geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یا نور اللہۖ……!

May 30, 2019 0 1 min read
Itikaf
Share this:

Itikaf

تحریر : شاہ فیصل نعیم

ماہِ رمضان رحمتوں کی بارات لیکر بِلا تفریقِ ذات پات ، جاہ و حشمت ہر گھر میں وارد ہے اور ہر طرف خداتعالیٰ کی رحمت برس رہی ہے ۔جس ابنِ آدم کا دامن جس درجہ کشادہ ہو گا وہ اُسی قدر رحمت ِخداوندی سے نوازا جائے گا۔ویسے تو ماہِ صیام کا ہر دن، ہر گھڑی اور ہر لمحہ اپنے دامن میں ان گنت فیوض و برکات سمیٹے ہوئے ہے مگر آخری عشرے میں لوگوں کا ذوق و شوق قابلِ دیدنی ہوتا ہے بوڑھوں سے لے کر جوانوں اور جوانوں سے لے کر بچوں تک ایک ہی رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں اعتکاف کے باعث مسجدوں کی رونق اور گھما گھمی عروج پر ہوتی ہے۔ لوگ خدا کو پانے اور اُس کی رضا و رغبت حاصل کرنے کے لیے اس کے گھر میں چھوٹے چھوٹے گھر بنا کر بیٹھ جاتے ہیں کہ شاید وہ مل جائے اور سچی چاہ رکھنے والوں کو وہ ملتا بھی ہے جو اُس کے ہو جاتے ہیں وہ پھر اُن کا ہو جاتا ہے ۔ لوگوں کایہ جذبہِ اعتکاف قابلِ تحسین ہے مگر مجھے بہت عجیب لگتا ہے میں سوچتا ہوں کہ صرف مسجدوں، معبدوں، کلیسائوں اور مندروں میں ہی خدا ملتا ہے ؟ وہ تو ہر چیز میں عیاں ہے ہر شے اُس کا آئینہ ہے ۔ ہاں! دیکھنے والی نظر ہو…! یہ ایک الگ پہلوہے ہمارا آج کا عنوان کچھ اور ہے۔

اعتکاف کے دنوں میں مساجد میں بہت سے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ ہمارے قریبی محلے کی مسجد کا یہ دلفریب واقعہ ہے۔ وہاں بھی کچھ لوگ اعتکاف بیٹھ ہوئے تھے۔ عام طور پرجو لوگ اس نیک کام کے مسافر ہوتے ہیں ان کو سحری و افطاری کا سامان پہنچانے کی ذمہ داری چھوٹے بچوں کی لگائی جاتی ہے اوربچے شوق سے ایسے کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ایک چھوٹی بچی اپنے پاپا کے لیے افطاری کاکھانا وغیرہ لے کر آتی ہے اور ساتھ میں ماما کی طرف سے پاپا کے لیے ایک پیغام بھی: “پاپا!پاپا! ماما نے کہا تھا کہ اپنے پاپا سے کہنے میں نے کافی دنوں سے آپ کی آواز نہیں سنی آپ اذان د یں گے تو میں آپ کی آواز سن لوں گی”۔ پاپاجی لگے سوچنے کہ اب ہماری رفیقہِ حیات کو پتا کیسے چلے گاکہ اذان دینے والے میرے رفیقِ حیات ہیں یا کوئی اور رفیق صاحب…! کافی دیر سوچنے کے بعد آخر کا ر اُن کو ایک تدبیر کارگر معلوم ہوئی اور بچی سے کہنے لگے:”اپنی ماما سے کہنا کہ صبح فجر کی اذان میں دوں گا اور اذان سے پہلے صلوٰةو سلام میں یانوراللہ کہوں گا”۔ اور پھر بچی کو یاد کروانے کے لیے پوچھتے ہیں :”کیاکہوں گا؟” بچی کہتی ہے:”یا …نور …اللہ…!” اور اس طرح وہ یا نور اللہ دھراتی ہوئی چلی جاتی ہے۔

یہ سارا قصہ ساتھ والے حجرے والا سن لیتا ہے مگر سنانے والے کو خبر نہیں ہوتی۔ صبح جب اذان کا وقت ہوتا ہے توساتھ والے حجرے والا جلدی سے آگے بڑھ کر الصلوٰةو السلام علیک یا رسولۖ و الصلوٰة و السلام علیک یا نورۖاللہ پڑھتے ہوئے اذان دے دیتا ہے ۔ اس کے بعد اذان پڑھنے والے اور موصوف کے درمیاں لڑائی اور گالی گلوچ کا بازار گرم ہوتا ہے اور یہ کہانی ختم ہو جاتی ہے۔

مطرب سے کہو کہ چھیڑے ذرااُس جانِ تمنا کا قصہ
فرقت کے بھیانک لمحوں ذرا دل کو سہار ا مل جائے

شام کو بچی افطاری لے کر آتی ہے اور سناتی ہے اس واہ! واہ! او ر ماما کی نوکِ زباں سے ادا ہونے والے تعریفی کلمات کاقصہ اور کہتی ہے:”پاپا! ماماجی نے کہا ہے کہ پاپا کو کہنے کے آپ کی آواز بہت پیاری ہے”۔ اب جناب خود پہ بیتے ہوئے غم کو غلط کرنے کے لیے ایک بار پھر ساتھ والے کی ماں بہن ایک کرتے ہوئے ایسی ایسی گالیاں دیتے ہیں کہ بتاتے ہوئے شرم آتی ہے۔ پھر بچی سے یوں مخاطب ہوتے ہیں:

“اپنی ماں نوں آکھیں ! اے اذان میں نیں کسے ہور
دتی سی……کسے ہور آکھیا سی ………
یانوراللہ ۖ…………!”

یہ واقعہ بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو لوگ بھی اعتکاف کی نیت سے خدا کے مہمان بنیں وہ مساجد میں اتفاق کرنے کی بجائے اعتکاف کریں اور خدا کی قربت پانے کے لیے دنیا سے الگ تھلگ رہنے کی اصل مقصدیت کو سمجھیں۔
Shah Faisal Naeem

تحریر : شاہ فیصل نعیم

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post توقع ہے نئی بھارتی حکومت نئے رویوں کو اپنائے گی: شاہ محمود قریشی
Next Post سینئر صحافی ادریس بختیار مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
Idrees Bakhtiar

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.