geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وغیرہ وغیرہ وغیرہ

January 14, 2020 0 1 min read
Iran America Conflict
Share this:

Iran America Conflict

تحریر : قادر خان یوسف زئی

اب تک کے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ تجزیئے، خدشات، تحفظات اور پیش گوئیاں وغیرہ وغیرہ۔رجحان کے ساتھ، ایران امریکا تنازع کا یقینی نتیجہ سامنے آچکا کہ فی الوقت دنیا کو کسی تیسری عالمی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔دنیا بھر میں سیاسی پنڈتوں نے تیسری عالمی جنگ کا جو نقشہ کھینچا اور جن جن تباہ کاریوں کی منظر کشی کی تھی، وہ مناظر شاید اب ہالی وڈ کی کسی اچھی پروڈکشن کے اسکرپٹ میں شامل کرلئے جائیں۔واضح رہے کہ راقم قطعی طور پر امریکا، ایران کے درمیان یا عالمی جنگ وغیرہ وغیرہ کا مخالف اور تشدد کے خلاف ہوں، جارحیت کو شدید ناپسند کرتا ہوں، امن اور جنگ (جہاد)کے لئے قرآن کریم وسنت ﷺکے دیئے گئے اصولوں و قوانین کے مطابق ایمان رکھتا ہوں۔

شکر ہے کہ تیسری عالمی جنگ وغیرہ وغیرہ نہیں ہوئی اور کم ازکم ایران اور امریکا کے تنازع کی وجہ سے تو کئی دہائیوں تک ممکن نظر نہیں آتی، یہ ایک اچھی بات ہوگی۔ میں اپنے اظہاریہ میں واضح لکھتا رہا ہوں کہ کم ازکم ایران و امریکا کے درمیان روایتی یا غیر روایتی براہ راست جنگ کا کوئی امکان نہیں، گو کہ ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ پراکسی جنگ نہیں لڑے گا، سر عام انتقام لے گا، تاہم اس بات کا اب بھی یقین ہے کہ ایرا ن و امریکا براہ راست جنگ نہ لڑنا چاہتے تھے اور نہ ہی لڑیں گے۔ سوشل میڈیا نے دونوں فریقین کو ایک سکے کے دورخ قرار دیا، حالیہ تنازعات کو لے کر دونوں فریقین پر شکوک ظاہر کئے کہ انہوں نے اپنی مملکتوں میں اٹھتے احتجاج، مظاہرے، مواخذہ اور انتخابی مہم وغیرہ وغیرہ کو دبانے کے لئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ سب کچھ کیا۔ میں سوشل میڈیا کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتا، جذباتی نوجوان سمیت دانش ور طبقہ بھی جذبات میں، یا خصوصی وابستگی کے تحت کچھ بھی لکھ، کہہ سکتے ہیں،ہمیں ایسی باتوں کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہی نہیں، اب دیکھ لیں کہ جذبات میں انسانی غلطیاں سرزد ہوہی جاتی ہیں، یوکرائن مسافر طیارے کا انتہا ئی افسوس ناک واقعہ رونما ہوگیا، اگر ٹھوس شواہد سامنے نہ آتے تو اسے انجن کی خرابی ہی سمجھا جاتا، لیکن یہ دماغی خلل تھا جس کا نتیجہ بے گناہ طیارہ مسافروں کو اٹھانا پڑا اور معاملہ ”سوری“ اور وغیرہ وغیرہ پر ختم ہوگیا۔

امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگادیں، ایران نے اعتراف کیا کہ وہ انسانی جانوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے تھے، وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود امریکی صدر کے خلاف مواخذہ تحریک رُکی نہیں، ایران کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا، عراق میں ہونے والے مظاہرے، ایرانی حکومت کی تبدیلی کے لئے پھر اٹھ کھڑے ہوئے۔ کیونکہ جب تک اصل جڑ کو ختم نہ کیا جائے اُس وقت تک حقیقی معنوں میں مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا۔ یہ حقیقت دنیا کے تمام ممالک کے ارباب اختیار کے جانتے ہیں، میڈیا کا کردار ایک ایسے وقت کی طرح ہے کہ وہ ہر آنے والے نئے دن میں نئی اسٹوری تلاش کرتا ہے، کچھ دن کے لئے ہلچل مچتی و مچاتا ہے لیکن دنیا کے اس اسٹیج میں اتنے کردار ہیں کہ وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوسکتے۔

