شہزادہ چارلس بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ برطانیہ ہوں گی

Prince Charles and Camilla

Prince Charles and Camilla

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کےاعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

WordPress database error: [MySQL server has gone away]
SELECT p.ID FROM wpyli4_posts AS p INNER JOIN wpyli4_term_relationships AS tr ON p.ID = tr.object_id INNER JOIN wpyli4_term_taxonomy AS tt ON tr.term_taxonomy_id = tt.term_taxonomy_id WHERE p.post_date < '2022-02-06 07:37:09' AND p.post_type = 'post' AND tt.taxonomy = 'category' AND tt.term_id IN (5) AND p.post_status = 'publish' ORDER BY p.post_date DESC LIMIT 1