف کا قوی خیال ہے کہ مہنگائی کے خلاف کئے جانے والے پہلے حکومتی اجلاس میں اُدھرآئی ایم ایف کی لگی بندھی نمائندگی مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے ضرور کی ہوگی۔

اجلاس میں ڈرتے ڈرتے حکومت کی جانب سے پہلی بارمہنگائی کے خلاف پیش کئے گئے ایجنڈے سے متعلق اگلی بیٹھک میں کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں بھی حفیظ شیخ کو آگاکیاگیاہوگا۔کیوں کہ مہنگائی کے خلاف کئے جانے والے ہلکے پھلکے حکومتی اقدامات سے یہی آئی ایم ایف کو بریف کریں گے۔ اَب اِن پر انحصار ہے کہ یہ حکومت کے مہنگائی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ والوں کو کس طرح سمجھاتے ہیں۔ اطلا ع ہے کہ اِس اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر ، پاکستان تحریک اِنصاف کے سینئر رہنماءجہانگیر ترین، شہباز گل اور بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر، وفاقی وزیرعلی زیدی اور چیئر مین یوٹیلیٹی اسٹورز بھی شان و شوکت سے شریک تھے۔

اِن تمام وزراءکی موجود گی میں پہلی بار مہنگائی کے خلاف ڈرتے ڈرتے لب کُشائی کرتے ہوئے ۔ہمارے لڈن پپووزیراعظم عمران خان نے کہاکہ” مہنگائی کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، عوام کو ریلیف دنیا ہوگا، ورنہ حکومت کرنے کا حق نہیں،مہنگائی سابق حکومتوں کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی حالات خراب کئے، عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاءہر حال میں پہنچائیں گے، غربیوں کو مُفت راش دیاجائے گا،اجلاس میں صریحاََ آٹا، گھی ، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا(مگر بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے اور تنخواہ دار طبقے سے ماہانہ ملنے والی تنخواہوں سے کٹنے والے ٹیکسوں کے علاوہ اشیاءضروریہ پر ڈبل ٹیکسوں کی کٹوتی کا کوئی ذکر نہیں کیا ۔ کیا یہ مہنگائی کے خلاف کئے جانے والے وزیراعظم کے دعوے اور اَندیکھے حکومتی اقدامات اور اعلان کا کھلا تضاد نہیں ہے؟؟)البتہ،اِس موقع پرلگے ہاتھوں وزیراعظم نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ سے کہاکہ کسی بھی مد سے پیسہ کاٹیں ، خریدنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سہولت دیں، کچھ بھی کریں۔

بس عوام کو ریلیف دیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے مخصوص لہجے میں ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاءہر حال میں پہنچائیں گے، جہاں اِتنا کچھ وزیراعظم نے کہا تو وہیں یہ بھی کہا کہ”جن خاندانوں میں خریدنے سکت نہیں اِنہیں حکومت راشن دے گی،اِس کے ساتھ ہی اُنہوں نے جھوم کر یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اِنتہائی غریب افرا د کو راشن دیں گے، آج اگر ہم غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں ،ہم مہنگائی سے پسے ہوئے غریب کی بہتری کے لئے حکومت میں آئے ہیں،“ بیشک! وزیراعظم مُلک میں موجودہ بے لگام مہنگائی کا عذاب سابقہ حکومتوں کی وجہ سے غریبوں کی کمر کو دُہراکئے ہوئے ہے۔ مگر آپ نے بھی اپنی اَب تک کی حکومت میں کون سا کسی غریب کی بھلائی کے لئے کچھ بہتر کیا ہے؟

آج آپ کی حکومت پر چارسو سے یہی انگلیاں اُٹھ رہی ہیں کہ مُلک سے مہنگائی کو کم کرنے کے بڑے دعویداروزیراعظم عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کی سارے ریکارڈ توڑدیئے گئے ہیں۔ رواں حکومت نے غریبوں کی روز مرہ کی استعمال کی بنیادی ضروری اشیاءسے لے کر بجلی ، گیس اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے پر بے لگام ٹیکسوں کے اژدھے کو بھی نوچ کھانے کو چھوڑرکھاہے۔ وزیراعظم عمران خان تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں کے عذاب سے بھی نجات دِلانے کے لئے کچھ کریں،کیوں کہ تنخواہ دار سب سے زیادہ مظلوم طبقہ ہے ۔جو احتجاج بھی نہیں کرسکتاہے۔ اور حکمرانوں کو تاجروں اور صنعت کاروں کی طرح ہڑتالیں کرکے بلیک میل بھی نہیں کرتاہے۔وہ تو تاجر اور صنعت کارہیں۔ جو گورکھ دھن کرتے ہیں؛ اور اپنا پوراٹیکس ادانہیں کرتے ہیں ۔جتناکرتے بھی ہیں؛ تو اِسے بھی ہڑتالیں کرواکرمعاف کروالیتے ہیں۔جیساکہ وزراعظم عمران خان آپ کی حکومت میں بھی جب تاجروں اور صنعت کاروں نے ٹیکس اور زائد ٹیکس کی ادائیگی کے مد میں چھوٹ کے لئے ہڑتالیں کیں۔ تو حکومت کو اِن سے نرمی سے پیش آنا پڑااور اِن کے مطالبات کو سرتسلیم خم کرتے ہوئے مانناپڑاہے۔ لہذااَب اُس وقت تک مہنگائی کے خلاف حکومت کے دعوے سچائی پر مبنی نہیں ہوسکتے ہیں۔ جب وزیراعظم عمران خان تنخواہ دار طبقے کو بھی تاجروں اور صنعت کاروں کی طرح ٹیکسوں کی مد میں ریلیف نہیں دیتے ہیں ورنہ ؟ یہ سب ڈرامہ ہے۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

Share this:
Hajj Zaireen
Previous Post حکومت کا سرکاری حج اسکیم میں ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ
Next Post محکمہ بہبود آبادی اٹک کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد
Mehfil Mushaira

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.