geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روہنگیا قتل عام: امریکا نے “نسل کشی” قرار دینے سے کیوں گریز کیا؟

March 28, 2021 0 1 min read
Rohingya Massacre
Share this:

Rohingya Massacre

روہنگیا (اصل میڈیا ڈیسک) اطلاعات کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی حکام کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کی تجویز کو نظرانداز کردیا تھا۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے آخری ہفتوں میں امریکی دفتر خارجہ کے اہلکاروں نے وزیر خارجہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ میانمار میں روہنگیا قتل عام روکوانے کے لیے اسے ‘نسل کشی‘ قرار دیں۔

تاہم انہوں نے اس تجویز کو نظرانداز کردیا ور یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

روہنگیا مسلم اقلیت کو سن 2017 سے میانمار میں فوجی آپریشن کا سامنا ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی سفارشات میں میانمار کی فوج کے سینیئر جرنیلوں کوعدالتی عمل سے استثنیٰ دینے کی مخالفت کی گئی تھی۔ ان سفارشات میں مائیک پومپیو کو تجویز کیا گیا تھا کہ وہ اس مسلم اقلیت کے قتلِ عام کو ‘نسل کشی‘ قرار دیں تاکہ فوجی جرنیلوں پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

مگر ایسا نہیں ہوا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹرمپ حکومت کے جانے کے دو ہفتوں بعد میانمار کی فوجی قیادت نے جمہوری حکومت کو فارغ کر کے خود اقتدار پر قبضہ لیا۔

امریکی اہلکار مانتے ہیں کہ میانمار پر اب ان کا اثر و رسوخ محدود ہے اور فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضہ بھی شاید اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے شعبے ‘گلوبل کرمنل جسٹس‘ کے دفتر کے سربراہ مورزے ٹان روہنگیا قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا قتل عام کی پرزور مذمت نہ کرکے امریکا نے میانمار کے جرنیلوں پر دباؤ بڑھانے کا موقع ضائع کر دیا۔

میانمار کی فوج کا کہنا رہا ہے کہ روہنگیا کے خلاف آپریشن انسداد دہشت گردی کی کارروائی تھی۔

مورزے ٹان کا کہنا ہے کہ روہنگیا قتل عام کو نسل کشی نہ قرار دینے کی سابق وزیر خارجہ نے کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ اس مناسبت سے جب روئٹرز نے مائیک پومپیو کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ نیوز ایجنسی نے میانمار کی فوج کا موقف لینے کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی کوئی موقف دینے سے گریز کیا۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت
Next Post نئی انفیکشنز کا ریکارڈ، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رات کا کرفیو نافذ
Maharashtra Curfew

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.