geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رمضان المبارک کی حقیقی قدر

April 30, 2020 2 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:

Ramadan Mubarak

تحریر : محمد پرویز بونیری

فضیلتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک ہمارے اوپر سایہ فگن ہے۔اس ماہ کی قدر ہر اس شخص کے دل میں بہ درجہ اتم موجودہوتی ہے، جس کے دل میں ایمان کانورہوتاہے۔کیونکہ یہ ماہ خوش نصیب لوگوں کومیسرہوتی ہے اوراس ماہ کی حقیقی قدرومنزلت باعث سعات مندی ہے۔ نبی کریم ۖ کاارشاد ہے، جس کامفہوم ہے کہ ماہ رمضان کی آمدسے پہلے ساراسال جنت سجائی جاتی ہے اوررمضان آتے ہی جنت کہتی ہے کہ اے اللہ ، اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لئے خاص کردے۔اللہ کے خاص بندے کون ہیں۔ظاہرہیں ، وہی اللہ کے خاص بندے ہیں۔

جن کے دل میں اسلام اور ایمان کی قدر موجود ہواوررمضان کے آتے ہی ان پر خوشی اورمسرت کی ایک کیفیت طاری ہوجاتی ہے ۔ وہ رمضان المبارک کے تمام اعمال پورے اداب کے ساتھ اداکرتے ہیں ۔لیکن بدقسمتی سے ہم اکثر رمضان المبارک کی فضیلتوں سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ اس ماہ کے حقیقی تقاضے ہم سے نبھائے نہیں جاتے۔

رمضان المبارک کاپہلامرحلہ روزہ رکھناہے، جوبظاہرمشکل نظرآتاہے کیونکہ ایک طرف گرمی زیادہ ہوتی ہے دوسری طرف دن کافی لمبے ہوتے ہیں ، لیکن جولوگ اللہ اوررسول ۖ پرایمان رکھتے ہیں ، وہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی خاطرمیں لائے بغیر رمضان کے پورے روزے رکھ لیتے ہیںاورانہیں جسم اورروح کے لئے باعث صحت اورتندرستی سمجھ لیتے ہیں۔ہرلمحہ، جوبھوک اورپیاس کی شدت گزرتاہے، سے لطف اندوزہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم اوراپنے بندے سے محبت کاعالم قابل دید ہے، کہ روزے کی حالت میں انسان کو ایساصبراوربرداشت نصیب ہوتاہے، کہ بھوک اورپیاس کی شدت کا احساس تک نہیں ہوتااورپھراللہ تعالیٰ نے انسان کی اس کیفیت کو کس قدربلند مقام عطاکیاہے کہ روزہ دارکے منہ کی بدبواللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبوسے اچھی ہے۔رمضان کے اس مرحلے کافائدہ یہ ہے کہ ہمارے اندرصبروبرداشت کامادہ پیداہوتاہے اورجسمانی اورروحانی تسکین حاصل ہوتی ہے۔

اسکے بعددوسرامرحلہ شروع ہوتاہے، جوزہد اورتقویٰ کامتقاضی ہے۔اس مرحلے میں انسان ہرقسم کے چھوٹے اوربڑے گناہوں سے اجتناب کرتاہے۔ روزے کے اس درجے کے بارے میں کہاجاتاہے کہ اس میں بڑے برے سرکش شیطان قیدکردئے جاتے ہیں۔حضورۖ کاارشادمبارک ہے ۔”جوشخص رمضان کے مہینے میں حالت ایمان ثواب اوراخلاص سے عبادت کرتاہے ، وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتاہے ، جیسے اس روزتھاجب اسے ماں نے جنا”۔رمضان المبارک کایہ مرحلہ ، پہلے کی نسبت مشکل ہے اوراس وجہ سے اس کادرجہ بھی بہت بلند ہے، کیونکہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کاقرب نصیب ہوتاہے اورانسان کو تزکیہ نصیب ہوتاہے۔اسکے بعدتیسرامرحلہ ہے ، جس میں ہراس چیز سے اجنتاب اورپرہیز ہے، جو انسان کے دل ودماغ کو ذکرالٰہی سے غافل کر دے۔

یہ رمضان کابلند ترین مرحلہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے انسان کو بلند مقام حاصل ہوتاہے ،اسکے دل میں ذکرالٰہی کی شمع روشن ہوجاتی ہے اوردل مغرفت الٰہی سے منورہوجاتاہے۔روزہ کی اس منزل تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے دل ودماغ میں صرف اللہ کی یادہواورہماری زبان پر ہمہ وقت اللہ کاذکرہواورہم اپنے دل ودماغ کو اس قسم کے تصورات سے پاک رکھیں ، جوذکرالٰہی میں غفلت کاسبب بنتے ہوں۔قدررمضان کاحقیقی تقاضا،روزے کو ان تین مراحل اور اداب ، تقویٰ ، عبادت ، ذکر اورتلاوت قرآن پاک کے ساتھ رکھناہے۔ایسے ہی لوگوں کے لئے حضورۖ نے بشار ت دی ہے ۔”جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اورجس نے اسکے تقاضوں کوپوراکیااوران تمام باتوں سے محفوظ رہا، جس سے محفوظ رہناچاہئے اورجس نے ہرقسم کے گناہ سے خودکوبچائے رکھا، توایسے روزہ دارکے لئے روزے انکے پہلے گناہوں کاکفارہ بن جاتے ہیں”۔

رمضان المبارک کے اس مقام تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم حقیقی معنوں میں اس کی قدرکریں۔ محض ہماری باتیں اورلمبی لمبی تقریریں ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید نہیں کرسکتی ۔کیونکہ یہ ماہ عملی ریاضت کامتقاضی ہے۔رمضان المبارک ہمارے اندرصبروبرداشت کے ساتھ ساتھ ایثاراورہمدردی کاجذبہ کرتاہے۔ہمارے اردگردکتنے ایسے لوگ موجودہیں ، جن کے گھروں میں اِفطارکے لئے کچھ موجودنہیں ہوتا۔جن کے ہاں سخت گرمی اورشدید پیاس کی حالت میں روزہ رکھنے کے باوجودٹھنڈاپانی موجودنہیں ہوتااورجن کے ہاں افطار اورسحری کیلئے مشکل سے روٹی میسرہوتی ہے۔جبکہ دوسری طرف صاحب ثروت لوگ رمضان المبارک کے ہرافطارمیں عید کاسماں بناتے ہیں ۔ اپنے دسترخوان کو انواع واقسام کے کھانوں سے سجاتے ہیں اوربہت زیادہ پیسا اپنے اوراپنے اہل وعیال پر خرچ کردیتے ہیں لیکن انکے پاس غریبوں کو دینے کے لئے ایک وقت کاکھانانہیں ہوتا۔ہمارایہی طرزعمل ہمیں رمضان المبارک کی ان سعادتوں اوربرکتوں سے مستفید نہیں کرسکتا، جس کاہمیں اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیاہے اور نبی کریم ۖ نے بشار ت دی ہے ۔اللہ تعالیٰ کے وعدے اورنبی کریم ۖ کی بشارتیں صرف ان لوگوں کے لئے ہیں ، جوحقیقی معنوں میں رمضان المبارک کی قدرکریں ،جواس مقدس مہینے کے روزے تمام تراداب اورتقاضوں کو پوراکرتے ہوئے رکھے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Maulana Tariq Jameel
Previous Post فاتح کون؟
Next Post علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی
DMC EAST

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.