geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خصوصی رپورٹ: دعا منگی کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی

December 8, 2019December 8, 2019 0 1 min read
Doa Mangi
Share this:

Doa Mangi

ڈیفنس (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گذشتہ ہفتے اغواء ہونے والی دعا منگی گھر واپس پہنچ چکی ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا کی واپسی تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔

دعا منگی کے والد نثار منگی نے بھی اپنی بیٹی کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی خیریت سے گھر پہنچ گئی ہے جب کہ دعا کی خالہ کا کہنا ہے کہ بچی کی بازیابی کے لیے کسی قسم کا تاوان نہیں دیا گیا، وہ میڈیا اور عوام کی دعاؤں سے گھر واپس آئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں کو تاوان کی ادائیگی گزشتہ روزکی گئی جس کے بعد گزشتہ شب ہی دعا گھر واپس پہنچ گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دعا منگی کے اغواء میں ملوث گروہ نہایت ہائی ٹیک ہے اور تاوان کے لیے تمام بات چیت سوشل میڈیا کے ذریعے کی گئی، اغوا کاروں نے دعا منگی کے گھر ویڈیو کال بھی کی اور گھر کا جائزہ لیا۔

دعا منگی کے اغواء کی نوعیت کے حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ دعا کا اغواء رواں سال مئی میں ڈیفنس سے ہی گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی بسمہ کے اغواء سے مماثلت رکھتا ہے۔

بسمہ کی رہائی بھی بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔ بسمہ کیس میں جیو فینسنگ میں جو دو نمبر اغواء کے وقت جائے واردات پر موجود تھے وہی دو نمبر دعا کیس میں بھی اغوا کے وقت موجود تھے، اغوا کاروں نے بسمہ کیس میں بھی اس کے گھر وڈیو کال کی تھی۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اغواء کار غیر ملکی نمبروں کا استعمال کر رہےہیں، ملوث گروہ غیر ملکی نمبرز کے استعمال کے علاوہ نہایت ہائی ٹیک ہے۔

ذرائع کے مطابق مئی میں اغواء کے بعد رہائی پانے والی بسمہ کے واقعے کو 7 ماہ گزرچکے ہیں لیکن تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون کا کہنا ہے دعا منگی خیر خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئی ہے، معاملے کی تفتیش جاری ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ بچی ابھی خوفزدہ ہے، جب دعا منگی کی طبیعت سنبھلے گی تو اس کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈیفنس میں 30 نومبر کو کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔

مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے جس میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا اور حارث چہل قدمی کررہے ہیں اور دونوں جیسے ہی گلی میں مڑے تو ملزمان نے فائرنگ کی۔

اس سے قبل تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اغواء برائے تاوان نہیں بلکہ بدلہ لینے کا لگتا ہے کیونکہ جو گاڑی اس واردات میں استعمال ہوئی وہ ممکنہ طور پر وہی گاڑی لگتی ہے جو چند روز قبل خالد بن ولید روڈ سے چھینی گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ واردات میں 4 ملزمان ملوث تھے جن میں سے ایک نے اپنا چہرہ نقاب سے چھپا رکھا تھا اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ پہچانے جانے کا خوف تھا۔

Share this:
Asif Zardari
Previous Post نیا میڈیکل بورڈ تشکیل: سابق صدر آصف زرداری کے دماغ کا ایم آر آئی کر لیا گیا
Next Post لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6 شدید زخمی
Gas Cylinder Explosion in Lahore

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.