geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے ‘نتیجہ خیز’ بات چیت جاری ہے: کویت

December 5, 2020 2 1 min read
Sheikh Ahmad Nasser Al-Muhammad Al-Sabah
Share this:

Sheikh Ahmad Nasser Al-Muhammad Al-Sabah

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) خلیجی ریاست کویت کے وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے کل جمعہ کے روز بتایا ہے کہ قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کے خاتمے اور قطر کے ساتھ ان ممالک کے جاری بحران کے حل کے لیے نتیجہ خیز بات چیت ہو رہی ہے۔

کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ تنازع میں شامل تمام فریقین نے بحران کے حل اور خلیجی اور عرب یکجہتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ امیر کویت الشیخ نواف الاحمد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی ملکوں میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

الشیخ احمد ناصر الصباح نے کہا کہ تمام فریقین نے تنازعات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ادھر خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کویتی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام خلیجی ریاستوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اور خطے کے استحکام، خوش حالی اور ترقی کے لیے ممالک کے مابین ہم آہنگی اور تعاون ناگزیر ہے۔

خلیجی ریاست سلطنت عمان نے بھی خلیجی بحران کے خاتمے کے لیے کویت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

عمانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ امیر کویت اور امریکی صدر کی طرف کی طرف سے خلیجی ریاستوں میں اختلافات کے حل کی کوششوں کا مقصد اس بات کا ثبوت ہے کہ امن کے لیے کوششیں کرنے والے ممالک اور رہ نما خلیجی اور عرب اقوام کے خیر خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2017ء میں قطر کے خطے کے دوسرے عرب ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد ان ممالک نے دوحا کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات معطل کردیے تھے۔

Share this:
Faisal bin Farhan
Previous Post ایران خطے کی دہشت گرد تنظیموں کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے: سعودی عرب
Next Post ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا: بائیڈن
Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.