geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داماد رسول

May 27, 2019 3 1 min read
Hazrat Ali
Share this:

Hazrat Ali

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

قریش مکہ کے مظالم سے تنگ آکر رحمتِ دو جہاں ۖ مکہ سے ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لے گئے۔ اہلِ مکہ مہاجرین مدینہ منورہ میں پر دیسی تھے اِس لیے رسول دوجہاں ۖ نے ایک دن مہاجرین اور انصار کو ایک جگہ کیا اور ان کے درمیان رشتہ مواخا کا عظیم سلسلہ قائم فرمایا اِ س لیے پہلے مہاجرین ِ مدینہ منورہ میں بطور مہمان تھے لیکن اب ان سے رشتہ اخوت و یگانگت میں بندھ گئے۔ اِس رشتہ کے بعد اِن کے دلوں میں ایسی بے مثال اور حقیقی محبت اور خیر خواہی پیدا ہو گئی کہ حقیقی بھائیوں میں بھی نہیں ہو سکتی تھی ۔ اِس عظیم موقع پر ایک نوجوان جاں نثار کو شافع دو عالم ۖ نے ویسے ہی چھوڑ دیا اِن کا رشتہ کسی سے قائم نہ فرمایا ۔ یہ جاں نثار نوجوان تھوڑا سا آزردہ ہو گیا آگے بڑھ کر بارگاہِ رسالت ۖ میں عرض گزار ہوئے یا رسول اللہ ۖ آپ ۖ نے تمام اصحاب کے درمیان مواخو قائم کر ائی ہے لیکن میری مواخا کسی سے بھی نہیں کرائی سر تاج الانبیا ۖ شفقت سے مسکرائے اور اس جانثار نوجوان کا ہاتھ محبت سے پکڑ لیا اور شفقت بھری نظروں سے اسے دیکھتے ہو ئے فرمایا تم میرے بھائی ہو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ رسول اللہ ۖ کی زبان مبارک سے یہ سن کر نوجوان فرطِ مسرت سے بے قابو ہو گیا ہجرت کی شب مکہ سے روانگی کے وقت رحمتِ دو عالم ۖ نے اِسی نوجوان کو اپنے بستر مبارک پر استر احت کا حکم دیا اور خود حضرت ابو بکر صدیق کے ساتھ سوئے مدینہ چل پڑے کفار مکہ نے نبی کریم ۖ کے کاشانہ اطہر کا گھیرا کر رکھا تھا کہ آپ ۖ کو قتل کر دیں گے(نعوذباللہ ) اِس ہولناک رات میں اِس نوجوان کا موت کے خوف سے بے نیاز ہو کر محو استراحت ہو نا اِس بات کاعملی ثبوت ہے کہ یہ نوجوان آقائے دو جہاں ۖ سے بے پناہ محبت کر تا تھا اور پوری زندگی ہر لمحہ سائے کی طرح رحمت دو جہاں ۖ کے ساتھ لگا رہا کہ کوئی آپ ۖ کو نقصان نہ پہنچا دے اِس عظیم جا نثار خوش بخت نوجوان جن کو محبوب خدا ۖ نے دنیا اور آکرت میں اپنا بھائی قرار دیا اور جن کی نسبت کو اِس نسبت سے تشبیہ دی جو حضرت موسی کو حضرت ہارون سے تھی سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن ابی طالب تھے۔

سیدنا علی کی ولادت رجب عام الفیل بعثت نبوی ۖ سے دس سال پہلے جمعہ المبارک کے دن مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے اندر ہو ئی یہ سعادت صرف اور صرف آپ کے حصے میں آئی ۔ حضرت ابو طالب کی تنگدستی دیکھ کر حضور ۖ نے ان کا بوجھ ہلکا کر نے کی تجویز سوچی کہ جب حضرت علی تھوڑے بڑے ہو ئے تو ان کو اپنی کفالت میں لے لیا گویا وہ 5سال سے محبوب خدا ۖ کے دامن اقدس سے وابستہ ہو گئے اور آغوش ِ نبوت میں پر ورش اور تربیت پائی ۔ نبوت کے بعد جن چار نفوس قدسی کو سب سے پہلے اسلام کا شرف حاصل ہوا اِن میں سے ایک حضرت علی تھے ۔ آپ کا اسم گرامی علی ہے مشہور القاب حیدر۔ مرتضی اور اسد اللہ ہیں کنیت ابو الحسن اور ابو تراب تھی ابو تراب کیونکہ محبوب خدا نے کہا تھا آپ اِس لیے اس کو بہت عزیز جانتے تھے کیونکہ یہ عطیہ رسول ۖ تھی ۔ حسب نسب کے لیے اتنا کافی ہے کہ سرور کائنات ۖ کے حقیقی چچا حضرت ابو طالب بن عبدالمطلب کے فرزند تھے والدہ کا نام فاطمہ بنتِ اسد بن ہاشم تھا اِس طرح حضرت علی ماں باپ دونوں طرف سے ہاشمی تھے ۔

