geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مفلوج نظام

May 22, 2019 2 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : شیخ توصیف حسین

آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ آج کے اس نفسا نفسی کے شکار معاشرے میں نوے پر سنٹ افراد جس میں عام شہری وکلا تاجر ڈاکٹرز مولوی و پیر صاحبان سے لیکر حکومتی ارکان سر فہرست ہیں نوٹوں کی ہوس کی خا طر اپنے ضمیر ایمان اور اپنے فرائض و منصبی کے سوداگر بن کر انسانیت کی تذلیل کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کی بقا کے حصول کی خا طر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا یہاں افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ ان ناسوروں کی وجہ سے امن و امان عدل و انصاف پیارو محبت بھائی چارہ سچائی اعتماد احترام وفاداری شرم و حیا اور احساس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکا ہے یہاں تک کہ عدالتی نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے ایسے گھنائو نے نظام میں عدل و انصاف کی توقع رکھنا بس ایک دیوانے کا خواب ہے تو یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ہوا یوں کہ چند ایک چوروں نے ایک مکان کی نقب لگا کر گھریلو سامان چوری کر لیا جس کی اطلاع مالک مکان نے علاقے کے تھانے کو دی جس پر تھانے کا تفشیشی آفیسر موقعہ واردات پر پہنچا تو اُس نے مالک مکان کو کہا کہ وہ چوری شدہ سامان کی لسٹ دے جس پر مالک مکان نے تفشیشی آفیسرکی موجودگی میں چوری شدہ سامان کی لسٹ تیار کرنا شروع کر دی کہ اسی دوران تفشیشی آ فیسر نے مالک مکان کو کہا کہ جو سامان یہاں موجود ہے اُس کو بھی لسٹ میں شامل کر رہے ہو جس پر مالک مکان نے تفشیشی آ فیسر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو سامان یہاں موجود ہے اُسے میں نے فروخت کر کے اُس سے حاصل ہونے والی رقوم آپ کو نذرانے کے طور پر دینی ہے بالکل یہی کیفیت مقتول خاندان کے افراد کی بھی ہوتی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ گزشتہ دنوں علاقے کے چند ایک اوباش نوجوانوں نے ملکر ایک پانچ سالہ معصوم بچے کو اغوا برائے تاوان کیلئے اغوا کیا لیکن بر وقت تاوان نہ ملنے کے سبب معصوم بچے کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا۔

جبکہ اُس کی نعش رات کے اندھیرے میں قریبی نہر میں پھینک دی بعد ازاں ایک رحم دل پولیس آ فیسر نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر بڑے ڈرامائی انداز میں مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کی نشاندہی پر معصوم بچے کی نعش نہر سے بر آ مد کر کے مذکورہ بے رحم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُن ناسوروں کو بند سلاسل کر دیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس کاروائی کے دوران مذکورہ مقتول معصوم بچے کا والد جو محنت مزدوری کر کے بڑی مشکل سے اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا مذکورہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے اپنا گھریلو ں سامان جس میں طلائی زیورات بھی شامل تھے فروخت کر کے وکلا صاحبان کی فیس ادا کی جبکہ باقی ماندہ اخراجات کیلئے مظلوم اور بے بس والد نے مخیر حضرات سے بھیک مانگ کر پوری کیئے یہ سلسلہ ابھی جاری تھا کہ اسی دوران مذکورہ ملزمان کے بااثر ورثا نے اپنا مقدمہ ہائیکورٹ میں دائر کر دیا جس کی اطلاع پا کر مذکورہ مقتول بچے کا والد حیران و پریشان ہو کر اپنے تین مرلے کا رہائشی مکان فروخت کر کے اُس سے حاصل ہونے والی رقوم ہائیکورٹ کے وکلا کے سپرد کر کے از خود اپنے اہلخانہ جس میں معصوم بچے بھی شامل تھے۔

کھلے آ سمان کے نیچے عدل و انصاف کی توقع کیلئے بیٹھ گیا جبکہ اس دوران مذکورہ ملزمان کے ورثا مجبور اور بے بس والد کو طرح طرح کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ تھوڑی بہت رقوم دینے کی پیش کش کرتے رہے قصہ مختصر اسی طرح تقریبا دو سال کا عرصہ بیت گیا جبکہ اسی دوران مذکورہ ملزمان کے بااثر ورثا نے اپنا کیس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جبکہ دوسری جا نب مقتول معصوم بچے کے والد کے پاس بیچنے کیلئے کوئی چیز باقی نہ رہی جسے بیچ کر وہ سپریم کورٹ کے وکلا کی فیس ادا کرتا جس پر مجبور والد اپنا فیصلہ خداوند کریم کے سپرد کر کے ضلع بدر ہو کر کہیں روپوش ہو گیا بعد ازاں مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی زبانی معلوم ہوا کہ اُن میں سے ایک ملزم جیل کے اندر ہی مر گیا جبکہ باقی ماندہ ملزمان جو انسانیت کے نام پر ایک بد نما داغ تھے باعزت بری ہو کر گھر آ گئے ان باتوں کو سننے کے بعد میں سوچوں کے سمندر میں ڈوب کر یہ سوچنے لگ گیا کہ یہ کیسا عدل و انصاف ہے کہ ایک قابل ترین آ فیسر اپنی قابلیت کے بل بوتے پر انسانیت کے قاتل ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کی نشاندہی پر مظلوم کی نعش بر آ مد کرتا ہے لیکن ہمارا مفلوج نظام کئی سال گزر جانے کے باوجود اُن ناسوروں کو سزا دینے سے قاصر رہتا ہے آ خر یہ کب تک مفلوج نظام مظلوم اور بے بس غریب افراد کی آ ہوں سے ٹکراتا رہے گا۔

