geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال کو روکا جائے

September 3, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں ڈیوڈ مسیح کو گرفتار کیے جانے پر ملک کے توہین مذہب کے قانون کے استعمال پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم ‘انٹرنیشنل کرسچین کنسرن‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ایک مسیحی باشندے کو توہین مذہب کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے ایک مضافاتی رہائشی علاقے رسالپور میں ایک نالے سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے صفحات ملنے کے واقعے کی ایک ویڈیو 27 اگست کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ تین روز بعد یعنی 30 اگست کو رسالپور کے کچی لائن علاقے سے ڈیوڈ مسیح نامی ایک کرسچین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس پر پاکستان کی پینل کوڈ کی شق 295 B کے تحت توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے کہا ہے کہ وہ ابھی اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم تا حال پولیس کی طرف سے ڈیوڈ مسیح کے قران کی صفحات کی بے حُرمتی کے واقعے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد یا ثبوت نہیں دیے گئے ہیں۔ اگر ڈیوڈ مسیح پر جُرم ثابت ہو گیا تو اُسے عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

دریں اثناء انٹرنیشنل کرسچین کنسرن (آئی سی سی) کے ایشیا کے ریجینل مینیجر ویلیم اسٹارک نے ڈیوڈ مسیح پر لگنے والے توہین مذہب کے الزام کی خبر پر اپنی تنظیم کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا،”ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس الزام کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیوڈ مسیح پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے نہیں ہیں۔ پاکستان کے توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال کو روکا جانا چاہیے۔ یہ قوانین انتہا پسندوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والے ہتھیار کی مانند ہیں جن سے اقلیتی برادریوں کے خلاف مذہبی اشتعال کو بھرپور تحریک ملتی ہے۔‘‘

پاکستان میں سماجی انصاف اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارہ برائے سماجی انصاف اور ‘پیپلز کمیشن فار مائنوریٹیز رائیٹس‘ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے ڈیوڈ مسیح کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کیے جانے پر ڈوئچے ویلے سے بات چیت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہزاروں افراد پر توہین مذہب کے الزامات عائد کیے جا چُکے ہیں اور درجنوں افراد کا قتل ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا،” ہم سمجھتے ہیں کہ توہین مذہب کے خلاف ملکی قانون کا زیادہ تر غلط استعمال ہو رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ تحفظ جو آئین اور قانون میں ہر شہری کو دیا گیا ہے، یعنی اُس کی عزت و آبرو اور جان و مال محفوظ رہیں گے۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور اتفاق رائے سے معاشرے میں باہمی احترام اور اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘

آسیہ بی بی کیس نے مغربی دنیا کی توجہ پاکستان کے توہین ریالت کے قانون کی طرف مبذول کروا دی۔

پاکستان میں توہین مذہب کے الزامات بڑے پیمانے پر جھوٹ پر مبنی اور ذاتی دشمنی نکالنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔ پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین میں 1987ء میں دفعہ 295-B اور 295-C کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تب سے توہین مذہب کے الزامات سے متعلق کیسز کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ 1987ء سے 2017 ء کے درمیان پاکستان میں ایک ہزار پانچ سو چونتیس افراد پر توہین مذہب کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 829 الزامات یعنی 54 فیصد مذہبی اقلیتوں کے خلاف لگائے گئے تھے۔ کرسچینز پاکستان کی کل آبادی کا صرف 1.6فیصد بنتے ہیں، 238 الزامات یعنی 15.5 فیصد عیسائیوں کے خلاف لگائے گئے ہیں۔

Share this:
India, China War
Previous Post لداخ میں ایل اے سی پر کشیدگی کے درمیان بھارت اور چین میں زبانی جنگ
Next Post ڈاکٹر ماہا کیس میں ڈرامائی موڑ، قتل کیے جانے کا امکان سامنے آ گیا
Dr. Maha

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.