geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل 5: پلاٹینم کیٹیگری کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری

November 14, 2019 0 1 min read
PSL Players
Share this:

PSL Players

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کے لیے پلاٹینم کیٹیگری کے 28غیرملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی۔

تاہم، غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ونڈو تاحال کھلی ہوئی ہے اور 21 نومبر رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد پی سی بی فہرست میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام جاری کر دے گا۔

پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ لیگ حصہ بننے جارہے ہیں جب کہ ان کے علاوہ ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معین علی، عادل رشید اور جیسن رائے سمیت 28 غیر ملکی کھلاڑی تاحال پلاٹینم کٹیگری کا حصہ بن چکے ہیں۔

ڈیل اسٹین کی شمولیت سے 2016 میں شروع ہونے والی لیگ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ پاکستانی لیگ میں شرکت کے لیے آئندہ سال پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین نے آخری بار 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق اب تک ڈرافٹ کا حصہ بننے والے 8 ممالک کے 28 کھلاڑیوں میں سے 7 کا تعلق انگلینڈ، جنوبی افریقہ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان سے 3،3، سری لنکا کے دو جبکہ ایک ایک کھلاڑی کا تعلق نیوزی لینڈ اور نیپال سے ہے۔

پلاٹینم کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں افغانستان سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلیا سے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین کا نام بھی پلاٹینم کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر جب کہ ویسٹ انڈیز سےکارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

اسی طرح سری لنکا سے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا جب کہ نیوزی لینڈ سے فی الحال صرف کولن منرو کا نام پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔ ایونٹ کے لیے پانچ کٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ شامل ہیں۔

ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ہراسکواڈ میں تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری کھلاڑی شامل ہوں گے۔

شرائط کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔

ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔

پی ایس ایل 5 میں شامل کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
پلاٹینم میں شامل ہر کھلاڑی کو 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔

ڈائمنڈ کیٹگری والوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

گولڈ کیٹگری والوں کو 60 لاکھ سے 89 لاکھ روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔

سلور کیٹیگری والوں کو 24 لاکھ سے 54 لاکھ روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ڈالر) اداکیے جائیں گے۔

ایمرجنگ پلیئرز کو 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

جب کہ اختیاری یا سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ایک کروڑ 90 لاکھ روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔

Share this:
Kartarpur Corridor Opening
Previous Post ہندوستان ہماری شہہ رگ کاٹ رہا ہے
Next Post زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کسی شخص کی رقم واپسی سے نہیں ہوا، اسٹیٹ بینک
Governor Raza Baqir

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.