geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رمضان امت مسلمہ کے لیے سالانہ ایک ماہ کا تربیتی کورس!

April 26, 2020 0 1 min read
Ramadan
Share this:

Ramadan

تحریر : میر افسر امان

رمضان سے انسان میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوتی ہے ۔اس لیے قرآن میں فرمایا گیا کہ” اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کر دیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے انبیاء کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہو گی”(البقرة:١٨٣)معلم اعظم ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی طرف سے بتائی ہوئی تعلیم انسانیت کو دی جسے وہ بھول چکی تھی۔ رسولۖ اللہ نے انسانیت کو اسلام کی نعمت سے مالا مال کیا اور حقیقی زندگی یعنی آخرت کی زندگی کا شعور دیا۔آپ نے فرمایا یہ موجودہ زندگی وقتی ہے اصل زندگی دوسری ہے ۔ یہ زندگی مہلت عمل ہے۔آخری زندگی اس زندگی میں نیک اعمال سے حاصل ہوگی۔ اس فلسفے سے انسان اس موجودہ زندگی کو خوشگوار بنا سکتا ہے۔

کاش اگر حضرت ِانسان معلم اعظم ۖ کے اس فلسفے پر عمل کرے تو آپس میں ایک دوسرے کے حقوق نہ مارے، اس پر جنگ وجدل نہ کرے اور اس دنیا کو عذاب میں تبدیل نہ کرے۔اسلام کیا ہے؟ اسلام کی عمارت پانچ چیزوں پر ہے۔ اس کو اسلام کے پانچ ستون کہا گیا ہے۔ توحید، نماز، زکوٰة،رمضان اور حج۔ ان پانچ ستونوں پر اسلام کی عمارت گھڑی ہے۔ان پانچ باتوں پر عمل کر کے خود بخود جو چیز اس سے برآمد ہوتی ہے اس کا نام ہے جہاد۔ جہاد کے معنی اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر انتہائی جد و جہد کرنے کو کہتے ہیں تاکہ اللہ کا نظام اللہ کے بندوں پر قائم ہو جائے۔ تاکہ انسانیت پر اللہ زمین کے خزانے کھول دے اور آسمان سے بھی رزق نازل کرے اور لوگ خوش حا ل ہوں۔اور اللہ کی یہ بات بھی پوری ہو جائے کہ میں نے انسانوں کو ایک دوسرے سے درد دل کے لئے پیدا کیا ہے ورنہ میری عبادت کے لیے میرے فرشتوں کی تعداد کم نہ تھی۔اللہ قرآن شریف میں فرماتا ہے میں نے زندگی یعنی حیات کو اس لیے پیدا کیا کہ میں جانچ سکوں کے کون میرے راستے پر چلتا اور کون میرے راستے کا باغی ہے۔پھر آخرت میں انسان کی اسی کار کردگی پر فیصلہ ہو گا ۔کسی کو جنت ملے گی اور کوئی دوزخ میں ڈالا جائے گا۔آج اسلام اور جہادکے دشمنوں نے جہاد کے مقدس معنی بدل دیے ہیں۔ مسلمانوں کے اندر اپنے ایجنٹ داخل کر کے ان کے ہاتھوںجہاد کے نام پر مسلمانوں کے گلے کاٹے جا رہے ہیں۔دشمنوں نے دنیا میں مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔( ان شاء اللہ جلد وہ ناکام و نامراد ہونگے)۔اسلام میں جہاد کا صحیح مفہوم پھر راج ہو جائے گا۔ جہاد اسلام میں ہمیشہ سے رہا ہے اورآئندہ بھی رہے گا۔

