geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کووڈ انیس سے صحت یابی کے کئی ماہ بعد بھی علامات برقرار رہتی ہیں، نئی ریسرچ

January 10, 2021January 10, 2021 0 1 min read
Corona Patient
Share this:

Corona Patient

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کووڈ انیس سے صحت یابی کے بعد بھی مریضوں کی اکثریت میں اس مرض کے طویل المدتی اثرات نمایاں رہتے ہیں اور یہ امکان بھی موجود رہتا ہے کہ مریض دوبارہ اس وبائی مرض کا شکار ہو جائے۔ اس لیے صحت یابی کے بعد بھی احتیاط لازمی ہے۔

ایک تازہ طبی مطالعے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ انیس کے مریضوں کی اکثریت میں مکمل صحت یابی کے کئی کئی ماہ بعد بھی اس بیماری کی کم از کم ایک علامت برقرار رہتی ہے۔ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تین چوتھائی سے بھی زائد مریضوں میں صحت یابی کے چھ ماہ بعد تک ایک علامت باقی رہتی ہے۔ سب سے زیادہ پائی جانے والی علامت شدید تھکاوٹ کا احساس اور پٹھوں میں درد تھی۔ چند مریضوں میں نیند کی کمی بھی نوٹ کی گئی۔

یہ مطالعہ کووڈ انیس کے طویل المدتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے چینی شہر ووہان میں مکمل کیا گیا، جس کے نتائج سائنسی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئے ہیں۔ مطالعے میں ووہان کے ایک ہسپتال سے گزشتہ برس جنوری سے مئی کے درمیان علاج کے بعد صحت یاب ہونے والے 1,733 مریضوں کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ ستاون برس کی اوسط عمر کے مریضوں سے جون اور ستمبر کے درمیان سوالات پوچھے گئے تھے۔

اس مطالعے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ کے مرکزی مصنف اور نیشنل سینٹر فار ریسپیریٹری میڈیسن کے ماہر محقق پروفیسر بن کا کے مطابق، ”چونکہ کووڈ انیس ایک بالکل ہی نئی بیماری ہے، ہم مریضوں کی صحت پر اس کے طویل المدتی اثرات کو اب آہستہ آہستہ سمجھ رہے ہیں۔ پروفیسر کا نے مزید کہا کہ اسٹڈی کے نتائج اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مریضوں کی صحت یابی اور ہسپتال سے رخصتی کے بعد بھی ان کی دیکھ بھال لازمی ہے، بالخصوص ان مریضوں کی جن میں اس وبائی مرض کی شدید علامات ظاہر ہوئی ہوں۔

اس مطالعے میں کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والے افراد میں پائی جانے والی اینٹی باڈیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صحت یابی کے چھ ماہ بعد ایسی اینٹی باڈیز کا تناسب ساڑھے باون فیصد تھا، جس کا مطلب ہے کہ یہ وبائی مرض کسی مریض کو دوبارہ بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے نو جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا اب تک تقریبا 89 ملین افراد کو متاثر کر چکی ہے۔ اس وبائی مرض کی وجہ سے دنیا بھر میں انیس لاکھ چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا، بھارت اور برازیل اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔

Share this:
Funeral Prayers
Previous Post کوئٹہ: سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کو سپرد خاک کردیا گیا
Next Post بغاوت پر اکسانے پر ٹرمپ کے مؤاخذے کا مطالبہ، وائٹ ہاؤس کا انتباہ
White House

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.