آخر کب تک اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو یہی کیفیت ہمارے مولوی اور پیر صاحبان کی بھی ہے جو ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے مذہبی فسادات اور مختلف عقائد کے چکر میں ڈال کر اپنا اپنا مفاد حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو ایک وہ وقت تھا کہ جب اللہ پاک کے نیک بندے دنیا داری سے کنارہ کشی کر کے جنگلوں غاروں اور پہاڑوں میں چھپ کر خداوند کریم کے حضور سجدہ زن ہو کر رو رو کر اپنی امت کی بہتری اور بھلائی کیلئے دعا مانگتے تھے تاریخ گواہ ہے کہ آپ نے کبھی بھی اپنی آل کیلئے کچھ نہ مانگا لیکن افسوس کہ آج کے پیر صاحبان ہمیں مختلف عقائد میں مبتلا کر کے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں ان کی روز بروز بڑھتی ہوئی لوٹ مار کی ہوس کااندازہ اس بات سے لگا لیں کہ یہ پیر صاحبان اگر کسی اپنے مرید کے گھر جاتے ہیں تو انھیں اگر وہاں پر کوئی اچھی بھینس گائے یا پھر کوئی بکرا وغیرہ نظر آ جائے تو یہ اُسے مانگنے میں زرہ بھر دریغ نہیں کرتے یہاں تعجب خیز بات تو یہ ہے کہ جو پیر صاحبان ہم سے بھیک مانگ کر اپنی تجوریاں بھر کر عیش و عشرت کی زندگی گزارتے ہیں وہ ہمیں کیا دے سکتے ہیں۔

لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم جو کچھ بھی مانگے خداوندکریم اور اُس کے پیارے محبوب سے مانگے چونکہ یہ پتھر میں پڑے ہوئے کیڑے کو بھی رزق دیتے ہیں اور مردوں کو زندی کرنا بس انہی کی شان ہے یہاں افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ ہمارے وطن عزیز میں مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے ینگ ڈاکٹر جو روس اور چین جیسے ممالک جہاں پر حرام جانور جس میں مینڈک کچھوے سانپ اور بلیاں وغیرہ کا گوشت وہاں کی عوام حرام و حلال کی تمیز کیئے بغیر کھا جاتی ہے سے ڈاکٹری کی ڈگریاں حاصل کر کے یہاں کے ہسپتالوں جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ صدر اور سٹی ہسپتال جھنگ شہر سر دہرست ہیں میں تعنیات ہو کر انسانیت سے بیگانہ ہو جاتے ہیں جن کی قابلیت کا یہ عالم ہے کہ ان سے بہتر تو مذکورہ ہسپتالوں کے کم پوڈر ہیں جو آئے روز غریب مریضوں کااج معالجہ کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ مذکورہ ینگ ڈاکٹر تو صرف اور صرف لیبارٹری ٹیسٹوں کے مر ہون منت اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں بالکل یہی کیفیت ہمارے بلدیات کے مفلوج نظام کی ہے جہاں پر ایک سیور مین کو غیر قانونی طور پر سینٹری انسپکٹر بنا دیا جاتا ہے۔

فائر بریگیڈ کے اپاہج ڈرائیور کو فائر بریگیڈ کا افسر بنا دیا جاتا ہے حالانکہ فائر بریگیڈ کے آ فیسر کا کوئی عہدہ ہے بھی نہیں بالکل اسی طرح پچاس پچاس ہزار روپے کے عوض جعلی سینٹری انسپکٹر کی اسناد پانے والے اہلکار آج کھلم کھلا بغیر کسی ڈر اور خوف کے سینٹری انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہو کر اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگائو اور مال کمائو کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ حقیقت پر مبنی سینٹری انسپکٹر کی لاہور سے اسناد پانے والے افراد آج اپنے اہلخانہ کی کفالت کیلئے خاکروب بن کر بے بسی اور لا چارگی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کا واضح ثبوت بلدیہ جھنگ ہے جہاں پر کرپٹ ترین اہلکار ہیڈ کلرک کی سیٹ پر بر جمان ہو جاتے ہیں جبکہ قابل ترین اور تجر بہ کار ہیڈ کلرکوں کو اُن کی سیٹ سے فارغ کر کے اُنھیں ضلع کچہری کی کاروائیوں تک محدود کر دیا جاتا ہے یہی کافی نہیں بلدیہ جھنگ میں بااثر افراد نیچے سے لیکر اوپر تک کے عملہ سے ساز باز ہو کر لا قانو نیت کا ننگا رقص اس قدر جاری رکھے ہوئے ہیں کہ آج ضلع جھنگ کی تمام گلیاں سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ و بر باد ہو کر رہ گیا ہے جس کے نتیجہ میں ضلع جھنگ کی عوام مختلف پریشانیوں سے دوچار ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر اذیت ناک زندگی گزارنے میں مجبور ہو کر رہ گئی ہے اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو آج دولت کی ہوس کے پجاریوں نے پورے پاکستان کے نظام کو مفلوج بنا دیا ہے جسے اکیلے درست کرنا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بس کی بات نہیں کہ جب تک پاک فوج کے سر براہ اور چیف جسٹس آ ف پاکستان ان کا مکمل ساتھ نہ دیں چونکہ یہ اندرونی جنگ بیرونی جنگوں سے زیادہ خطر ناک ہے ۔۔کون کہتا ہے کہ موت آئی تو میں مر جائوں گا۔۔میں تو ایک دریا ہوں سمندر میں اُتر جائوں گا۔
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Journalism
Previous Post ہائے رے صحافت
Next Post بلدیاتی اداروں کا ماضی، حال، مستقبل
Municipal Elections

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.