آج ہم اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون رمضان پر بات کریں جو ان ستو نوں میں سے چوتھے نمبر پر ہے۔رمضان کو قرآن میں ماہ صیام کہا گیا ہے۔ صیام سے صوم نکلا ہے۔ عرب کے معاشرے میں صوم اس گھوڑے کو کہتے تھے۔ جسے بھوکا پیاسا دھوپ میں ایک جگہ کھونٹے سے باندھ دیاجاتا تھا۔چابکیں مار مار کے اسے دوڑایا جاتاہے۔ کھانے کو کم دیا جاتا ہے تاکہ وہ صام ہو جائے۔ صام ہونے کے بعد اپنے مالک کا وفادار بن جائے۔ اس کا مالک جیسے چاہے وہ اس طرح عمل کرے۔اس فلسفے کو سمجھتے ہوئے،ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہم اپنے اللہ کے کتنے وفادار ہیں اور اللہ کے کہنے پر کتنے چلتے ہیں؟ اصل میںرمضان امت مسلمہ کے لیے سالانہ ایک ماہ کا تربیتی کورس ہے۔ اسی لیے ہر سال اس کو دورایا جاتا ہے تاکہ مسلمان اپنے اللہ کے وفادار بن جائیں۔ اللہ نے اپنے رسولۖ کے ذریعے اسلام کے جو احکامات دیے ہیں ان پر عمل کریں۔ معلم اعظم ۖاس سالانہ تربیتی کورس کی شروعات شعبان کے مہینہ آتے ہی شروع کر دیتے تھے۔

حدیث میں آتا ہے کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ دوزخ سے رہائی ہے۔رحمت سے مراد اِدھر اس مبارک مہینے کی آمد پر آپ روزہ رکھنا شروع کرتے ہیںاُدھر اللہ کی رحمت آپ پر سایہ فگن ہو جاتی ہے۔پھر جب اس کا دوسرا عشرہ شروع ہوتا ہے یعنی رمضان کے وسط تک پہنچتے پہنچتے اللہ تعالیٰ آپ کے قصوروں سے درگزر فرما لیتا ہے۔اور آپ کی مغفرت ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جب آخری عشرہ یعنی آپ رمضان کے آخر تک پہنچتے ہیں تو اِدھرآپ آخری روزہ رکھتے ہیں اُدھر آپ کو دوزخ کے خطرے سے آزادی حاصل ہو جاتی ہے۔

اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ جب آخری روزے کی وجہ سے آپکو دوزخ سے آزادی حاصل ہو گئی تو اَب آپ آزاد ہیں کہ جو جی چاہے کرتے پھریں۔اب آپ پر کوئی گرفت نہیں ہو گی۔ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ بعض لوگ رمضان کے ختم ہوتے ہی وہ سب پابندیاں توڑ ڈالتے ہیں جو اس مبارک مہینے میں اُنہوں نے اپنے اُ پر عائد کر رکھی ہوتی ہیں۔بس رمضان ختم ہوا اور وہ عین عید کے دن سنیما دیکھنے چلے گئے اور پھر تھوڑا بہت جوا وغیرہ بھی کھیل لیا۔ناچ گانے کا شوق بھی پورا کر لیا۔ آپ غور فرمائیںاِدھر دوزخ سے اللہ نے آزاد کیا اُدھر پھر اُس نے دوزخ میں کودنے کی تیاریں شروع کر دیں۔ان حرکتوں سے مسلمانوں کو بچنا چاہیے۔رمضان کا مہینہ نیکیوں کاموسم بہار ہے ۔ سب مسلمان مل کر نیکیاں کر رہے ہوتے ہیں کوئی کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا۔ کوئی کسی کو گالی گلوچ نہیں کرتا۔ اگر کوئی ایسا کرتا بھی ہے تو دوسرا کہتا ہے بھائی میں روزے سے ہوں میں ایسا کام نہیں کروں گا۔ حدیث رسولۖاللہ میںہے کہ رمضان میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جہنم کے دروازے بند کر دئے جاتے ہیں۔(متفق علیہ) مسلمانوں کی ہر عبادت ہر کسی کونظر آتی ہے۔ مگر روزہ صرف اسی کو پتہ ہوتا ہے جو روزے سے ہوتا ہے۔

اس لیے کہا گیا کہ روزہ اللہ کے لیے ہے اور اللہ ہی روزے دار کو کئی گنا بڑھا کر اجر دے گا۔ اسی لیے ایک حدیث میں حضرت ابوہُریرہ سے رویت ہے کہ رسولۖاللہ نے فرمایا ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے کئی گنابڑھایا جاتا ہے جہاں تک کہ ایک نیکی دس گنا کردی اور دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھائی جاتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزے کا معاملہ اس سے جدا ہے۔ کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں اس کی جزا دوں گا (متفق علیہ)۔ایک اور حدیث میں فرمایا گیاجو شخص رمضان میں نیکی کرے گااُس کو ایسا اجر ملے گا جیسا دوسرے دنوں میں فرض پر ملتا ہے۔جس نے اِس مہینے میں فرض ادا کیا وہ ایسا ہے دوسرے دنوں اِس نے ستر فرض ادا کئے۔رسول ۖاللہ نے فرمایا جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک دروازے کو ریان کہتے ہیں۔ اس دروازے سے صرف روزہ رکھنے والے ہی داخل ہو نگے(متفق علیہ)اللہ لوگوں کے دلوں کا حال جانتا ہے اس لیے مسلمانوں کوایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں ایک حدیث میںرسولۖ اللہ نے فرمایا جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے ایمان اور احتساب کے ساتھ تو اُس کے وہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گے، جو اس سے پہلے سرزد ہوئے ہونگے (متفق علیہ)مسلمانوں کو کہاگیا ہے کہ رمضان کی طاق راتوں میں لیلةالقدر کو تلاش کریں جو ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔ اسی سلسلے کی ایک حدیث ہے۔

