geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنجاب کے ہسپتالوں کا نوحہ

February 20, 2020 1 1 min read
Hospitals in Punjab
Share this:

Hospitals in Punjab

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں جہاں ایک طرف آئے روز ہڑتال ہوتی ہے وہیں دوسری جانب ادویات کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ ٹیجنگ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی فراہمی کے لیے حکومت کی جانب سے بروقت ادویات کی خریداری کے لیے مختص اقساط جاری نہیں کر رہی جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ ایڈمٹ مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میںمریضوں کو ادویات کی فراہمی صیح معنوں میں صرف پرویز الہی کے دور حکومت میں ممکن ہو پائی تھی ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ا س معاملے میں بہت متحرک ہے اور وقتاً فوقتاً صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت اور لوکل پرچیز کا بجٹ ختم ہونے کے خلاف ہسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال نے ادویات کی قلت اور لوکل پرچیز بجٹ مہیا نہ کرنے اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ان کا مطالبہ ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کو فوری ختم کیا جائے اور لوکل پرچیز کا بجٹ فوری دیا جائے کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے باعث عام آدمی کے لیے بازار سے بھی ادویات خریدنا مشکل ہو گیاہے۔

یہ مطالبہ صر ف ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کا نہیں ہے بلکہ پنجاب کے تیرہ کروڑ باسیوں کا ہے ۔ وہ پنجاب کے وسیم اکرم پلس سے سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے سترہ ماہ کے دوران پنجاب کے بڑے شہروں خصوصاً فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور ، لاہور اور گوجرانوالہ میں عوام کی صحت و صفائی اورذرائع مواصلات خصوصاً سڑکوں کی ابتر صورتحال کے لیے کیا اقدامات اُٹھائے ہیں؟ راقم کو گذشتہ اتوار لاہور کے سروسزہسپتال جانے کا اتفاق ہوا۔راولپنڈی سے لے کرلاہور تک جی ٹی روڑ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔پچاس ساٹھ کی سپیڈ سے اُوپر آپ گاڑ ی نہیں چلا سکتے ۔سڑکوں پر جابجا گھڑے اور ٹوٹ پھوٹ گاڑیوں کا منہ چڑاتے دیکھائی دیتے ہیں ۔ مریض کو جی ٹی روڑ سے لاہور منتقل کرنا اسے قبرستان بھیجنے کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید آئے روز قومی اسمبلی میں اپنے اعدادو شمار پیش کرتے دیکھائی دیتے ہیں کہ ان کی وزارت نے کثیر منافع کمایا ہے اور بچت اور سادگی کی مثالیں قائم کردی ہیں۔اب سمجھ آئی کہ جب آپ ترقیاتی کام نہیں کروائیں گے ۔ سڑکوں اور پلوں کے لیے فنڈز مہیا نہیں کریں گے تو پھر لازماً وزارتیں منافع میں تو جائیں گی۔خدارا اس ملک کے بھولے ووٹرزپر ترس کھائیں جہنوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اقتدار کی راہداریوںمیں پہنچایا وگرنہ تمہاری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔

ڈاکٹر شہزاد گِل جب پنجاب میں تھے تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی حیثیت سے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایڈمنسٹریشن کے گُن گاتے تھے اور ہم تین سو کلومیڑ دور رہنے والے راولپنڈی کے باسی بھی اُن کی چکنی چپڑی باتوں پر یقین کرنے لگے تھے کہ شاید شہباز شریف کے جانے کے بعد اب مزید انتظامی امور میں بہتری آئی ہو گی لیکن جب میں لاہور کی سروسز ہسپتال میں کسی مریض کی عیادت کے لیے گیا تو ہسپتال میں گندگی کی صورتحال دیکھ کر حیران و پریشان ہو گیا۔ جابجا گندگی اور کوڑے کے ڈھیر۔ وارڈوں کے باہر اور اندر کوڑا پڑا ہے اور کوئی صفائی والا خاکروب دیکھائی نہیں دے رہا۔ ہاکر، پھلوںوالے، قہوہ بیچنے والے اور دال سوئیاں بیچنے والے آرتھوپیڈک آئی سی یو میں ڈھٹائی سے اپنا مال بیچ رہے تھے اور کوئی ایڈمنسٹریشن یا ڈیوٹی پر موجود عملہ انہیں روک نہیں رہا تھا۔ یوں لگ رہا تھا کہ میں کسی ہسپتال نہیں بلکہ فوڈ سڑیٹ میں گھوم رہا ہوں۔ وارڈوںکے ساتھ جابجا مریضوں کے لواحقین کی جانب سے بچا ہوا کھانا پڑا تھا۔ دیواروں پر پان کی پچکاریاں سب اچھا ہے کا پول کھول رہیں تھیں۔

سروسز ہسپتال کے ایک نوجوان انقلابی ڈاکٹرسے مکالمہ احاطہ تحریر میں لانا ضروری ہے۔نوجوان ڈاکٹر بھی ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی پر نالاں تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ مریضوںکے لواحقین پرائیویٹ سٹورز سے ادویات لائیں لیکن وہ بے بس تھا۔ وہ ایک ٹیبل ٹینس کانیشنل لیول کا کھلاڑی رہ چکا تھا اس نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے بتایاکہ چند دن پہلے کبڈی کے ایک سکھ کھلاڑی ہسپتال میں چوٹ لگنے کی وجہ سے لایا گیا جس کے ساتھ کم از کم آئی جی لیول کا پروٹوکول تھا، پولیس اور رینجرزکے جوان ہمراہ تھے۔پولیس کا جوان مجھ سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ ڈاکٹر! “لگتا ہے ہماری وردی تبدیل ہونے سے پولیس کا ڈر تم لوگوں پر ختم ہو گیا ہے”۔ سب کام چھوڑوں اور اس کھلاڑی کے علاج پر توجہ دو۔ نوجوان ڈاکٹر کو اس بات کا رنج تھا کہ ہماری پولیس کب اپنا رویہ تبدیل کرے گی؟کون سی اصلاحات پولیس ڈیپارٹمنٹ میں لائی جا رہی ہیں؟ پولیس کا ایٹیٹوٹ کو ن تبدیل کرے گا۔ پولیس والا اپنے ایک ڈاکٹر کو عزت دینے کے بجائے نیچا دیکھانے پرکیوں تُلا ہوا ہے؟

میرے ایک روزہ دورہ لاہور نے پنجاب کے وسیم اکرم پلس کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ پنجاب کو چلانا عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں ہے ۔ اگر یہی صورتحال جوں کی توں رہی تو اگلے چند سالوں میں پنجاب تباہ و برباد ہو جائے گا۔ مرشد ضد چھوڑیئے۔ پنجاب میں کسی قابل شخض کو لگائیے اگر پی ٹی آئی کی بقاء چاہیے۔ہم عوام پر ترس کھائیے ۔غریبوں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیے۔انہیں جینے کا حق دیجئے۔روٹی نہیں دے سکتے تو کم از کم علاج کہ سہولت تو دیجئے۔
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Doctor Zafar Mirza
Previous Post کورونا وائرس، پاکستانی والدین کا سرکاری بریفنگ لینے سے انکار
Next Post الفلاح سکالرشپ سکیم کے تحت 9 ویں سالانہ اقلیتی کنونشن کا انعقاد
Alkhidmat Foundation

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.