حضرت ابو طالب نے قریش کے مقابلے میں شہنشاہِ دو عالم ۖ کی جس طرح پرورش کی سرپرستی اور حمایت میں تن من کی بازی لگا دی وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن و عظیم باب ہے اِسی طرح حضرت علی کی والدہ نے بھی حضور پر نور ۖ کی نہایت محبت اور خلوص سے سر پرستی اور پر ورش کی جب انہوں نے وفات پائی تو نبی کریم ۖ نے اپنی قمیض مبارک کا کفن پہنایا اور میت کے سرہانے کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا اے میری ماں اللہ آپ پر رحم کرے آپ میری ماں کے بعد ماں تھیں آپ خود بھوکی رہتی تھیں مگر مجھے کھلاتی تھیں آپ کو خود لباس کی ضرورت ہوتی تھی لیکن آپ مجھے پہناتی تھی گویا حضرت علی کے والد اور والدہ ماجدہ دونوں سرور کائنات ۖ کے مربی اور محسن تھے حضرت علی صرف ابن عم مصطفے ہی نہیں تھے بلکہ آپ ۖ کے مواخاتی بھائی بھی تھے اور آپ ۖ کی لخت جگر سید النسا حضرت فاطمہ الزھرہ کے شوہر بھی۔ قبول اسلام کے بعد حضرت علی نے بھی حضور اقدس ۖ کے ساتھ نماز پڑھنی شروع کر دی ایک دن حضرت ابو طالب نے انہیں نماز پڑھتے دیکھا تو پوچھا بیٹا یہ کیا دین ہے جس پر تو چل رہا ہے تو انہوں نے کہا اباجان میں اللہ اور اس کے رسول ۖ پر ایمان لا یا ہوں اور ان کی تصدیق کی ہے اور ان کے ساتھ نماز پڑھی ہے ابو طالب نے کہا محمد تمھیں بھلائی کے سوا کسی چیز کی طرف نہیں بلائیں گے تم ان کے ساتھ لگے رہو۔

نبوت کے بعد رسول اقدس ۖ نے بنو ہاشم کو کھانے پر بلایا تو چالیس آدمی مدعو تھے کھانے کے بعد سرور دو عالم ۖ نے جب دین کی دعوت دی تو سب خا مو ش رہے لیکن حضرت علی نے اٹھ کر عرض کی اگرچہ میری عمر کم ہے تاہم میں آپ ۖ کا ساتھ دوں گا اس وقت آپ کی عمر تیرہ برس تھی فتح مکہ کے موقع پر حضرت علی ان دس ہزار سرفروشوں میں شامل تھے جن کو سرور دو عالم ۖ کی ہمر کابی کا شرف حاصل ہوا اور جن کے بارے میں سینکڑوں سال پہلے یوں پیش گوئی کی گئی تھی ۔ خداوند سینا سے آیا اور شعر سے ان پر طلوع ہوا کوہِ فاران سے وہ جلوہ گر ہوا دس ہزار قدوسوں کے ساتھ آیا اور اس کے ہا تھ ایک آتشیں شریعت تھی ، حضور اقدس ۖ نے فتح مکہ کے بعد کعبہ میں داخل ہو کر بتوں کو توڑا تو تانبے سے بنا ہوا سب سے بڑا بت رہ گیا کیونکہ یہ لو ہے کی ایک سلاخ کے ساتھ زمین میں پیوست تھا پیارے آقا ۖ نے حضرت علی کے کندھوں پر چڑھ کر تو ڑنا چاہا لیکن وہ نہایت مضبوط ہونے کے باوجود حضور پر نور ۖ کے جسم اطہر کا بار نہ سہہ سکے اِس پر محبوب خدا ۖ نے حضرت علی کو اپنے شانہ اقدس پر چڑھا کر اس بت کو گرانے کا حکم دیا انہوں نے سلاخ اکھاڑ کر اس بت کو گرا دیا ۔ اسلامی تاریخ کے نامور سپوت حضرت علی کو خدا نے بہت سارے امتیازات اور اعزازات سے نوازا ہے ان میں سے کوئی ایک اعزاز دنیا بھر کی ناموری اور آخرت کی سر خروئی کے لیے کافی ہے۔

شیرِ خدا جنہیں برس ہا برس تک محبوب خدا ۖ کی آغوش نصیب ہوئی نو عمر لوگوں میں سب سے پہلے ایمان لانے کا شرف حاصل ہوا جن کی پیشانی پر دور جہالت میں بھی بت پرستی کا داغ نہ لگا جو خدا کے آخری نبی کے چچا زاد بھائی ہیں ۔ آپ کی شادی اس جگر گو شہ رسول ۖ کی صاحبزادی سے ہوئی جن کے احترام میں سردار الانبیا ۖ کھڑے ہو جایا کرتے تھے ۔ فتح خیبر کا عظیم اعزاز بھی آپ کا مقدر بنا ۔ جن صاحبزادوں میں ایک امام حسن ہیں جو اسلام اور امت کے وسیع تر مفاد اور اتحاد کے مسند اقتدار سے دستبردار ہو نے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور دوسرے شید الشہدا امام حسین ہیں جو آبروئے اسلام کی حفاظت اور ملتِ اسلامیہ کی وحدت برقرار رکھنے کے لیے حکمران وقت کے مد مقابل آنے کا جذبہ رکھتے ہیں علی جو ہر غزوہ میں رسول خدا ۖ کے دوش بدوش رہے جن کا شمار عشرہ مبشرہ اصحاب بدر احد شرکائے خندوق اور عظیم خلفائے راشدین میں ہو تا ہے علی جن کو ایک سے زائد بار زبان پیغمبر سے مومن اور جنتی ہو نے کی بشارت ملی آپ کے ہی کے بارے میں رسول خدا ۖ نے کہا علی تمھاری ہڈیوں کے گودے تک ایمان بھرا ہے آپ کے ہی بارے میں رسول ۖ کا فرمان علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے اور میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے اور میں علی سے ہوں اور علی مجھ سے ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
India Election
Previous Post یہ کیسی نظریاتی لڑائی ہے جو سمجھ سے باہر ہے!
Next Post دنیائے معرفت کا اجالا علی رضا
Imam Raza Zareeh

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.