رسولۖاللہ نے فرمایا رمضان میں اللہ کی طرف سے ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ جو اس رات کی بھلائی سے محروم رہا وہ بس محروم ہی رہ گیا (احمد۔ نسائی) روزہ سحری کر کے رکھنا چاہیے اس میں برکت رکھی گئی ہے۔ اس لیے رسولۖ ۖاللہ نے فرمایا سحری کرو کیونکہ سحری کھانے میں بر کت ہے(متفق علیہ) روزہ رکھنے سے پہلے روزے کی نیت ضرور کرنی چاہیے۔ رسول ۖ اللہ نے فرمایا جس شخص نے فجر سے پہلے روزہ رکھنے کا فیصلہ نہ کر لیا اس کا کوئی روزہ نہیں(ترمذی۔ابودائود۔نسائی۔دارمی) افطار کا وقت ہونے پر روزہ کھولنے میں یعنی افطار کرنے میں جلدی کرنا چاہیے دیر نہیں کرنی چاہیے۔ اسی لیے ایک حدیث میں رسولۖاللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے مجھے اپنے بندوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں جو افطار میں جلدی کرنے والے ہیں(ترمذی) روزہ افطار سے چند ساعت پہلے اللہ سے دعا کرنی چاہیے۔رسولۖاللہ جب روزہ افطار کرتے تو فرماتے تھے :اے اللہ، تیرے ہی لیے میں نے روزہ رکھا،اور تیرے ہی رزق پر میں نے افطار کیا(ابودائود)رسولۖ اللہ نے فرمایا : لیلة القدر کو تلاش کرو۔رمضان کی٢١،٢٣،٢٥،٢٧،٢٩ تاریخ کی رات کو(ترمذی)حضرت عائشہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپۖ کو وفات بخشی۔ پھر آپۖ کی ازواجِ مطہرات اعتکاف کیا کرتے تھیں ( متفق علیہ)

صاحبو! رمضان میں ہم سب کوایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنا چاہیے اورہم سب کو اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ رمضان کی برکتوں سے امتِ مسلمہ مالا مال ہو۔اللہ امت کی پریشانیوں کو خوشیوں میں تبدیل کر دے۔ دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے وہ ختم ہو۔ ٢٠١٩ء سے کررونا کا عذاب ساری دنیا پر نازل نازل ہوا ہے۔ ساری دنیا کی ترقی کا پییہ رک گیا ہے۔ لوگ اپنے اپنے گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔ اس چھوت کی بیماری سے ساری انسانیت پریشان ہے۔اے اللہ انسانیت آپ کا کنبہ ہے۔ اس عذاب سے اپنے کنبہ کو بچا۔ ساری دنیا اور مسلمان اس کرونا کی زد میںبھی ہیں۔ اے اللہ مسلمان تیرے نام لیوا ہیں۔ اے اللہ ہم مسلمان آپ سے اپنے گنائوں کی معافی مانگتے ہیں۔ ہم گناہ گار ہیں اور آپ کی صفت معاف کرنے والی ہے۔ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں۔ ہماری معافی قبول کر لے۔۔ اے اللہ اس رمضان کی بر کت سے اس عذاب کو ٹال دے۔آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Lockdown
Previous Post لاک ڈائون کے بعد سمارٹ لاک ڈائون اور عالمی ادارہ صحت کے خدشات
Next Post جے ڈی سی کے ظفر عباس حقیقی معنوں میں خدمت خلق کر رہے ہیں، زاہد شاہ
Visit JDC met Zafar Abbas

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.