geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہید قاسم سلیمانی کے کھو جانے پر گہرا صٓدمہ پہنچا ہے: ایردوآن

January 5, 2020 1 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے عراق میں امریکی فوج کے آپریشن میں مارے جانے والے قاسم سلیمانی کی موت کو ‘شہادت’ قرار دیتے ہوئے اس کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اخبار’ رشیا ٹوڈے’ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرتبصرہ کرتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ ‘ٓمجھے شہید قاسم سلیمانی کے کھو جانے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ میں ایرانی عوام کے غم وغصے کوسمجھ سکتا ہوں’۔

ایردوآن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکا نے حماقت کی ہے”۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بیرونی مداخلت اور مقامی سطح پر جاری لڑائیاں بدامنی کا اصل سبب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے کہ بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ بیرونی مداخلت ہے جس نے خطے کی سلامتی اورامن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ایران کی فارس نیوزایجنسی کے مطابق صدر حسن روحانی نے ترک صدر کی طرف سے سلیمانی کےقتل پر تہران سے یکجہتی کے اظہار پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی صدر نے قاسم سلیمانی کے قتل کو ‘عظیم سانحہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے مختلف مسائل کے حوالے سے انقرہ اور تہران کے موقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

روحانی نے ایردوان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں غیر معقول اقدامات کا جواب دینا چاہیئے۔ قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کررہے تھے۔ سب جانتے ہیں کہ حالیہ عرصے میں سلیمانی نے خطے میں اپنا فرض کیسے ادا کیا۔

ایرانی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کو جلد از جلد تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ان امریکی اقدامات کے مقابلہ میں متحد نہیں ہوئے تو اس سے ہم سب کو ایک سنگین خطرہ لاحق ہوجائیں گے۔

Share this:
Aroha Hussein
Previous Post عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ندیم سے معافی مانگی
Next Post شاہ سلمان کا عراقی صدر سے کشیدگی کم کرنے پر زور
Shah Salman bin Abdul Aziz

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.