geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روزے کا مقصد

April 17, 2021 1 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:

Ramadan Mubarak

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

سرور کائنات محبوب خدا ۖنے رمضان المبارک کو نیکیوں کا موسم بہار قرار دیا ہے ۔ جس کا مطلب ہے جس طرح بہار کی آمد پر چاروں طرف رنگ و نور تازہ پھولوں کی برسات ہوتی ہے بوسیدہ پتوں کی جگہ ترو تازہ پتے اگتے ہیں نئے شگوفے پھوٹتے ہیں ہر طرف ایک آسودگی خوشنمائی ترو تازگی رنگینی اور خوش گورائیت کا دلربا روح کے اندر تک سر شاری کا خوب احساس ہو تا ہے جسم و روح نئی کیفیت نئے منظر سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔ اِسی طرح جب تمام مہینوں کا سردار مہینہ جس میں اللہ تعالی نے قرآن حکیم نازل فرمایا رمضان المبارک کی ایک با برکت شب آسمان دنیا پر قرآن مجید کا نزول ہوا لہذا اِس رات کو خالق ِارض و سما نے تمام راتوں پر فضیلت عطا فرما ئی اور اِسے شب قدر قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ۔ترجمہ : شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اجر و ثواب میں ) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ رمضان المبارک کی فضیلت و عظمت اور فیوض و برکات کے بارے میں شافع محشر ساقی کوثر مالک دو جہاں ۖ فرماتے ہیں ۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو زنجیروں سے باندھ دیا جاتا ہے۔

ایک اور حدیث میں حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں شہشاہ ِ دو جہاں ۖ فرماتے ہیں جو شخص بحالت ایمان ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے سابقہ تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔رمضان المبارک واقعی نیکیوں کی بہار کا موسم ہے جس کا ہر ایک لمحہ ساعت اِس قدر با برکت اور با سعادت ہے کہ باقی گیارہ مہینے مل کر بھی اِس کی برابری و ہم سری نہیں کر سکتے ۔ رمضان البارک کی آمد کے ساتھ ہی ہر طرف برکت و سعادت خیرات سخاوت ایثار اور یگانگی و اخوت کے ایمان افروز مناظر دکھائی دینے لگتے ہیں ۔ صدقہ خیرات کا رحجان فروغ پا تا ہے عبادات کا ذوق بڑھ جاتا ہے گھروں محلوں اور مساجد میں ہر طرف ایمانی رنگ و نور کی برسات نظر آتی ہے نوافل اذکار کی رغبت بڑھ جاتی ہے۔

تلاوت قرآن پاک کا شغف کئی گناہ بڑھ جاتا ہے پوری مسلم سو سائٹی پر روحانی نظم و ضبط کا ایمان افروز رنگ چڑھ جا تا ہے سحر خیزی کے لمحے بڑے دل آویز اور افطاری کے مناظر بڑے روحانی اور وجد انگیز ہو جاتے ہیں گویا جس طرح موسم بہار کی آمد سے ہر طرف تازہ پھولوں اور پتوں کی وجہ سے رنگ و نور کی برسات نظر آتی ہے اسی طرح رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گویا پورا ماحول بدل جاتا ہے جس طرح موسمِ بہار میں پرندوں کی چہچہاہٹ اور برگ و گل کی طروات پہلے سے بڑھ جاتی ہے ۔ اِسی طرح رمضان المبارک کی مبارک اور پر سعید ساعتوں میں اہل اسلام کے مزاجوں میں بھی نمایاں ایمانی حرارت اور فرق محسوس ہو تا ہے ۔ لیکن اگر موسم بہار کی آمد ہو لیکن اس کے باوجود نہ پرانے پتے جھڑیں اور نہ ہی خشک ٹہنیاں اور درخت سر سبز ہوں اور نہ ہی بو سیدہ پھول ازسر نو شگفتہ ہوں اور نہ ہی گلشن کی ادا سی شادابی میں ڈھلے تو کون اِس کو موسم بہار کہے گا اِسی طرح اگر نیکیوں کی بہار کا موسم یعنی رمضان المبارک کی آمد ہو لیکن نہ مسجدوں کی رونق بڑھے نہ ہی انداز ِ اطوار میں مثبت تبدیلی آئے نہ اندا ز کار بدلے نہ دل کی آرزو بدلے اور نہ ہی ایمانی حرارت بیدار ہو نہ جذبہ مہر و محبت پھلے پھولے اور نہ ہی باطن سے چشمہ تسلیم پھوٹے اور نہ ہی ظاہر و باطن کا تضاد دور ہو اور نہ ہی مثبت انقلاب آئے تو تمام مہینوں اور رمضان میں کیا فرق محسوس ہو گا جب کہ رمضان تمام مہینوں کا سردار خدا کا مہمان مہینہ ہے ۔