حکومت نے وزیر خارجہ کو تین ممالک کے دورے پربھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ایک اچھا عمل ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمیں اپنی سرزمین پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن و دیگر لسانی و مذہبی اکائیوں وغیرہ وغیرہ کے ساتھ مل بیٹھ کر”پاکستا ن ڈاکٹرائن“ بنانے کی ضرورت ہے۔ سر زمین کا درجہ ایک ماں کے برابر ہے۔ ماں کی خدمت و خیال رکھنے کے بجائے کسی دوسرے کے پیر دباتے رہے، تو وہ کسی بھی وقت اپنے مفادات کے لئے گردن دبانے سے گریز نہیں کرے گا۔اس وقت سیاسی، معاشی اور ریاستی مسائل انتہائی گھمبیر ہیں، اپوزیشن لیڈر و وزیر اعظم کی آج تک ایک ملاقات یا مشاورت وغیرہ وغیرہ کا نہ ہونا خود پارلیمنٹ کے اہمیت پر سوالیہ نشان ہے۔

چھوٹی سیاسی جماعتیں حلیف ہونے کے باوجود حکومت سے شکوہ کنا ں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستا ن کے کنوینر ڈاکٹر مقبول خالد صدیقی نے اپنی وفاقی وزرات سے استعفیٰ دینے کا باذریعہ میڈیا اعلا ن کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اس کے بعد بھی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو تعاون کا ”اصولی“ فیصلہ تو جاری رہے گا لیکن وزرات کا حصہ نہ ہوں گے وغیرہ وغیرہ۔ ان کی جماعت کے وزیر قانون فروغ نسیم کو خود حکومت نے منتخب کیا تھا اس لئے اگر ایم کیو ایم پاکستان کہے بھی تو وہ اُن کا فیصلہ شاید ہی مانتے۔ یہ سیاسی انتشار کی چھوٹی سی جھلک ہے، نیز سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ کیوں کررہی ہے؟ وغیر وغیرہ وغیرہ۔ اس لئے امریکا، ایرا ن، سعودی عرب تنازع و عالمی جنگ کو روکنے کے لئے حکومتی وفد کی پھرتیاں مضحکہ خیز نظر آتی ہیں کہ جن میں اپنے گھر کا بگاڑ و نااتفاقی کو دُور کرنے کی اہلیت ہی نہیں اور اُن معاملات میں ہاتھ ڈال رہے جن کے سامنے ہمیشہ ہاتھ پھیلائے گئے۔ میرے لئے یہ خود شرمندگی کا مقام ہے، لیکن یہ احساس پشیمانی بھی ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے ہی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ”پاکستان ڈاکٹرائن“ بنائیں، اس کو پروان چڑھائیں، اسے فروغ دیں، پھر آپ کو کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا آپ کے پاس آئے گی کہ آپ ثالث بنیں، ہمارا مسئلہ، تنازعہ حل کرائیں، صادق و امین لکھنے اور ہونے میں بڑا فرق ہے۔ عالمی تنازعات میں الجھنے کی پالیسی کے بجائے گھر کی گرتی دیواروں کو سنبھالیں، یقین کیجئے کہ ایران، امریکا اسی کوئی حرکت نہیں کریں گے کہ جس سے تیسری عالمی جنگ وغیرہ وغیرہ کا خطرہ ہو، آپ کا ایک بیان پر قائم رہ جانا ہی سب کچھ ہے کہ پاکستا ن کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، عمل کریں، ثابت کریں، دنیا یقین کرلے گی،میرا دعویٰ ہے کہ آپ کو یقین دلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس وقت تمام اداروں کو اپنے ملک کے داخلی مسائل و خارجی پالیسی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ وسیع تر اقدامات وغیر وغیرہ وغیرہ کی ضرورت ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Parents and Children
Previous Post والدین کا عکس
Next Post کریلے میں کینسر کو روکنے والے طاقت ور اجزا کی موجودگی ثابت
Bitter Gour

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.