geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

August 5, 2020 1 1 min read
Hindu Ram Tempel
Share this:

Hindu Ram Tempel

ایودھیا (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں منہدم تاریخی بابری مسجد کی جگہ ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لیے آج بدھ 5 اگست کو سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعظم مودی نے ‘شُبھ مہورت‘ میں دوپہر 12 بجکر 44 منٹ پر ہندو دھرم کے مقدس منتروں کے جاپ کے دوران رام مندر کی تعمیر کے لیے پہلی اینٹ بنیاد میں رکھی۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے تالیا ں بجائیں اور ‘ہر ہر مہادیو‘ کے نعرے لگائے۔ خصوصی طور پر تیار 40 کلوچاندی کی اینٹیں بھی بنیاد میں رکھی گئیں۔

اس موقع پر 175 منتخب افراد موجود تھے۔ جن میں ہندووں کے مختلف پنتھ (مسلک) کے بڑے پنڈتوں کے علاوہ ہندوقوم پرست جماعت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ، گورنر آنندی بین، یوگا گرو بابا رام دیو اور آرٹ آف لیونگ کے بانی روی روی شنکر شامل تھے۔ مودی نے سربسجود ہوکر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مودی کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھے جانے پر مختلف حلقوں اور بالخصوص سول سوسائٹی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے پر فائز ایک شخص کوکسی مخصوص مذہب کی تقریب میں اس طرح حصہ لینا درست نہیں ہے اور وزیر اعظم مودی نے عہدے کے حلف لیتے وقت ملکی آئین اور قانون کا احترام کرنے کا جو عہد کیا تھا، ان کا یہ قدم،اس کے برخلاف ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے رام مندر احاطے میں پہنچ کر ایک پودا لگایا۔ اس کے بعد بھومی پوجن(زمین کی پوجا) کی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر آر ایس ایس کے موہن بھاگوت بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اجودھیا پہنچنے کے بعد مودی نے سب سے پہلے ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کیا۔ ہندو عقائد کے مطابق بھگوان رام کے نام پر کوئی کام شروع کرنے سے پہلے ہنومان جی کا آشیرواد لینا ضروری ہوتاہے۔ ہندو اساطیر کے مطابق راون کے خلاف لنکا پر چڑھائی کے دوران ہندمان جی کی قیادت میں بندروں نے رام کی مدد کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت میں بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے تنازعہ نے ملک کی سیاست یکسر تبدیل کر کے رکھ دی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2014 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کا سیکولر کردار ختم ہوتا جارہا ہے اور بھارت ایک ہندو راشٹر کی جانب گامزن ہے۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں رام مندر کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ جسے اس نے پورا کردیا ہے۔ اب لوگوں کو یہ خدشہ ہے کہ وہ اپنے ایک اور انتخابی وعدے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے پوری شدت سے کوشش شروع کردے گی۔ بھار ت میں مسلمانوں کے بعض معاملات ان کے شرعی قوانین کے تحت حل کیے جاتے ہیں جسے مسلم پرسنل لا کہا جاتا ہے لیکن بی جے پی اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

ہندو شدت پسندوں نے سولہویں صدی میں تعمیر بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو منہدم کردیا تھا۔

دریں اثنا بھارتی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کل بھی مسجد تھی، آج بھی مسجد ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مسجد رہے گی۔ مسجد میں مورتیاں رکھ دینے سے،پوجا پاٹ شروع کر دینے سے یا ایک طویل عرصے تک نماز پر روک لگا دینے سے مسجد کی حیثیت ختم نہیں ہو جاتی۔ مولانا رحمانی کا مزید کہنا تھا ”رام مندر کی تعمیر کے حوالے سے ہندوتوا عناصر کی پوری تحریک ظلم، جبر، دھونس، دھاندلی، کذب اور افتراء پر مبنی تحریک تھی۔ یہ سراسر ایک سیاسی تحریک تھی جس کا مذہب یا مذہبی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔”

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ”بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی۔ انشاء اللہ۔” اس کے ساتھ ہی انھوں نے بابری مسجد اور بابری مسجد کے انہدام کی ایک ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Share this:
Kashmir Solidarity Rally
Previous Post یوم استحصال اور مقبوضہ وادی
Next Post مارشل لاء سے بہتر ہے دوبارہ انگریزوں کو حکومت دے دی جائے: جسٹس قاضی فائز
Qazi Faez Isa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.