geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا ہدف فائنل میں ٹرافی اٹھانا ہے، سرفراز احمد

June 6, 2021 1 1 min read
Sarfraz Ahmed
Share this:

 Sarfraz Ahmed

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے پہلا ہدف پلے آف میں آنا اور پھر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا اورٹرافی اٹھانا ہے۔

جیو نیوز کو انٹرویو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھا اسٹارٹ کرنے کی کوشش کریں گے، اب اس ٹورنامنٹ کو سنگل لیگ کا سمجھ کر باقی پانچوں میچز جیتنا ہیں ۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کوشش یہی ہوگی کہ بہتر اسٹارٹ کریں، مانا کہ پچھلے 5میچز کا رزلٹ اچھا نہیں تھا، حالانکہ ٹیم نے کرکٹ بری نہیں کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیلڈنگ اچھی نہیں تھی، کوشش کریں گے کہ وہ غلطیاں ابوظبی میں نہ کریں جو کراچی میں کی تھی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے 5 میچز میں اچھا کھیل پیش کریں۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان کے مطابق ٹورنامنٹ میں وقفہ کی وجہ سے کچھ پلیئرز سے محروم ہونا پڑا، ہر ٹیم کےساتھ یہ مسئلہ ہوا ہےکہ ان کے اہم پلیئر اس وقت دستیاب نہیں،کوشش کریں گے کہ بہترین پلینگ الیون بنائیں اور اچھا رزلٹ دیں۔

جب سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ ٹورنامنٹ میں ان کے ذاتی اہداف کیا ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ “کوشش کروں گا کہ اپنی بیٹنگ فارم کو برقرار رکھوں، ذاتی اہداف یہی ہیں کہ اپنی ٹیم کے لیے بطور کھلاڑی اور بطور کپتان اچھی پرفارمنس دوں، خواہش یہی ہے کہ اپنی ٹیم کو یہاں سے ٹورنامنٹ جتواؤں۔ ابھی قرنطینہ میں ہوں، خواہش ہے کہ جلد از جلد باہر نکلوں اور کرکٹ میدان میں واپس آؤں اور اپنی ٹیم کے لیے اچھا کھیل پیش کروں۔”

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں کھیلنے کا تجربہ ضرور ہے لیکن 2سال سے وہاں نہیں کھیلے، پی ایس ایل کے اکثر میچز دبئی اور شارجہ میں ہوتے تھے، ابوظبی کی کنڈیشن مختلف ہوگی کیوں کہ گراؤنڈ کھلا ہے اور ہوا چلتی رہتی ہے، ضروری ہے کہ بطور ٹیم اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

سرفراز احمدچارٹرڈ فلائٹ پر سوار نہ ہوپانے کی وجہ سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس نہیں کررہے اور ابھی ان کا قرنطینہ جاری ہے جو 7جون کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی باہر کے موسم کا اندازہ نہیں، جب ان سے پوچھا کہ وہ قرنطینہ میں اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں تو سرفراز نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپنا روٹین خراب ہی رکھیں کیوں کہ اگر جلد ہی نیند سے بیدار ہوگئے تو دن نہیں گزرے گا ، کمرے میں کوشش ہوتی ہے کہ 2،3 گھنٹے ٹریننگ کرلیں۔

سرفراز نے کہا کہ وہ میدان میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں کہ کب قرنطینہ مکمل ہوگا۔

انہوں نے مانا کہ بائیو سیکیور ببل کی لائف مشکل ہے کیوں کہ جتنا بھی عالی شان ہوٹل ہو، پلیئر کی سرگرمی ہوٹل سے گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے ہوٹل تک محدود رہتی ہےجس سے اس پر کافی اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اپنی فیملی کو بہت مس کرتے ہیں کیوں کہ عام حالات میں فیملی ساتھ ٹریول کرتی تھی لیکن کووڈ کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔

سرفراز نے کہا کہ ببل میں رہنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، پاکستان ٹیم ڈیڑھ سال سے ببل میں رہ رہی ہے، یہ بہت مشکل زندگی ہے، آپ کہیں نہیں جاسکتے ، اس سے آپ کے ذہن پر فرق پڑتا ہے کہ آپ کہیں نہیں جاسکتے۔۔ پلیئرز زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے کمروں میں بیٹھ جاتے ہیں، بس دعا یہی ہے کہ یہ جلد از جلد ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو بڑے بڑے اسٹریس لیے ہیں اور کھیلتے رہے ہیں ساتھ لیکن یہ ضرور ہے کہ صورتحال مشکل ضرور ہوجاتی ہے ، آپ 10،12 بارہ دن کمرے میں رہ کر پھر ڈائریکٹ گراؤنڈ جائیں گے تو آپ کو مسئلہ تو ہوگا کیوں کہ آپ کی باڈی آپ کا ساتھ نہیں دے گی،۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ پہلے بھی ایسا ہوا تھا کہ سیدھا آکر قرنطینہ کیا اور جاکر میچ کھیلا، اس پی ایس ایل میں بھی بعض پلیئرز کے ساتھ ایسا ہوگا کہ وہ ڈائریکٹ ہی جاکر میچ کھیلیں گے اس سے پرفارمنس پر فرق ضرور پڑتا ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ مجمع کی سپورٹ بڑا مزہ دیتی ہے، ابوظبی میں گراؤنڈ پر کراؤڈ کی موجودگی مس کریں گے، 2019 اور 2020 کی پی ایس ایل میں کراؤڈ نے زبردست سپورٹ کیا تھا تمام ٹیموں کو، سپورٹرز کی وجہ سے ہی ٹورنامنٹ میں جان پڑ گئی تھی، ساری ٹیمیں گراؤنڈ میں کراؤڈ کا شور مس کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ گلیڈی ایٹرز کے لیے اب چیلنجنگ تو بہت زیاد ہے، بطور کپتان اس ٹورنامنٹ کو اب سنگل لیگ کا ٹورنامنٹ ہی سمجھ کر کھیلوں گا، کوشش یہی ہے کہ 5 میں سے5میچز جیتیں، 4بھی جیتیں تو پوزیشن اچھی ہوجائے گی، کراچی میں جو ہوا سو ہوا، اس کو بھول کر اگلا مرحلہ کھیلیں گے اور مل کر میدان میں اتریں گے۔

سرفراز احمد کا مزید کہناتھا کہ فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اور امید ہے آئندہ بھی سپورٹ کریں گے، پہلا ہدف یہ ہے کہ پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں اور اس کے بعد ہدف ہوگا کہ ٹائٹل کو بھی جیتیں۔

Share this:
Kamal R. Khan
Previous Post کمال آر خان نے بھارت ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
Next Post تاجروں کی وزیر اطلاعات سے ملاقات؛ مارکیٹیں 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیر تک موخر
Police Lockdown

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.