geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہی ہو گا، بورڈ کا دو ٹوک موقف

April 2, 2020 0 1 min read
PSL
Share this:

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل 5 کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہی ہو گا، پی سی بی نے فرنچائزز پر واضح کر دیا، اس حوالے سے نومبر، دسمبر میں زمبابوے سے سیریز کے موقع پر ونڈو تلاش کی جائے گی، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانزکا پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت خود کو فاتح قرار دینے کا مطالبہ قبول نہیں کیا گیا، پی سی بی نے مالی نقصان سے بچنے کیلیے ایونٹ مکمل کرنے کا ارادہ ظاہرکردیا۔

گذشتہ روز ٹیم مالکان/ نمائندوں سے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اگر تین دن ملے تو اصل فارمیٹ کے تحت پلے آف ہوں گے،2 دن ملنے کی صورت میں سیمی فائنلز اور فائنل والا فارمیٹ اپنایا جائے گا،انعامی رقم کو کورونا وائرس سے جنگ کیلیے عطیہ کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا، بعض شرکا نے اس حوالے سے کہا کہ اپنے پیسوں کو چیریٹی میں دینا یا خود رکھنا کھلاڑیوں کا استحقاق ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل5کو ملتوی کر دیا گیا تھا، اب اس حوالے سے کسی فیصلے کیلیے تبادلہ خیال جاری ہے۔

گذشتہ روز فرنچائز مالکان اور پی سی بی آفیشلز کی ٹیلی کانفرنس منعقد ہوئی، اس میں سوائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی تمام ٹیموں کے اونرز یا نمائندوں نے شرکت کی، کرکٹ بورڈ کی جانب سے سی او او سلمان نصیر سمیت ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید، پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید اور ہیڈ آف ایکویزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان موجود رہے،پی سی بی نے فرنچائزز کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بقیہ میچز کا انعقاد نہ ہوا تو براڈ کاسٹنگ اور گیٹ منی سمیت مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا، ہم مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں جس میں مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکے، نومبر اور دسمبر میں زمبابوے سے سیریز کے ساتھ ہی پی ایس ایل 5کو مکمل کرانا ممکن ہے، اگر تین دن ملے تو پلے آف بصورت دیگر 2روز میں سیمی فائنلز اور فائنل کرا دیے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز نے پلیئنگ کنڈیشنز کو جواز قرار دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پرخود کو فاتح قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

اس پر سلمان نصیر نے جواب دیا کہ ’’آپ قانون کی غلط تشریح کر رہے ہیں، اس میں صرف نتیجہ برآمد نہ ہونے کی صورت میں ایسا ہونے کا کہا گیا ہے، عالمی وبا سے ایونٹ ملتوی ہونے کا ذکر موجود نہیں‘‘ ان کی اس بات سے سلطانز کے آفیشل متفق نظر نہ آئے، انھوں نے 2 فرنچائزز کے نمائندوں سے کہا ’’آپ تو اپنی ٹیموں کے ساتھ ہوا کرتے تھے یقیناً پلیئنگ کنڈیشز سے واقف ہوں گے‘‘ اس پر بعض اونرز نے کہا کہ ہمیں اس کا علم نہیں تھا، وہاں موجود ایک آفیشل نے کہا کہ اگر نومبر، دسمبر میں ونڈو مل جائے تو سابقہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ایونٹ مکمل کرنا مناسب رہے گا، ایک اونر نے تجویز دی کہ پلے آف والے اصل فارمیٹ کے ساتھ ہی لیگ کو منعقد کرائیں، اگر غیرملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہو سکیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

ان کی اس بات سے ایک اور اونر نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ فارن پلیئرز ہونا ضروری ہے ورنہ شائقین میچز میں دلچسپی نہیں لیں گے، میٹنگ میں ملتان سلطانز کے نمائندے سے ازراہ مذاق کہا گیاکہ وہ انعامی رقم اور ٹرافی کیلیے بغیر کھیلے ایونٹ ختم کرانا چاہتے ہیں،یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ انعامی رقم کو کورونا وائرس سے جنگ کیلیے عطیہ کر دیا جائے مگر بعض شرکا نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کا استحقاق ہے کہ وہ اپنے پیسے کو چیریٹی میں دیں یا خود رکھیں، خود سے فیصلہ کرنا مناسب نہ ہوگا۔ میٹنگ کے بعد طے ہوا کہ بات چیت کی تفصیل سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو آگاہ کیا جائے گا، پھر ان سے رائے لینے کے بعد ایک اور میٹنگ رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم کو نومبر،دسمبر میں 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

Share this:
Ajay Devgan
Previous Post کاجول اور بیٹی نائسا کو کورونا ہونے کی خبروں پر اجے دیوگن نے خاموشی توڑ دی
Next Post ترک نیوی کے لیبیا کی العجیلات شہر پر میزائل حملے
Missile Attacks

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.