geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟ سرفراز اور سیمی الیون آج مدمقابل ہوں گے

March 17, 2019 1 1 min read
Sarfraz Ahmed and Darren Sammy
Share this:

Sarfraz Ahmed and Darren Sammy

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گی۔

پی ایس ایل فائنل ٹاکرے کے لیے شائقین پُرجوش اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

پشاور زلمی مسلسل تیسری بار فائنل کھیلے گی جب کہ کوئٹہ بھی تیسری بار فائنل میں ایکشن میں دکھائی دے گی تاہم پشاور زلمی ایک مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل ٹرافی اٹھانے سے اب تک محروم رہی ہے۔

پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کے پاس ہے جنہوں نے ایونٹ میں 26 چھکے لگائے جب کہ پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ 23 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 22 چھکے لگا چکے ہیں اور دونوں ہی کھلاڑی آج کے میچ میں بھی ایکشن میں ہوں گے۔

ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے میں کوئٹہ کے شین واٹسن سرفہرست ہیں اور وہ اب تک 423 رنز بناچکے ہیں جب کہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ آٹھ چھکے مارنے کا ریکارڈ کراچی کنگز کے کولن انگرم کے پاس ہے۔

پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، اداکار فواد خان، آئمہ بیگ، ذوہیب حسن اور جنون گروپ نے پرفارم کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

فائنل مقابلے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں جہاں شائقین کرکٹ سب سے بڑے ٹاکرے سے محظوظ ہوسکیں گے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن بھی ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

اس دوران ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، ایسے میں سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔

یہی نہیں ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹرافی کا جف سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کل شدت سے اس کو چاہتا ہوں آپ کو کیا لگتا ہے یہ میرے پاس آسکتی ہے؟۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post سانحہ کرائسٹ چرچ: کل ملک بھر میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
Next Post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دیکر پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
Quetta Gladiators

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.