geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہندوستان ہماری شہہ رگ کاٹ رہا ہے

November 13, 2019 2 1 min read
Kartarpur Corridor Opening
Share this:

Kartarpur Corridor Opening

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

ہندوستان ہماری شہہ رگ کاٹ رہا ہے اور سلیکشن والوں کا لاڈلہ وزیر اعظم کبھی مودی کی انتخابی مہم کا حصہ دار بنتا ہے اورکہتا ہے کہ مودی کے انتخابات جیتنے پرہمارے تعلقات ٹھیک ہوجائیں گے۔ کبھی مودی سے کرتارپور راہداری پر بدھا ئیاں وصول کررہا ہوتا۔ کبھی کہتا ہے وہ دن بہت جلد آئے گا جب ہندوستان سے ہمارے تعلقات بہتر ہوں گے۔مگر مسئلہ کشمر پر بات کرتے ہوئے موصوف کی زبان لڑ کھڑانے لگتی ہے۔امریکہ کے ہا تھوں کشمیر کا سودا کرتے ہی ہندوستان نے کشمیر کو اپنے نقشے کا حصہ بنالیا اور بقیہ آزادکشمیر پر بھی دعویدار بن بیٹھا ہےاور پورےکشمیر کو نقشے میں ہنداستان کا حصہ ظاہر کر رہا ہے۔۔

جب عوم ایل اوسی کی جا نب پیشقد می کرنے کا عندیہ دیتے ہیں تو موصوف اس بات کو وطن سے غدا ری کہتا ہے۔پھر بھی سلیکٹراس نااہل شخص کو کھل کر سہارا بھی دے رہے ہیں اور سیاست میں بیان بازی سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ہم کہتے ہیں ’’دُھنَک رے دھُنئے اپنی دھُن ،پرائی دھُن کا پاپ نہ پُن‘‘ایک جانب کرتار پوری راہ داری کھولی جاتی ہے تو دوسری جانب ہندوستان کی سُپریم کورٹ نا انصافی پر مبنی صدیوں پہلےتعمیر کی گئی بابری مسجدکا فیصلہ اسی دن سنا کرپاکستانی حکومت کے منہ پرزناٹے کاطمانچہ رسید کردیتی ہے۔بابری مسجد کے فیصلے نے مسلمانوں کے جگر کولہو لہان کردیا ہے اورہمارالاڈلہ کہتا ہے کہ ایک دن ہندوستان سے بہترتعلقات قائم ہو جائیں گے۔ شرم! شرم! شرم!

ہندوئوں کے بابری مسجد پر جشن کے ساتھ کرتارپوررا ہداری کے نام پر ہماری نا اہل حکومت اور اس کا سربراہ جشن منا رہا ہے۔۔جس کو کشمیرٰیوں کے100 دنون سے لاک ڈ اوئن اوران کے بہتے لہو اور بہتے آنسو کبھی خواب میں بھی دکھائی نہیں دے رہےہیں۔ دراصل یہ راہ داری سکھوں کے لئے نہیں بلکہ قادیانیوں کے لئے کھولی گئی ہے۔جس کا نوحہ شورش کاشمیری آدھی صدی پہلے ہی دہراچکے ہیں۔انیل مسرت او راس کے ساتھ آئے ہوئےقادیا نیوں نے نیازی کا پول کھول کے رکھ دیا ہے۔آج عمران نیازی کے گرد قادیانیوں کے ٹولے کو دیکھ کسی کو بھی حیرت نہیں ہو رہی ہے؟بلکہ ختمِ نبوت کے نام پر روٹیاں توڑنے ولا ملا بھی کا نوں میں روئی ٹھونسے نیازی کی کھل کر حمایت اپنی وزارت کی روٹیاں بچانے کےلئے کر رہا ہے۔

اپنی تقریر میں وزیر اعظم عمران نیازی بھول کر تاریخی جملہ دہرا گئے کہ انصاف سے امن،اور نا انصافی سے انتشار پیدا ہوتا ہے جوفی الوقت جاری بھی ہے! موصوف کاکہنا ہے کہ نفرتیں پھیلا کر ووٹ لینے والا نہیں۔کوئ بتا ئے کہ ہم بتائیں؟ جتنی نفرتیں سیاست میں اس شخص نے پھیلا ئی ہیں پاکستان کی گذشتہ 72سالہ تاریخ میں کسی نے بھی اتنی نفرتیں نہیں پھلائیں۔ کرتار پور کے بارے میں نیازی کا وزیرِ خارجہ خود اعتراف کر رہا ہے کہ واقعہ بابری مسجد کےفیصلے نے (نیازی کی) کرتار پور کی خوشی پر اوس ڈالالدی ہے۔ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا! یہ نفرت بھرے سیاسی لوگ ملک کو نفرتوں کے سوا کچھ بھی تو نہیں دے پا رہے ہیں۔

ان نا اہلوں کو ملک میں پھیلتی غربت، مہنگائی معاشی بد حالی کا احساس تک نہیں ہے۔غریب سے روٹی کا نولہ چھین کر غریب اورغربت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔سبزیاں جو نہ ایمپورٹ ہو رہی ہیں اورنہ ہی ٹیکس پیڈ آئٹم ہے۔ نا اہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ مہنگی ترین ہو چکی ہیں ،غضب خدا کا ٹماٹر جو بیس پچیس روپےکلوملتا تھا آج 300روپے کلو پر پہنچ چکا ہے اور آئی ایم ایف کاحکومت میں بیٹھا بے خبر کہتا ہت ٹمٹر 17روپے کلو بک رہاہے۔کچھ شرم ہے ااس شخص کے اندر؟۔نا اہلوں کے طعنے وتشنیع تو جاری ہیں مگرملک اورعوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔پاکستان کے سیاست دانوں پر اس نے قید و بند کی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔تیسری جانب ہندوستان ہماری شہہ رگ کاٹ رہا ہے مگر نا اہلوں کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔
Shabbir Ahmed

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لٹک گیا
Next Post پی ایس ایل 5: پلاٹینم کیٹیگری کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری
PSL Players

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.