geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ کو دوسری بار شکست دیدی

March 8, 2020 1 1 min read
PSL
Share this:

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

لاہور قلندرز رواں ایونٹ میں اب تک دو میچ ہی جیتے ہیں اور ان کی دونوں فتوحات دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔

قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔

6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے۔

سہیل خان، زاہد محمود اور محمد نواز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا اور سہیل خان 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سمت پٹیل نے 4، شاہین آفریدی اور راجہ فرزان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

99 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو بھی بیٹنگ میں تھوڑی مشکل آئی کیوں کہ بارش کی وجہ سے گیند بہت زیادہ ٹرن ہورہا تھا۔

قلندرز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سہیل اختر بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بین ڈنک اور محمد حفیظ نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ہدف باآسانی 11.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

محمد حفیظ 39 اور ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آج راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت اسلام آباد کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور اب تک کھیلے گئے اپنے 6 میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کر سکا ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن کوئٹہ بھی اس سال آف کلر ہے اور 8 میچوں میں 6 پوائٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے آئیں، پچھلے میچ میں بھی لاہور نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔

Share this:
Iran Corona Virus
Previous Post ایران: کورونا وائرس سے رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد جاں بحق
Next Post 8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81 فیصد اضافہ
Mobile Phones

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.