geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

راشدہ طلیب اور الہان عمر امریکی کانگریس کے لیے دوبارہ منتخب

November 5, 2020 3 1 min read
Ilhan Omar and Rashida Tlaib
Share this:

Ilhan Omar and Rashida Tlaib

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل تنقید کا نشانہ بننے والی مسلم خواتین ڈیموکریٹ رکن راشدہ طبیب اور الہان عمر، ریپبلیکن امیدواروں کو شکست دے کر ایک بار پھر امریکی کانگریس کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔

خواتین اور تارکین وطن کے حقوق، موسمیاتی تبدیلیوں اور طبی سہولیات کے لیے آواز بلند کرنے والی امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب اور الہان عمر کے ساتھ ان کی دو اور ہم نوا الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور ایانا پیریسلے بھی ریپبلیکن امیدواروں کو شکست دے کر امریکی کانگریس کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئی ہیں۔ یہ چاروں خواتین’اسکواڈ‘ گروپ کے نام سے مشہور ہیں۔

راشدہ طلیب اور الہان عمر کو اس وقت امریکی کانگریس کی پہلی مسلم خواتین رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب وہ 2018 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئی تھیں۔ راشدہ طلیب میشی گن سے اور الہان عمر مینیسوٹا سے کامیاب ہوئی ہیں جبکہ الیگزنڈریا اوکاسیو نیویارک سے اور ایانا پیریسلے میساچیوسٹس سے منتخب ہوئی ہیں۔

الہان عمر نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا”ہماری بہنوں کا اتحاد مضبوط ہے۔” دیگر تینوں خواتین نے بھی ٹویٹ کر کے اپنی کامیاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

الگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا”کانگریس میں محنت کش طبقے کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑنا میرے لیے باعثِ اعزاز رہا ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے۔”

آیانا پریسلی نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہم نے اپنی مشترکہ انسانیت اور اقدار کے لیے متحد ہو کر جدو جہد کی ہے۔”

ان چاروں خواتین کے گرو پ کو ‘دی اسکواڈ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان چاروں میں سے تین امریکا میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ الہان کی پیدائش صومالیہ میں ہوئی تھی۔

راشدہ طلیب کے والدین فلسطینی پناہ گزین کے طورپر امریکا آئے تھے، جہاں ڈیٹروئٹ میں راشدہ پیدا ہوئیں۔ انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ امریکی کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد خاتون ہیں۔

الہان عمر صومالیہ میں پیدا ہوئیں اور کم عمری میں ہی ایک پناہ گزین کے طور پرامریکا چلی آئی تھیں۔ وہ کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام مسلم خاتون ہیں۔ امریکا منتقل ہونے سے قبل انہیں کینیا کے تارکین وطن کے کیمپ میں بھی رہنا پڑا تھا۔

امریکی کانگریس کے لیے پہلی مرتبہ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ”یہ جیت اس آٹھ سالہ بچی کے لیے ہے جو تارکین وطن کے کیمپ میں تھی۔ یہ جیت اس لڑکی کے لیے ہے جسے زبردستی کم عمری میں شادی کرنی پڑی تھی۔ یہ جیت ہر اس شخص کے لیے ہے جسے خواب دیکھنے سے روکا گیا تھا۔”

راشدہ، الہان، الیگزینڈریا اورایانا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر رہی ہیں۔ ان چاروں خواتین کو ٹرمپ کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس کہا تھا ”یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نا اہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔” انہوں نے کہا تھا کہ”یہ خواتین بہت چالاکی سے امریکا کے عوام، جو کرہ ارض پر سب سے عظیم اور طاقتور قوم ہیں، کو بتا رہی ہیں کہ ہمیں حکومت کو کیسے چلانا ہے۔“

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ”یہ خواتین جہاں سے آئی ہیں وہاں واپس کیوں نہیں چلی جاتیں اور ان مکمل طور پر تباہ حال اور جرائم سے متاثرہ علاقوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کریں اور پھر واپس آکر ہمیں بتائیں کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے۔”

رشیدہ طلیب اور الہان عمر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان پر یہودی مخالف ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔ اسرائیل نے ان دونوں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Share this:
France Turkey Ban
Previous Post فرانس نے ترکی کے ‘سرمئی بھیڑیے’ گروپ پر پابندی عائد کر دی
Next Post امریکی انتخابات: وائٹ ہاؤس کے لیے بائیڈن کی بڑی چھلانگ
Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.