geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

June 10, 2021June 10, 2021 1 1 min read
PSL
Share this:

PSL

ابو ظہبی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد محمد فیضان بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی 9 رنز ہی بناسکے۔

کپتان سہیل اختر اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ سہیل اختر نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ حفیظ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈنک 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹم ڈیوڈ 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

راشد خان نے آخری مرحلے میں زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فواد احمد، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کولن منرو اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ جیمز فالکنر نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے کولن منرو 11، روحیل نذیر 8 اور شاداب خان کو 7 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

عثمان خواجہ 18 رنز پر حارث رؤف کا شکار بنے، افتخار احمد 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور حسین طلعت کی اننگز بھی 14 رنز تک محدود رہی۔ آصف علی 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی نے 14 رنز جوڑے۔

فہیم اشرف آخری اوور تک مزاحمت کرتے رہے اور بلآخر شاہین آفریدی کا شکار بنے وہ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3، حارث رؤف اور احمد دانیال نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، روحیل نذیر، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم اور فواد احمد

لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، محمد فیضان، احمد دانیال، شاہین آفریدی اور حارث رؤف

Share this:
Gold
Previous Post ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
Next Post پرینتی فلمی سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے حد سے گزر گئیں
Priyanka Chopra

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.