اِس ماہ مبارک کو شہنشاہِ دو عالم نے صبر اور مواسات کا مہینہ قرار دیا ہے آقا ۖ کا فرمان ہے صبر یعنی ضبط نفس اور مواسات یعنی ہمدردی و غمخواری رمضان المبارک کو صبر کا مہینہ اِس لیے بھی اِس ماہ میں بہت سے بشری اور نفسی کمزوری جذبات و احساسات پر قابو رکھنا پڑتا ہے اگر غصہ آئے تو کنٹرول کرنا ہے گالی گلوچ سے پرھیز کرنا ہے کیونکہ کنٹرول نہ کرنے کی صورت میں روز ہ مکروہ ہو جاتا ہے اور اگر کوئی دوسرا اس کے صبر کو آزمانا چاہے اسے مشتعل کرے تو فوری طور پر آمادہ جنگ نہیں ہو جانا چاہے کہ یہ آداب رمضان کی منافی ہے ۔ روزہ دار کو ہر قدم اٹھاتے ہوئے ہر بات کرتے ہوئے ہر معاملہ کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیے۔

دکان دار افسر ماتحت مزدور مالک کو کوئی بھی بات کرتے ہوئے بہت محتاط دہنا چاہییے کہ میں روزے سے ہوں کیونکہ روزہ دار کے اند خدا کے حاضرنا ظر ہو نے کا اعتقاد اور یقین بڑھا دیتا ہے کیونکہ صرف اللہ کے لیے رکھا جا تا اور اللہ اِس عمل پر گواہ ہو جاتا ہے اور جب روزہ دار صبر اور ضبط ِ نفس کے مشکل مراحل سے گزرتا ہے آگ بر ساتی گرمی میں سخت پیاس کے سامنے ٹھنڈے شیریں مشروبات پڑے ہوں مگر روزہ دار کبھی بے قابو نہیں ہو تا اور اپنی پیاس پر کنٹرول رکھتا ہے بھوک کی انتہا ہو اور ہوش اڑا دینے والے اور بھوک کو اور تیز کر نے والے کھانے موجود ہوں لیکن روزہ دار ایسے کئی امتحانوں میں سر خرو ہو تا ہے گرم اور خوشبودار کھانوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں ہے رمضان المبارک کو مواسات یعنی ہمدردی کا مہینہ بھی کہا جا تا ہے وہ اس طرح کہ روزے کی حالت میں انسان بھوک پیاس کی جس شدت اور کیفیت سے گزرتا ہے اِس سے اِس کے اندر دوسروں کی بھوک پیاس کا احساس ہو تا ہے معاشرے کے ان محروم اور غریب طبقوں کا احساس ہوتا ہے کہ میں تو اللہ کے لیے آج کچھ نہیں کھا رہا لیکن وطن ِ عزیز میں لاکھوں لوگ روزانہ اِس بھوک اورپیاس سے گزرتے ہیں لہذا روزہ دار کے دل میں ان محروم اور غریب لوگوں کی بھوک پیا س کو مٹانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو ساراسال غربت کے باعث بھوک پیاس کی تکلیف سے گزرتے ہیں لہذا روزہ دار ان کی مدد اور بھوک پیاس مٹانے کے لیے اپنے مال و دولت کو لٹانے پر تیار ہو جاتا ہے یقینا ماہ رمضان ایک تربیتی کورس ہے جس کی تربیت لے کر دوسروں کی بھوک پیاس مٹانے کی کوشش کرنی ہے اور نفس کی کمزوریوں پر قابو پاکر ایک صالح انسان بن کر صالح معاشرے کا حصہ بننا ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Power
Previous Post کتاب : جو میں نے دیکھا
Next Post پنجاب میں تعلیمی انقلاب
Education

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.