geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم کس کے وعدوں پر اعتبار کریں ؟

February 9, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : شیخ توصیف حسین

کہاوت ہے کہ ایک ملک کا بادشاہ جو عیار و مکار ہونے کے ساتھ ساتھ دولت کی ہوس کے حصول کی خا طر اپنی عوام پر آئے روز ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرتا رہتا جس کے نتیجہ میں اُس کا ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو نے کے بجائے دن بدن پسماندگی کی راہ پر گامزن ہونے لگا جس کی وجہ سے اُس کی عوام جو مذکورہ بادشاہ کے ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی وجہ سے پہلے ہی پریشان حال زندگی گزار رہی تھی مذید بے روز گاری اور دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے دلبر داشتہ ہو کر خود کشی کرنے لگی جس پر مذکورہ بادشاہ جو پہلے ہی اقتدار کے نشہ میں بد مست تھا۔

مذید اپنے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بے موت مرنے والے افراد کے کفن اتار کر اُنھیں بے گور کفن دفنانے لگا بے رحم وقت اسی طرح گزر رہا تھا کہ ایک دن مذکورہ بادشاہ کسی خطر ناک بیماری میں مبتلا ہو کر قریب المرگ ہو گیا تو مذکورہ بادشاہ نے اپنے بڑے بیٹے کو بلا کر کہا کہ میری وفات کے بعد آپ اس تخت و تاج کے وارث ہو لہذا تم اپنے اقتدار کے دور میں کچھ اس قسم کا کام کر نا کہ عوام میری برائیوں کو بھول کر مجھے اچھا کہے قصہ مختصر بادشاہ بالآ خر اذیت ناک موت مر گیا جس کے مرنے کے بعد اُس کے بیٹے نے تخت و تاج سنبھالتے ہی لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی نت نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ بے موت مرنے والے افراد کا نہ صرف کفن اتار لیتا بلکہ اُن کے پچھوارے میں ایک لکڑی کا ڈنڈا بھی ٹھو نک دیتا جس کے اس ظالمانہ رویے کو دیکھ کر عوام یہ کہنے پر مجبور ہو گئی اس سے تو بہتر اس کا باپ تھا جو صرف مرنے والے افراد کا کفن اتارتا تھا یہ تو نہ صرف کفن اتارتا ہے۔

بلکہ بے موت مرنے والے افراد کے پچھواڑے میں لکڑی کا ڈنڈا بھی ٹھونک دیتا ہے بالکل یہی کیفیت عمران خان صاحب کی بھی ہے جو عوام پر ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن عوام کو رونے بھی نہیں دیتا جس کی بنا ء پر عوام یہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ اس سے بہتر تو نواز شریف اور آ صف علی زرداری تھے جو صرف عوام پر ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرتے تھے لیکن عوام کو رونے ضرور دیتے تھے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے وعدے کیے تھے کہ میں اقتدار میں آ کر قومی لٹیروں کو اس وقت تک ملک سے بھاگنے نہیں دوں گا کہ جب تک میں اُن سے لوٹی ہوئی رقم واپس نہیں لے لیتا لیکن افسوس کہ وہ اقتدار حاصل کرنے کے باوجود اُن قومی لٹیروں سے کچھ حاصل نہ کر سکا۔

عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ڈیم بنوائوں گا خواہ اس کیلئے مجھے بھیک ہی کیوں نہ مانگنی پڑے عمران خان<!– صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں غریب خاندان کے افراد کو نہ صرف چھت دوں گا بلکہ اُن کے پڑھے لکھے بچوں کو نوکریاں بھی دوں گا عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے اس بھکاری ملک کو بھکاری ملکوں کی صف سے نکال کر بر طانیہ چین اور امریکہ جیسے ملکوں کی صف میں لا کھڑا کروں گا عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے ملک کے آ سودہ قانون کو بھی بدل دوں گا جو غریب اور امیر میں فرق رکھتا ہے عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں تھانہ کلچر کو بھی بدل دوں گا جو غریب مظلوم افراد کے ساتھ ہتک آ میز رویہ اپناتا ہو اور بااثر قانون شکن افراد کو کرسی پیش کرتا ہو عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں عدلیہ کے آ سودہ نظام کو بھی بدل دوں گا کہ جس میں غریب افراد انصاف کے حصول کی خا طر عدالتوں کے چکر کئی سالوں تک لگاتے رہے۔

جبکہ بااثر قانون شکن افراد حرام کی کمائی گئی دولت کے بل بوتے پر فوری انصاف حاصل کر لیتے ہیں عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں ملک کے ہر ادارے میں سیاسی مداخلت بند کر دوں گا چونکہ کرپشن اور ناانصافیوں کا آ غاز اسی مداخلت کی وجہ سے ہوتا ہے عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ کرنا اپنا فرض عین سمجھوں گا چونکہ غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے دلبر داشتہ ہو کر خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے عمران خان صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میری کا بینہ کا کوئی ممبر اگر کرپشن کرے گا تو میں اُسے کسی بھی صورت میں معاف نہیں کروں گا لیکن افسوس صد افسوس کہ عمران خان صاحب نجانے کس مصلحت کے تحت اپنے تمام کے تمام وعدے پورے کرنے میں بُری طرح ناکام رہے ہیں۔

حالانکہ عوام نے عمران خان صاحب کے وعدوں پر یقین رکھتے ہوئے اُنھیں اپنا مسیحا سمجھ کر اپنے ووٹوں کی طاقت سے اُن کے مخالف تمام بڑے بر جوں کو گرا کر انھیں کامیابی سے ہمکنار کروایا تھا جس کی سزا بے جا ٹیکسوں خود ساختہ مہنگائی بے روز گاری کے ساتھ ساتھ بااثر افراد کے لا قانو نیت کے ننگے رقص کو دیکھ کر بر ملا یہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ ہم کس کے وعدوں پر اعتبار کریں کاش عمران خان صاحب اپنے دور اقتدار میں صرف ایک حکم نامہ جاری کر دیتے کہ جس اضلاع میں رشوت خوری میرٹ کی خلاف ورزی منشیات فروشی اور قبضہ مافیا کا راج قائم ہو گا تو اُس کی سزا اُس اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او وغیرہ کو دی جائے گی اس حکم نامے سے عوام جہنوں نے پی ٹی آئی کی مکمل طور پر حمایت کی تھی اپنے سیاسی مخالفوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سر خرو ہو جاتی کہ ہمارے لیڈر نے یہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ باقی اپنے وعدوں کو بھی انشاء اللہ تعالی بہت جلد پورا کر کے سر خرو ہو جائے گا۔۔جاری ہے۔
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Visit
Previous Post گڑیا کے گائوں میں ایک دن
Next Post کشمیر میں مظالم اور اللہ تعالیٰ کی داہمی سنت
Indian Army – Kashmiris

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.