geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں جاری احتسابی عمل اور ٹرمپ و عمران ملاقات

July 27, 2019 0 1 min read
Share this:

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

معاف کیجئے گا، کہنے دیجئے کہ اہل دانش کا خیال ہے کہ جس طرح ہر قلمکار اچھا لکھاری نہیں ہوتا ۔اِسی طرح ہر حکمران اچھا لیڈر نہیں ہوتاہے،کالم کی ابتدا میں میرے اِس لکھے کو کوئی کچھ بھی سمجھے، مگر آج حقیقت یہ ہے کہ موجودہ صدی میں توسب کچھ مشاہدات اور تجربات کے یکدم برعکس ہوتادِکھائی دے رہاہے۔اَب آپ اپنی کھلی آنکھوں سے اِسی کو ہی دیکھ لیں۔ پچھلے پچاس سالوں میں ہمارے جتنے بھی حکمران آئے کوئی وہ نہ کرسکا ۔جوپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنے پہلے ہی سال میں مُلک کو کرپشن سے پاک کرنے کا نعرہ لگا کر مُلک میں بلا تفریق اُوپری سطح سے احتسابی عمل کا آغاز کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلندکرنا شروع کردیاہے ۔ اگرچہ،آج اپوزیشن کا گلہ یہ ہے کہ حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے مگر ایسا نہیں ہے جس کا اپوزیشن واویلا کررہی ہے سچ یہ ہے کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے یہاں جو جتنابڑاہے۔ وہ کہیں نہ کہیں سے چھوٹایا بہت ہی بڑاکرپٹ ہے۔آج تب ہی بہت سے قانون کی گرفت میں جارہے ہیں ،ہمارے یہاں تو جیسے سب ہی ” چ“ سے شروع ہونے والے بہت سے ایسے ویسے لفظوں کو اپنے دامن میں بھرے ہوئے ہیں مگرپھر بھی خود کو محترم و مکرم کہلاتے ہیں ۔ کیا اِن کا یہ عمل کھلا تضاد نہیں ہے؟؟

بہر کیف ،پچھلے دِنوں پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی بالمشافہ ملاقات ہوئی ،اِس دوران جس طرح گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کھل کر وزیراعظم عمران خان کی قابلیت اور صلاحیتوں کو سراہااِسے بھی دنیا نے دیکھا۔ امریکی صدر نے اِنہیں پاکستان کا مقبول ترین وزیراعظم قرار دیااور کہا کہ افغان جنگ سے لے کے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے بھی پاکستان نے ہر موقع پر ہماراساتھ دیاہے۔ امریکا پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ امریکا پاکستان سے اگلے دِنوں میں تجارت دس سے بارہ گنا بڑ ھاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی جس خلوص اور محبت سے تعریف کی اِس کی مثال نہیں ملتی ہے ۔جبکہ امریکی صدر نے بغیر کسی لگی لپٹی یہ بھی کہا کہ یقینا آپ کے ہوتے ہوئے پاکستان کے لئے امریکی امداد بحال ہوسکتی ہے ۔ حالاں کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اِن کا امریکا کا دورہ کشکول کے بغیر ہے۔ آج یہ امریکا سے کچھ مانگنے نہیں بس ماضی میں پاک امریکاتعلقات کے حوالوں سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور اِس بنیاد پر دوستوں کی دوریوں کو ختم کرنے کے لئے آئے ہیں ۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے ہی دورے میں امریکا کو سمجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں ، جِسے امریکی صدر نے بھی تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ امریکا خطے میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات کی راہ پر چلے گا اور مسئلہ کشمیر سمیت افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے نکالنے کے لئے امکانات پیداکرے گایقینااِس پیشکش کے بعد وزیراعظم عمران خان پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑے سفارتی اعتماد ا وردوستی کارشتہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اَب اُمید کی جاسکتی ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے حوالوں سے دونوں جانب سے برف پگھلنی ضرور شروع ہوجائے گی۔یقینا جہاں ٹرمپ اور عمران کی ملاقات کے بعد آنے والے دِنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کے ساتھ ماضی میں دونوں ممالک کے دوستانہ رویوں میں قائم سرد مہری کا بھی خاتمہ ہوگا ؛تو وہیں اُن عناصر کا بھی لگ پتہ جائے گا ۔جنہوں نے امریکا کو پاکستان کا منفی چہرہ دکھایااور دو بااعتماد اور قابلِ بھروسہ پاک امریکا دوستوں کو غلط فہمیوں کی بنیاد پر علیحدہ کرناچاہا ۔

