geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

September 15, 2021 1 1 min read
Government of Punjab
Share this:

Government of Punjab

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے عوام بالخصوص تاجروں کے احتجاج کے بعد پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں دی گئی رعایت (ری میشن) ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

رواں مالی برس کے آغاز پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو دی گئی ٹیکس ری میشن کی رعایت مکمل طور پر ختم کر دی جائے، اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو بھیجے جانے والے ٹیکس چالانوں میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں غیر معمولی اضافہ ہونے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ۔ کاروباری طبقے نے سب سے زیادہ متاثر ہونے پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی کال دی جس پر وزیر اعلی نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

خصوصی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں جن کے مطابق ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب ماضی کی طرح صرف 10 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ نئے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کئے جائیں گے۔ ٹیکس ریلیف کو قانونی طور پر لاگو کرنے کیلئے آج ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس کی حتمی سفارشات تیار کر کے وزیر اعلی اور کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا آغاز آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا، سروے مکمل ہونے پر نیا ٹیکس ٹیرف تیار ہوگا جسے آئندہ مالی سال میں لاگو کیا جائے گااور اس کے اطلاق کے وقت حالیہ ری میشن اور اس وقت سامنے آنے والے ٹیکس ویلیو ایشن ٹیبل کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کیلئے قابل قبول ٹیکس کی حتمی شرح کا فیصلہ کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔

2014 میں 13 برس کے بعد نیا پراپرٹی ٹیکس سروے مکمل کیا گیا تھا جس میں عمارتوں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہوا تاہم حکومت نے تمام اضافہ شدہ ٹیکس یکمشت عوام پر لاگو کرنے کی بجائے اسے سالانہ بنیاوں پر اضافہ کی صورت میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے”پراپرٹی ٹیکس ری میشن“ کا نام دیا گیا، اصولی طور پر یہ رعایت 2014 کے نئے سروے کے مطابق دینا چاہئے تھی لیکن حکومت نے 2001 کے ٹیکس سروے کو بنیاد بنا کر ری میشن دی، جس پر اب جب اس کو ختم کیا گیا تو لوگوں کو غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ٹیکس چالان موصول ہوئے۔

Share this:
Shibli Faraz
Previous Post الیکشن کمیشن کو بغیر جھکاؤ کے فیصلے کرنے چاہئیں: شبلی فراز
Next Post طلبا کو بھی ٹیکہ لگے گا، کالجوں میں کورونا ویکسی نیشن شروع
Corona Vaccination

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.