آج پاکستان کے بھارت جیسے مکروہ چہرے والے پڑوسیوں کو یہ ما ننا پڑے گا کہ ون ٹو ون ملاقات سے ٹرمپ اور عمران خان نے یہ تاثر دے دیاہے کہ اپنے اندر اور باہر کے بہت سے معاملات اور اپنے مفادات کے لئے امریکا کو پاکستان کی اشدضرورت ہے۔ جس کے بغیر امریکا افغانستان سمیت خطے کے کسی بھی محاذ پر کامیابیاں حاصل نہیں کرسکتاہے۔

بیشک ، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کئی حوالوں سے منفرد اور تاریخی رہی۔ اِس ملاقات کے بعد پاک امریکا کے وفود کے بھی مذاکرات جاری رہے ۔اِس دوران دونوں ممالک نے کئی معاہدے بھی کئے۔ جن پر آنے والے وقتوں میں عمل درآمد ہوگا ۔

بلاشبہ،وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاو ¿س میں ملاقا ت کے دوران امریکی صدر نے کھلے دل سے مودی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لئے ثالثی کردار کی پیشکش کردی ہے جس سے پاک امریکا تعلقات میں دوطرفہ اعتماد سازی ، خیرسگالی ، معاملہ فہمی ، اقتصادی مراسم اور استحکام پیداہوگا ۔آج ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کردار اداکرنے کو سِوائے بھارت اور خطے میں اِس کے حواریوںکے سِوا عالمی امن و سلامتی کے لئے دنیا کے دیگر ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ بھارت امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اِس پیشکش کے خلاف خود ہی محاذ آرائی پر اُترآیا ہے اور ٹرمپ کی دوراندیشی اور پیشکش پر سوالیہ نشان لگاتاپھررہاہے۔جِسے امریکی بھی بڑی حیرت اور غصے کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

جیساوائٹ ہاو ¿س سے ٹرمپ و عمران ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری ہوا۔اِس سے ثابت ہوگیاہے کہ جیسے امریکا خطہ سمیت دنیا میں پاکستان کے تعاون اور مدد کاطلب گار ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی امریکاآمد اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات جس خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔اِس میں دنیا اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے سمجھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔

اَب جنہیں لگ پتہ جانا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کافوری حل اور افغان جنگ کاخاتمہ اور قیام امن کا خواب مذاکرات کے بغیر خطے میں ناممکن ہے دونوں مسائل کے فوری حل کے لئے امریکا وزیراعظم عمران خان کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ثالثی رول اداکرے گا۔جس کی ہر ممکن خواہش اور کوشش رہے گی کہ مسئلہ کشمیر کافوری حل نکالاجائے۔ اِسی کے ساتھ بھارت کویہ بھی باورکردیاجائے کہ کشمیر ، کشمیریوںکا ہے۔ اِس پر سے بھارت اپنا تسلط ختم کرے۔ اور خطے میں قیام امن کو یقینی بنائے کے لئے اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ دے کیوں کہ بھارت کوکشمیر میں اپنی کئی لاکھ افواج کے ساتھ اِنسانیت سُوز مظالم کی داستانیں رقم کرتے ہوئے نصف صدی بیت چکی ہے۔اَب بھارت کی بھلائی اِسی میں ہے کہ وہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا خون خراب ختم کرے۔ اور خاموشی سے بھارت واپسی کی راہ لے ورنہ ؟ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہاتو پھر اپنے کسی بھی انجام کا خود ذمہ دار ہوگا۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Social Media
Previous Post سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی اے کی وضاحت
Next Post حج ادائیگی کا آسان طریقہ
Hajj

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.